جل شکتی وزارت

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے سوچھ بھارت مشن (گرامین) مرحلہ 2 کے تحت اوڈی ایف پلس پر مختصر فلموں کے قومی مقابلے کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا

Posted On: 18 NOV 2021 9:20PM by PIB Delhi

جلد شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج یہاں جل شکتی کی وزارت کے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمہ کے ذریعہ منعقد ایک تقریب میں او ڈی ایف پلس پر مختصر فلموں کے قومی مقابلے/سوچھتا فلموں کا امرت مہوتسو کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا ۔سوچھتا فلموں کا امرت مہوتسو کا انعقاد اس سال کے آغاز میں کیا گیا تھا۔ مغربی بنگال کے جناب سوم ناتھ بیگ کو بایوگیس/ گوبردھن پر  ان کی فلم کے لئے پہلا انعام دیا گیا اور میگھالیہ کے جناب لوملامب وارجری کو بایوڈی گریٹیبل  ویسٹ مینجمنٹ کے موضوع پر ان کی فلم کے لئے دوسرا انعام دیا گیا۔ اس پروگرام میں جل شکتی وزارت نے سکریٹری جناب پنکج کمار ،  پینے کا پانی اور سوچھتا محکمہ، جل شکتی وزارت نے ایڈیشنل سکریٹری جناب ارون بروکا اور دیگر سینئر افسران اور میڈیا کے افراد نے حصہ لیا۔

  سوچھ بھارت مشن  گرامین  کے دوسرے مرحلے کے تحت پینے کا پانی اور سوچھتا محکمہ نے او ڈی ایف پلس کے اہداف کو حاصل کرنے کی رفتار میں تیزی لانے کے ہدف کے ساتھ اس وقت جاری آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے تحت 16 اپریل 2021 کو او ڈی ایف  اجزا کے بارے میں عوام میں بیداری کو فروغ دینے کے لئے مختصر فلموں کے قومی سطح کے مقابلے ’ سوچھتا فلموں کا امرت مہوتسو ‘ کا انعقاد کیا تھا۔ یہ مقابلہ 31 اگست 2021 کو اختتام پذیر ہوا اور اس کے تحت ملک بھر سے 4000 انٹریز موصول ہوئیں۔ اس مہم کا مقصد سوچھ بھارت مشن گرامین کے پہلے مرحلے میں حاصل ہوئی او ڈی ایف کی  غیر معمولی کامیابی کو آگے بڑھایا اور محفوظ سوچھتا تک رسائی کی سمت میں حاصل کئے گئے اہم فوائد کو برقرار رکھنا ، مجموعی سوچھتا یا گاؤں میں او ڈی ایف پلس کا آغاز کرنا ہے۔ کووڈ-19 وبا کے پس منظر کے بیچ او ڈی ایف پلس کے بارے میں بیداری کے سلسلے میں دیہی کمیونٹیز کو شراکت داری کے توسط سے  متحد کرنے اور برتاؤ میں اجتماعی طور پر موثر مثبت تبدیلی کی سمت  میں فلم مقابلے کی مہم انتہائی کارگر آئی ای سی  ذریعہ رہی۔

مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور رہنمائی میں دیہی بھارت میں کھلے میں رفع حاجت سے نجات (او ڈی ایف ) کی حصولیابی مشن موڈ  (19-2014) میں حاصل کرتے ہوئے سوچھتا کو عوامی تحریک کی شکل میں  پیش کرکے سوچھ بھارت مشن گرامین نے دیہی بھارت کی کایاپلٹ کر رکھ دی ہے۔ اس غیرمعمولی کامیابی کو آگے بڑھاتے ہوئے سوچھ بھارت مشن گرامین کے مرحلہ -2 کو او ڈی ایف پلس حاصل کرنے کے ہدف کے ساتھ  2020 میں شروع کیا گیا ہے جو او ڈی ایف کو مسلسل برقرار رکھنے اور ٹھوس اور رقیق  فضلات کے بندوبست (ایس ایل ڈبلیو ایم)  پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے گاؤں میں مجموعی  صفائی ستھرائی پر مرکوز ہے۔ انہوں نے دیہی سماج کے افراد خاص طور سے زدپذیر  اور حاشیہ پر رہنے والے لوگوں تک سماجی، معاشی اور حفظان صحت سے متعلق فائدہ پہنچانے کے سلسلے میں محفوظ سوچھتا تک رسائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے او ڈی ایف پلس کا ہدف حاصل کرنے سے متعلق اس عوامی تحریک میں شامل ہونے کا جوش و خروش کے اظہار کے لئے سبھی شرکا کو مبارکباد دی۔

جل شکتی وزارت کے پینے کے پانی اور سوچھتا محکمہ میں ایڈیشنل سکریٹری جناب ارون بروکا نے اپنے خطاب میں کہا کہ رویہ میں تبدیلی ہمیشہ سے سوچھ بھارت مشن گرامین کے مرکز میں رہی ہے۔ مرحلہ-2  میں ، او ڈی ایف پلس کے مختلف ایس ایل ڈبلیو ایم اجزا کے بارے میں رویہ میں تبدیلی لانے کے مقصد کے ساتھ آئی ای سی کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹیز کی قیادت والی ایسی مہم اس پروگرام کو زمینی سطح پر اور زیادہ طاقت فراہم کرتی ہے۔

 

 

************

 

 

ش ح۔ف ا ۔ م  ص

 (U: 13029)



(Release ID: 1773190) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi