صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووِڈ۔19 ٹیکوں کی دستیابی سے متعلق تازہ ترین صورتحال


ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 129 کروڑ زائد ٹیکے کی خوراکیں مہیا کرائی گئیں

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس ابھی بھی 22.66 کروڑ سے زائد بقیہ اور غیر استعمال شدہ خوراکیں موجود ہیں

Posted On: 19 NOV 2021 9:57AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 19 نومبر 2021:

مرکزی حکومت پورے ملک میں کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری کے دائرے کو توسیع دینے اور لوگوں کو ٹیکے لگانے کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ ملک گیر کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری مہم 16 جنوری 2021 کو شروع ہوئی تھی۔ کووڈ ۔19سے بچاؤ کے لئے عام ٹیکہ کاری مہم کا 21جون، 2021 کو آغاز کیاگیاتھا۔ ٹیکہ کاری مہم کی رفتار کو زیادہ سے زیادہ ٹیکوں کی  دستیابی کے ذریعہ بڑھایا گیا ہے۔ اس کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ٹیکے کی دستیابی کے بارے میں پیشگی معلومات فراہم کی جاتی ہے، تاکہ وہ بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ ٹیکہ کاری کا بہتر بندوبست کر سکیں اور ٹیکے کی سپلائی چین کو مزید بہتر بنا سکیں۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے جزو کے طور پر، حکومت ہند ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت کووِڈ ٹیکے فراہم کرکے ان کی مدد کر رہی ہے۔ کووِڈ 19 ٹیکہ کاری مہم کو عام کرنے کے ایک نئے مرحلے کے تحت، مرکزی حکومت ویکسین مینوفیچرر حضرات سے 75 فیصد ٹیکے خرید کر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت فراہم کرے گی۔

ٹیکے کی خوراکیں

 (19 نومبر 2021 تک)

اب تک کی سپلائی

1,29,55,21,610

بقیہ ٹیکے

22,66,32,191

حکومت ہند (بلاقیمت)اور براہِ راست ریاستی خریداری زمرے کے ذریعہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک 129 کروڑ سے زائد (1295521610) خوراکیں فراہم کرائی گئی ہیں۔

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس ابھی بھی 22.66 کروڑ (226632191) کروڑ سے زائد غیر استعمال شدہ خوراکیں باقی  ہیں۔

 

*********

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 13036



(Release ID: 1773225) Visitor Counter : 135