اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

قومی اقلیتی کمیشن، این سی ایم نے آج نئی دہلی میں 552 ویں گرو نانک جینتی منائی

Posted On: 18 NOV 2021 6:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی :18 ؍نومبر2021:

قومی  اقلیتی کمیشن، این سی ایم نے آج نئی دہلی میں 552 ویں گرو نانک جینتی منائی۔

اس تقریب میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پنجاب اسٹڈی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر موہندر سنگھ مہمان خصوصی  اور   چیف اسپیکر تھے۔ انہوں نے شری  گرونانک دیوجی کی حیات  اور ان کی تعلیمات  کے بارے میں    ایک سلائیڈ شو کے ذریعہ  ناظرین  کو واقف کرایا ۔ اس پریزنٹیشن میں شری گرونانک دیوجی کی زندگی کی بہت سی نایاب تصاویر اور ان مقامات کی تصویریں شامل تھیں جہاں انہوں نے دورہ کیا تھا۔ اس میں شری گرو نانک دیو کی زندگی کے بارے میں اہم حقائق کا بھی ذکر کیا گیا ۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں این سی ایم کے چیئرمین جناب اقبال سنگھ لال پورہ نے کہا کہ شری گرو نانک جی کی تعلیمات کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ ایشور ایک ہی ہے اور ان کی تعلیمات آج بھی اتنی ہی اہمیت کی حامل ہیں جتنی 500 سال پہلے تھیں۔  ان کی  تعلیمات ہمیں بتاتی ہیں کہ کیسے زندگی  بسر کی جائے اور زندگی کا زیادہ سے زیادہ لطف اٹھایا جائے۔ شری گرو نانک دیو کا عالمی گرو کے طور پر احترام کیا جاتا ہے اور  ان کا پیغام عالمی بھائی چارہ تھا۔ جناب لال پورہ نے یہ بھی کہاکہ ہمیں دوسرے مذاہب سے  بھی سیکھنا چاہیے اور اس سے ہمارا ملک رہنے کے لحاظ سے ایک بہتر اور پرامن جگہ بنے گا۔ انہوں نے سامعین  کو بتایا کہ این سی ایم بہت جلد مختلف مذاہب پر ایک کتابچہ شائع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

اس سے پہلے  شرکا کا خیرمقدم کرتے ہوئے این سی ایم کے سکریٹری جناب ایس۔ کے دیو ورمن نے بتایا کہ کمیشن پورے سال بھر سبھی کمیونٹیز کی تقریبات کا جشن مناتا ہے جس سے مختلف  کمیونٹیز کے درمیان بین مذہبی رشتے مضبوط ہوتے ہیں۔  انہوں نے کمیونٹیز کے درمیان مضبوط رشتے قائم کرنے  کے لیے دیگر مذاہب کے اصولوں کو جاننے- سمجھنے کی ضرورت کا اظہار کیا۔

اس تقریب میں مختلف کمیونٹیز اور سرکاری محکموں سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

 

 

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 

 (U:13017)

 




(Release ID: 1773122) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi