شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیانے ونگس انڈیا، 2022 کے بارے میں کرٹین ریزرپروگرام کا افتتاح کیا


بھارت دنیا کا تیسرا سب سے بڑا شہری ہوابازی کا گھریلو مارکیٹ بن گیا ہے : جناب سندھیا

’شہری ہوابازی   معاشی ترقی  کی حوصلہ افزائی کرنے والے اہم ستونوں میں سے ایک  کے طور پر ابھر رہی ہے‘

Posted On: 18 NOV 2021 8:20PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جیوتیرادتیہ  ایم سندھیا نے آج یہاں ونگس انڈیا، 2022 کے بارے میں کرٹین ریزر پروگرام  کا افتتاح کیا، جو ایشیا کا سب سے بڑا شہری ہوابازی کا پروگرام (کمرشیئل ، جنرل اور  بزنس ایوی ایشن ) ہے۔ اس مو قع پر شہری ہوابازی  کے وزیر مملکت جناب وی کے سنگھ اور شہری ہوابازی کے سکریٹری راجیو بنسل اور شہری ہوابازی کی وزارت کے سینئر افسران موجود تھے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے جناب سندھیا نے کہا کہ بھارتی شہری ہوابازی کی صنعت نے  گزشتہ کچھ برسوں میں تیزی سے ترقی کی ہے اور اس نے ملک کی معاشی ترقی میں  اہم تعاون رول ادا کرتی  ہے۔ بھارت کی شہری ہوابازی کی صنعت ملک کا فخر ہے کیونکہ یہ بھارتیوں کو ملک اور دنیا کے سب سے  دوردراز  حصوں  سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ یہ دنیا بھر سے لوگوں کو بھارت میں کاروبار اور سیاحت کے بہت سے مواقع تلاش کرنے  کے لئے لارہی ہے۔

وزیرموصوف نے کہا کہ بھارتی ہوابازی کی صنعت نے لمبی دوری طے کی ہے، کئی سنگ میل قائم کئے ہیں  اور دنیا کی سب سے زیادہ پرکشش ایوی ایشن مارکیٹ  میں سے  ایک بننے کے لئے کئی چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔اس صنعت نے بہت تیزی کے ساتھ ترقی کی ہے اور یہ دنیا کی تیسری سب سے بڑی گھریلو ایوایشن مارکیٹ بن گئی ہے۔  بھارت آج ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور چین کے بعد تیسرا سب سے بڑاگھریلوٹریفک سنبھالتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کے ساتھ ، بھارتی ایئرلائنس نئے علاقوں میں توسیع کا منصوبہ  بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ،’’ ہم سبھی جانتے ہیں کہ اس عالمگیر معیشت میں،ایئر ٹرانسپورٹ ملک کے ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچہ کا ایک اہم عنصر ہے اور ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے‘‘۔

وزیرموصوف نے کہا کہ کوئی بھی اس  حقیقت کو کم نہیں کہہ سکتا کہ کووڈ وبا کے اثر کا مقابلہ کرنے میں سبھی شعبوں میں ہوابازی کی صنعت کے ذریعہ دیا گیا تعاون کافی اہم تھا، جس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ضرورت کے مطابق  انزائم،   پی پی ای کٹ، ماسک ، دوائیں اور اشیا کو پہنچانا شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود کہ ملک پہلی سہ ماہی میں دوسری لہر  کی زد میں رہا، مالی سال -22 کی پہلی دو سہ ماہیوں (کمبائینڈ) کے دوران ملک کے ہوائی اڈوں کے ذریعہ کی گئی کل مال ڈھلائی وبا سے پہلے کے سطح کا 80 فیصد (مالی سال 22 کے اپریل-ستمبر کے دوران 15.36 لاکھ میٹرک ٹن) سے زیادہ  ہوگئی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ شہری ہوابازی معاشی ترقی کو رفتار دینے والے کلیدی ستونوں میں سے ایک کے طور پر ابھر رہی ہے۔ شہری ہوابازی کے فوائد کو عام لوگوں تک پہنچانے اور انہیں سستا ہوائی رابطہ  فراہم کرنے کے لئے،بھارت سرکا نے 21 اکتوبر 2016 کو  ریجنل کنکٹیویٹی اسکیم (آر سی ایس) – اڑان (اُڑے دیش کا عام ناگرک) کا اعلان کیا تھا۔ آج کی تاریخ تک آر سی ایس-اڑان اسکیم کے تحت 62 ہیلی پورٹ اور 2 واٹر ایئرڈروم شامل ہیں، کو جوڑنے والے 387 روٹ  پر آپریشن شروع ہوچکا ہے۔

وزیرموصوف نے اس اہم پروگرام یعنی ونگس انڈیا 2022، حیدرآباد کو  مناسب تھیم انڈیا @ 75:’’ نیو ہورائیزن فار ایوی ایشن انڈسٹری ‘‘ کے ساتھ وزارت خارجہ اور ریاستی حکومت کی حمایت  سے  منعقد کرنے کے لئے شہری ہوابازی کی وزارت، اے اے آئی اور فکی کی کوششوں کی تعریف کی۔ اس کا مقصد عالمی ایوی ایشن مارکیٹ کے اہم فریقوں، بین الاقوامی  ریگولیٹرز، ریاستی حکومتوں اور ایئرلائنس کی نمائدنگی  کرنے والے گروپ کی شکل میں کاروباری ایسوسی ایشنز کو ایک ساتھ لانا ہے، تاکہ مختلف ایئرلائنز کمپنیوں، ہوائی اڈہ آپریٹرز، کارگوآپریٹرز اور دیگر فریقوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر براہ راست رابطہ کی سہولت مل سکے۔

 

************

 

 

ش ح۔ف ا ۔ م  ص

 (U: 13030)

 


(Release ID: 1773219) Visitor Counter : 209


Read this release in: English , Hindi