خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت نے مویشی پروری اور ڈیری  کے محکمے  اور  ماہی پروری ، مویشی پروری نیز ڈیری کی وزارت کے ساتھ مفاہمت کے  اقرار نامہ پر دستخط کئے

Posted On: 17 NOV 2021 6:40PM by PIB Delhi

 

خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) نے مویشی پروری اور ڈیری (وی اے ایچ ڈی) ماہی پروری ، مویشی پروری نیز ڈیری کی وزارت کے ساتھ مفاہمت کے ایک اقرار نامہ پر دستخط کئے جس سے ایم او ایف پی آئی  اور ڈی اے ایچ ڈی  کی مختلف  منصوبوں کے مستفیدین تک فائدوں میں توسیع دی جاسکے گی۔  اس ایم او یو پر مرکزی وزیر جناب پشو پتی کمار پارس ، خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے مرکزی وزیر  عزت مآب پرشوتم روپالا  اورماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر عزت مآب جناب پرہلاد سنگھ پٹیل، خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے وزیرمملکت عزت مآب جناب سنجیو کمار باریان، ماہی پروری ، مویشی پروری او رڈیری کے وزیر مملکت عزت مآب ڈاکٹر ایل موروگن ، ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے سکریٹری  ،ایم او ایف پی آئی اور ڈی اے ایچ ڈی کے سکریٹری کی موجودگی میں  مفاہمت کے اقرار نامہ پر دستخط کئے گئے۔

 

1.jpg

 

ایم او ایف پی آئی اور ڈی اے ایچ ڈی منصوبوں کامقصد ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور  قدرتی طور پر ایک دوسرے کےلئے مددگار ہیں، لہذامستفیدین تک مختلف منصوبوں کے فائدوں کو توسیع دیتے ہوئے دیہی علاقوں کے غریبوں کی پائیدار ترقی  کے لئے آمدنی پیدا  کرنے والے  مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ڈی اے ایچ ڈی اور ایم او ایف پی آئی  ایک ساتھ مل کر کام کریں گے۔ جب کبھی انہیں بنا کسی حد کے کوالٹی کنٹرول، ڈیری پروسیسنگ اوراس کی ویلیو ایڈیشن ، گوشت کی پروسیسنگ اورویلیو ایڈیشن، بنیادی ڈھانچے ، مویشی  کوکھلانے پلانے کا پلانٹ، اور ٹکنالوجی کی مدد سے  بریڈ کے بہتر فارموں کا قیام، توسیع اور  استحکام کے لئے قرض و امداد کی ضرورت ہوگی۔

 

2.jpg

 

یہ مفاہمت نامہ ایم او  ایس پی آئی اور ڈی اے ایچ ڈی دونوں کو تعاون فراہم کرے گا جس سے مستفیدین کو پی ایم کسان سمپدا یوجنا کے تحت فائدہ حاصل ہوسکے اور  ایم او ایس پی آئی کی پی ایم  فارمولائزیشن اآف مائکروفوڈ پروفیسنگ انٹرپرائز اسکیم اور ڈی اے ا یچ ڈی کی ڈیری ڈیولپمٹنٹ اسکیموں کا فائدہ حاصل ہوسکے ۔  اس سے نہ صرف ایم او ایف پی آئی اور ڈی اے ایچ ڈی کے مستفیدین کو با اختیار بنایا جاسکے گا بلکہ  مرکز اور ریاستی سطح پر ان کے ذریعہ عمل درآمد کی جارہی مختلف اسکیموں کے فائدوں کے بارے میں اپنی متعلقہ  عمل آوری امدادی ٹیم کے توسط سے بیداری بھی پیدا کرے گا۔

ایم او ایف پی آئی او رڈی اے ایچ ڈی کے درمیان انضمام سے مستفیدین کی حوصلہ افزائی ہوگی جس سے وہ مختلف سرگرمیوں کے لئے سہولت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ  فائدہ اٹھانے کے لئے بھی ترغیب حاصل کرسکیں گے۔جس میں فوڈ سیفٹی او رکوالٹی کی ضمانت ڈیری پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن، گوشت کی پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن، اورمویشیو ں کے لئے چارہ شامل ہیں۔

****************

 

(ش ح۔ش ر ۔ ف ر)

U NO. 12987


(Release ID: 1772882) Visitor Counter : 181


Read this release in: English , Hindi