وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی عملہ کے سربراہ جنرل بپن راوت کا ناگپور کا دورہ

Posted On: 15 NOV 2021 5:59PM by PIB Delhi

دفاعی عملہ کے سربراہ (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت نے ناگپور میں دفاعی اداروں کا دورہ کیا۔ انھیں آتم نربھر بھارت پہل کے ایک حصے کے طور پر مقامی نجی دفاعی صنعت کاروں کی طرف سے شروع کیے گئے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انھوں نے اکنامک ایکسپلوسیوز لمیٹڈ (EEL)، ناگپور کا دورہ کیا اور کمپنی کی طرف سے تیار کیے جانے والے جدید ترین پروڈکٹس کا جائزہ لیا جس میں ملٹی موڈ ہینڈ گرنیڈ اور دیگر مختلف دھماکہ خیز مواد، میزائل اور مسلح ڈرون شامل ہیں۔ انہیں EEL کے چیئرمین جناب ستیہ نارائن نووال نے مختلف مینوفیکچرنگ سہولیات کے بارے میں جانکاری دی۔

ان کی آمد پر، ایئر مارشل سشیکر چودھری، ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف، مینٹیننس کمانڈ اور جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) اتر مہاراشٹر اور گجرات سب ایریا، میجر جنرل دنیش ہوڈا نے سی ڈی ایس کا استقبال کیا۔ ای ای ایل کے دورے کے بعد، سی ڈی ایس نے ناگپور میں ایئرفورس مینٹیننس کمانڈ کا دورہ کیا اور ایئر مارشل سشیکر چودھری نے مختلف قسم کے ہوائی جہازوں اور اے ایف آلات کی ہمہ وقت سروس کو یقینی بنانے کے لیے کمانڈ کے ذریعے ادا کیے جانے والے کردار کے بارے میں معلومات فراہم کی۔

مارچ 2018 میں ممبئی سے ناگپور منتقل ہونے کے بعد سے تنظیم کی طرف سے کی جانے والی بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ماحولیاتی کاموں اور دیگر اقدامات سے سی ڈی ایس کو روبرو کرایا گیا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- ف ک   

U: 12889


(Release ID: 1772123) Visitor Counter : 186


Read this release in: English , Hindi , Marathi