محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چیف لیبر کمشنر  (سینٹرل ) کی موجودگی میں ، ایم اور آئی ایل ورکروں  کے اجرت  کے نئے تصفیہ کے سلسلے میں  ایم او آئی ایل انتظامیہ – ایم او آئی ایل کے کام گار سنگٹھن  کے درمیان  دستخط کئے گئے


اجرت پر نظرثانی سے  کمپنی کے 6000 ملازمین کو فائدہ ہوگا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 NOV 2021 6:29PM by PIB Delhi

ایک بڑ ی پیش رفت اورراحت یہ ہوئی ہے کہ  چیف لیبر کمشنر  (سینٹرل ) کی موجودگی میں  6000سے زیادہ ورکروں کے لئے اجرت سے متعلق  سمجھوتے پر دستخط کئے گئے اور یہ  دستخط ایم او آئی ایل مینجمنٹ – ایم اوآئی ایل کامگار سنگٹھن کے درمیان ہوئے ہیں۔ ایم او آئی ایل لمٹیڈ   ، بھارت سرکار کی اسٹیل کی وزارت  کے انتظامی کنٹرول کے تحت جدول – اے  منی رتنا زمرے  -1 سی  پی ایچ ای ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CQ6Y.jpg

اجرت پر نظرثانی  10سال کی مدت کے لئے ہے ۔ یہ مدت  یکم اگست  2017 سے  31 جولائی  2027 تک ہے،جس سے تقریباََ کمپنی کے 6000 ملازمین کو فائدہ ہوگا۔ یہ ایک مفاہمت نامے پر مبنی ہے ، جو  انتظامیہ  اور  ایم او آئی ایل یعنی ایم او ایل کامگار سنگٹھن کی تسلیم شدہ یونین کے درمیان  ہوا ہے۔اس تصفیہ میں   20فیصدکا فٹمنٹ فائدہ   اور  20 فیصد کی شرح  پر ، پرکس  / بھتے شامل ہیں۔ کمپنی کی جانب سے  29  مئی کو  12 فیصد کی بنیادی عبوری راحت اور  ڈی اے بھی  دیا گیا تھا۔

اس بات  پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ایم او  آئی ایل یکمشت  میں  ایریئر کی ادائیگی کرے گا ،جس سے یکم اگست  2017 سے  30ستمبر  2021  کی مدت کے دوران لگ  بھگ  218 کروڑروپے کا مالی اثر پڑے گا۔اجرت  پر مجوزہ نظر ثانی کا مالی اثر   سالانہ تقریباََ 87 کروڑروپے ہوگا۔  ایم او آئی  ایل لمٹیڈ نے  پہلے ہی کھاتوں کی کتابوں  میں اس اجرت میں اضافے کے لئے مکمل شقیں تیار کی  ہیں۔ حال ہی میں  سڑک  ٹرانسپورٹ  اور شاہراہوں  کےوزیر جناب  نتن گڈکری  او رفولادکے وزیر جناب راج چندر پرساد سنگھ کی جانب سے ایم او آئی ایل ورکروں کی اجرت  پر نظر ثانی کو  منظوری دی جانے کا اعلان  کیا گیا تھا البتہ   اعلیٰ  لیبر کمشنر  (سینٹرل ) جناب ڈی پی ایس نیگی کی موجودگی میں  تسلیم شدہ ورکروں کی یونین سی ایم ڈی  ( ایم او آئی ایل ) کے ساتھ دہلی میں آج  باقاعدہ اجرت پر سمجھوتے  پر دستخط  کئے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RWR3.jpg

اجرت پر تاریخی سمجھوتے کے وقت  انتظامیہ کی نمائندگی  ایم او آئی ایل لمٹیڈ کے چیئر مین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب مکند  پی  چودھری   ،  ایم او آئی ایل لمٹیڈ کے مالیات کے ڈائریکٹر جناب راکیش تمانے   ، ایم او  آئی ایل  لمٹیڈ کی ڈائریکٹر   ( ایچ آر ) محترمہ اوشا سنگھ    ، ایم او آئی ایل لمٹیڈ  کے ڈائریکٹر   (کمرشیل ) اور  آئی /سی  (پی اینڈ پی)  جناب پی وی وی پٹنائک اور  ایم او آئی ایل لمٹیڈ کے ای ڈی  ( ٹیکنیکل ) جناب سی وی اتلکر  کررہے تھے۔

 یونین کی نمائندگی   ایم او آئی ایل کامگار سنگٹھن ایچ او ناگپور   کے سکریٹری جنرل  جناب رام اوتار   دیوانگن  ، ایچ  او ناگپور کے   وائس  پریذیڈنٹ  مکندا جمبولکر  ،  برانچ سکریٹری جناب وید پرکاش دیوان ،ایچ ناگپور کے خزانچی جناب اپّو نائر اور جنرل سکریٹری  ایفاز  قریشی کی جانب سے کی گئی ۔

ملک میں ،ایم او آئی ایل سب سے زیادہ   خام  مینگنیزپیدا کرتا ہے  اور مہاراشٹر  اور مدھیہ پردیش میں  11 کانیں چلاتا ہے۔  ایم او آئی ایل   کے پاس  ملک  کے  تقریباََ  34 فیصد  مینگنیز کے خام ذخائر ہیں اور  اس کا  گھریلو  پیداوار میں   تقریباََ  45فیصدحصہ ہے۔  کمپنی کا   خواب ہے کہ مالی سال  25-2024  تک اس کی  پیداوار  بڑھ کر تقریباََ دوگنی یعنی  25  لاکھ  میٹرک ٹن تک  پہنچ  جائے ۔ ایم او آئی ایل   گجرات کی ریاست   کے علاوہ مدھیہ پردیش ، راجستھان اور اوڈیشہ کی ریاست کے  دیگر علاقوں میں بھی کاروبار کے علاقے تلاش کررہی ہے۔

*************

 

 

ش ح۔ح ا ۔رم

U-12996

 


(ریلیز آئی ڈی: 1772891) وزیٹر کاؤنٹر : 191
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी