وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت، قبائلی برادریوں کے سیاسی، سماجی اور اقتصادی فلاح وبہبود کے لئے جامع طریقے سے کام کر رہی ہے:جناب  جی کشن ریڈی


قبائلی برادریوں کے زیادہ سے زیادہ 8 اراکین، مرکزی کونسل کا حصہ ہیں، جو اب تک کی سب سے بڑی نمائندگی ہے

سال21-2020 میں قبائلی وزارت کا بجٹ سب سے زیادہ ہے: جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 15 NOV 2021 8:33PM by PIB Delhi

سیاحت، ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج رانچی میں قبائلی گورو دیوس کے طور پر منائی جانے والی امر شہید بھگوان برسا منڈا  کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقد  تقریب میں شرکت کی۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  بھگوان برسا منڈا میموریل گارڈن مع  فریڈم فائٹر  میوزیم کا  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر  رانچی میں منعقدہ تقریب میں جناب  جی کشن ریڈی ، جھار کھنڈ کے گورنر  اور وزیراعلیٰ نیز  قبائلی امور کے وزیر  جناب ارجن منڈا کے ساتھ موجود تھے۔

بعد میں جناب ریڈی نے  قبائلی برادریوں کی ثقافت اور ورثے کو دکھانے والی  ایک نمائش  کی رونمائی کی۔ انہوں نے  قدیم  سینٹرل جیل کا دورہ کیا، جہاں بھگوان برسا منڈا  نے اپنی جان کی  قربانی دی۔ جناب ریڈی نے کہا کہ  ’’یہ قوم اور قبائلی برا دریوں کے لئے ان کے ذریعہ دی گئی قربانی  کے تئیں خراج عقیدت ہوگا، قبائلی ثقافت اور تاریخ کے تحفظ  اور حوصلہ افزائی کی سمت میں یہ  میوزیم  بہت اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ  اپنے جنگلات، زمین کے حقوق ، اپنی  ثقافت کی حفاظت کے لئے قبائلیوں کی  جدو جہد  کو بھی  دکھائے گا کہ  انہوں نے  قوم کی  تعمیر کے لئے کتنی  قربانیاں دیں‘‘۔

جناب ریڈی نے بھگوان برسا منڈا کی جائے پیدائش  جھار کھنڈ کے  کھونٹی  ضلع کے اُلی ہاتو کا دورہ کیا اور ان کے مجسمے پر گلہائے  عقیدت پیش کئے۔ یہاں پہنچنے پر ان کا روایتی  خیر مقدم  کیا گیا۔

 

جناب ریڈی نے بھگوان برسا منڈا کے کنبوں کے ساتھ بات چیت کے بعد ان کے قدم دھو کر ان کی عزت افزائی کی۔

مختلف شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جناب جی کشن ریڈی نے  قبائلی برادریوں   کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے حکومت کے اقدامات کے بارے میں بات چیت کی۔ وزیراعظم نے  بجٹ کی پیچیدگیوں کو دور کیا اور  7524.87  کروڑ روپے  کی رقم مختص کی، جو  سال 14-2013  کے بجٹ میں مختص کی گئی رقم  سے دوگنا ہے۔ قبائلی برادریوں کے زیادہ سے زیادہ 8  رکن مرکزی  کونسل کا  حصہ ہیں، جو اب تک کی سب سے بڑی نمائندگی ہے۔

پروگرام میں جھار کھنڈ کے گورنر  جناب  رمیش بیس، جھار کھنڈ کے وزیراعلیٰ جناب ہیمنت سورین، قبائلی امور کے مرکزی وزیر  اور  جھار  کھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ جناب ارجن منڈا، جھار کھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ بابو لال مرانڈی،  انا پورنا دیوی، رگھوور داس، جھار کھنڈ حکومت کے دیگر وزراء، رکن پارلیمنٹ اور دیگر افسران بھی شامل تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ع ح۔ ق ر

12910U-


(Release ID: 1772248) Visitor Counter : 180


Read this release in: Hindi , English