کارپوریٹ امور کی وزارتت
آئی بی بی آئی نے محکمہ انکم ٹیکس کے افسران کے لیے بیداری پروگراموں کی سیریز کا انعقادکیا
Posted On:
18 NOV 2021 10:15PM by PIB Delhi
انسالوینسی اینڈبینکرپٹسی بورڈآف انڈیا(آئی بی بی آئی) نے آزادی کا امرت مہوتسو سے متعلق جاری تقریبات کے حصہ کےطور پر اگست-نومبر 2021 کے دوران محکمہ انکم ٹیکس کے افسران کے لیے انسالوینسی اینڈ بینکرپٹسی کوڈ، 2016 (کوڈ) پر ورچوئل طریقہ سے 18 بیداری پروگراموں کا انعقاد کیا ۔
پروگراموں کی سیریز میں محکمہ انکم ٹیکس کے متعلقہ پرنسپل چیف کمشنرزآف انکم ٹیکس کی سبراہی والے 18 علاقوں کے افسران کا احاطہ کیا گیا ۔ ان پروگراموں میں حصہ لینے کے لیے محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے آئی ٹی او (انکم ٹیکس آفیسر) کی سطح کے اور اس سے اوپر کے تقریباً 900 افسران کو نامزد کیا گیا تھا۔
پروگراموں میں کوڈ کی مختلف دفعات پر غور و خوض کیا گیا جس میں دیگرمسائل کےساتھ موراٹوریم سے متعلق ، دعوے دائر کرنے سے متعلق،ریزولیوشن پلان اور انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے ساتھ کوڈ کا انٹرفیس شامل ہیں۔ پروگراموں کے دوران کوڈ کے تحت مختلف عمل میں ایک اہم فریق کے طورپرمحکمہ انکم ٹیکس کے افسران کے حقوق، رول اور ذمہ داریوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ مختلف کیس قوانین اور عدالت عظمیٰ کے فیصلوں پر خاص طور سے حل کے عمل کے دوران تاخیر سے جمع کرانے/ نہ جمع کرانے کی صورت میں دعووں کو ختم کرنے سے متعلق اور ’کلین سلیٹ‘ اصول کی تعمیل پر بھی بحث کی گئی۔
پروگرام کا یہ سیریز مالی سال 20-2019 کے دوران بورڈ کے ذریعہ ملک بھر میں محکمہ انکم ٹیکس کے مختلف دفاتر میں 46 بیداری پروگراموں کی سیریز سے پہلے تھی۔ ان پروگراموں سے سرکاری حکام کے حقوق اور اس طرح کے واجبات پر منظور شدہ ریزولیوشن پلان کے اثرات کے بارے میں بیداری کی توقع کی جاتی ہے تاکہ ضابطہ کے بہتر نفاذ میں سہولت ہو سکے۔
************
ش ح۔ف ا ۔ م ص
(U: 13027)
(Release ID: 1773220)
Visitor Counter : 152