بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے بی سی پی ٹاپ کو XII پی ٹی ای لمیٹیڈ کے ذریعہ اے ایس کے انویسٹمنٹ منیجرس لمیٹیڈ کی 71.25 فیصد حصہ داری کے حصول کو منظوری دی

Posted On: 15 NOV 2021 6:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی :15 ؍نومبر2021:

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) بی سی پی سی سی آئی  نے بی سی پی ٹاپ کو XII پی ٹی ای  لمیٹیڈ کے ذریعہ اے ایس کے انویسٹمنٹ منیجرس لمیٹیڈ کی 71.25 فیصد حصہ داری کے حصول کو منظوری دی ہے۔

بی سی پی ٹاپ کو XII کو پی ٹی ای لمیٹیڈ (اکوائرر) بلیک اسٹون گروپ انک کی معاون کمپنیوں کے ذریعہ  صلاح دی جانے والی یا بندوبست  کیے جانے والے فنڈز کی ایک معاون کمپنی ہے۔ اکوائرر کی اہم سرگرمی انویسٹمنٹ ہولڈنگ اور متعلقہ کام ہے۔حالانکہ اس وقت  بھارت  یا دنیا بھر میں اس کا کوئی بزنس  آپریشن نہیں ہے۔

اے ایس کے انویسٹمنٹ منیجرس لمیٹیڈ ( ٹارگیٹ) بھارت میں ایک مضبوط گاہک بیس کے ساتھ ایک اسیٹ اور ویلتھ منیجمنٹ کمپنی ہے۔ٹارگیٹ کمپنی ، براہ راست طور پر یا معاون اور ذیلی کمپنیوں کے توسط سے مالی خدمات فراہم کرنے کا کاروبار کرتی ہے، جس میں خاص طور پر شامل ہیں۔

  1. جس میں افراد، افراد کے گروپ، فیملی دفاتر اور دیگر اداروں کو پورٹ فولیو بندوبست  کی خدمات فراہم کرنا
  2. افراد، فیملی دفاتر اور کارپوریٹس کے لئے  انویسٹمنٹ سالیوشنز، سرمایہ کاری سے متعلق صلاح کار خدمات اور ویلتھ منیجمنٹ اورویلتھ پلاننگ خدمات (ڈیجیٹل خدمات سمیت) ، کی پیشکش کرنا
  3. متبادل سرمایہ کاری فنڈ کو اسپانسر اور مینج کرنا
  4. فنڈز کو اسپانسر کرنا، قائم کرنا یا صلاح دینا
  5. قرض کی سہولیات فراہم کرنا 
  6. مالی پروڈکٹس (انشورنس  پروڈکٹس اور میوچیول فنڈز سمیت) کی تقسیم کرنا وغیرہ۔

مجوزہ  ترکیب میں اکوائرر کے ذریعہ  ٹارگیٹ 71.25 کا حصول شامل ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی آرڈر جلد ہی جاری کیا جائے گا۔

 

 

 

************

 

 

ش  ح ۔ ف  ا  ۔  م  ص

(U:12893)


(Release ID: 1772177) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi