جل شکتی وزارت
جل شکتی کی وزارت نے 'واٹر ہیروز۔اپنی کہانیاں شیئر کریں' مقابلہ شروع کیا
.
مقابلہ 1 دسمبر 2021 سے شروع ہوگا جس کا مقصد پانی کے تحفظ اور انتظام کو عوامی تحریک بنانا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 NOV 2021 6:22PM by PIB Delhi
آبی وسائل، دریائی ترقی اور گنگا کی بحالی کے محکمے، جل شکتی کی وزارت کے بنیادی مقاصد میں سے ایک پانی کے تحفظ کو عوامی تحریک بنانا اور ملک میں پانی کے حوالے سے بیداری کو مضبوط کرنا ہے۔ اس مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے، محکمہ نے 1دسمبر 2021 سے ‘واٹر ہیروز - اپنی کہانیاں شیئر کریں’ مقابلہ شروع کیا ہے جس کا مقصد پانی کے تحفظ اور انتظام کی معلومات دینے کے لئے لوگوں تک رسائی حاصل کرنا ہے۔
واٹر ہیروز کے اس مقابلے کے ذریعے، محکمہ کا مقصد ملک بھر سے پانی کے تحفظ اور انتظام میں بہترین طور طریقوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں یکجا کرنا ہے۔ اس کا مقصد پورے ہندوستان میں ایسی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ پانی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لانے کی کارروائی کو فروغ دیا جا سکے۔ ہر ماہ (دسمبر، 2021 سے) انعامات پر غور کرنے کے لیے درخواستیں طلب کی جائے گی ۔ ہر ماہ ایوارڈز کے لیے زیادہ سے زیادہ 10 اندراجات پر غور کیا جا سکتا ہے۔ تمام منتخب اندراجات میں سے ہر ایک کو10,000 روپے کا نقد انعام اور ایک سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔
مقابلے میں حصہ لینے کے لیے، شرکاء کو پانی کے تحفظ اور انتظام پر اپنی کامیابی کی کہانیاں 5-1 منٹ کی مدت کی خصوصی طور پر بنائی گئی ویڈیو کے ذریعے پوسٹ کرنی ہوں گی (اس کے ساتھ 300 الفاظ تک پر مشتمل تحریر اور کچھ فوٹو گراف /تصاویر) جن میں آبی وسائل کے تحفظ اور انتظام کے لیے اہم کوششوں کی عکاسی کی گئی ہو ۔
شرکاء اپنی ویڈیوز (اپنے یو ٹیوب ویڈیو کے لنک کے ساتھ) مائی گو پورٹل (www.mygov.in) پر شیئر کر سکتے ہیں۔ پورٹل کے علاوہ، درخواستیں waterheroes.cgwb[at]gmail[dot]com پر بھی جمع کی جا سکتی ہیں۔ شرکاء کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کمنٹس سیکشن میں اپنی ویڈیوز کے صرف یوٹیوب لنکس کا ذکر کریں اور پوری ویڈیو وہاں اپ لوڈ نہ کریں۔ مقابلہ کا یہ سلسلہ 30 نومبر 2022 کو ختم ہوگا۔ مزید معلومات کے لیے www.mygov.in، www.jalshakti-dowr.gov.in پر لاگ ان کریں۔
****************
(ش ح۔س ب ۔ رض)
U NO:12993
(ریلیز آئی ڈی: 1772879)
وزیٹر کاؤنٹر : 233