ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

دہلی- این سی آر خطے کی بدتر فضائی  معیار کے تناظر میں فضائی معیار کی بندو بست کی کمیشن (سی اے کیو ایم)  نے اہم ایمرجنسی میٹنگ کی


ریاستوں اور متعلقہ ایجنسیوں کو درجہ بند رسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے تحت فہرست بند ایمرجنسی اقدامات  کے نفاذ کے لئے مکمل طور پر تیار رہنے کو کہا

ہدف پر مرکوز  اور  زبردست کوششوں کے لئے دہلی -این سی آر کی موجودہ منفی فضائی معیار میں تعاون کرنے والے پانچ الگ الگ  شعبوں کی شناخت کی گئی

دہلی-این سی آر کی موجودہ منفی فضائی معیار، تھار  ریگستان کی دھول بھری آندھی کے جنوب مغربی سمت سے آنے کے سبب کافی متاثر ہوئی، بڑی  مقدار میں دھول آنے سے پی ایم 2.5/ پی ایم 10 کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا


Posted On: 14 NOV 2021 8:16PM by PIB Delhi

این سی آر اور آس  پاس کے علاقوں کے لئے فضائی  معیار  کے بندو بست کی کمیشن  ( سی اے کیو ایم)  نے دہلی – این سی آر خطوں کی خراب ہوتی  فضائی معیار  کے تناظر میں آج  ایک ایمرجنسی میٹنگ بلائی۔ جی آر  اے پی  کے لئے  ذیلی کمیٹی کی   آٹھویں میٹنگ کے بعد  13  نومبر  2021  کو جاری حکم کے علاوہ  دہلی – این سی آر میں مختلف فضائی  آلودگی  کی روک تھام  کے اقدامات  اور  اسے کم کرنے  کے اقدامات  پر  تفصیلی بات چیت ہوئی، جسے  مختلف  ایجنسیوں کی جانب سے کئے جانے کی ضرورت ہے۔ جی آر اے پی  حکم نامے میں  ریاستوں اور متعلقہ ایجنسیوں کو  درجہ بند رسپانس ایکشن  (جی آر اے پی) کے تحت  فہرست بند ایمرجنسی اقدامات کے نفاذ  کے لئے  مکمل تیار  رہنے کا  مشورہ دیا گیا۔

دھان کی پرالی جلانے ، گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی ،  دیوالی کے بعد کی آلودگی، درجہ حرارت میں گراوٹ اور دیگر مقامی  عوارض  کے مشترکہ نتائج کے سبب  دہلی -  این سی آر کی ہوا  اتنی خراب ہوئی ہے۔ یہ  تھار ریکستان کی جنوب مغربی  سمت سے  آنے والی دھول بھری آندھی سے  بھی  کافی متاثر ہوئی ہے، جو  بڑی مقدار میں دھول لے کر آئی تھی اور  پی ایم  2.5 /  پی ایم 10  کی سطح کو  کافی بڑھا دیا۔ فضائی آلودگی کی سطح میں اضافے کے تمام مختلف پہلوؤں پر  غور وفکر کرتے ہوئے  کمیشن نے  میٹنگ میں اس بات کا اعادہ کیا کہ ذیلی کمیٹی  کے احکامات  میں  بتائے گئے اقدامات کو  ریاستوں کے ذریعے سختی سے نافذ کیا جائے گا۔

کمیشن نے  دہلی – این سی آر کی موجودہ منفی  فضائی معیار میں تعاون کرنے  والے  پانچ  الگ الگ صوبوں کی شناخت کی ہے، جن پر  قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) اور جی این سی ٹی  ڈی کی ریاستی حکومتوں کی متعلقہ ایجنسیوں کی جانب سے تیزی سے  کوششیں کرنے کے ساتھ  توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔یہ شعبے ہیں:

  • دھان کی پرالی جلانے کے واقعات پر کنٹرول۔
  • تعمیر اور توڑ پھوڑ (سی اینڈ ڈی) سرگرمیوں سے دھول پر کنٹرول۔
  • سڑکوں اور کھلے علاقوں سے دھول کی روک تھام۔
  • گاڑیوں سے آلودگی اور
  • صنعتی آلودگی۔

فضائی آلودگی کے خلاف لڑائی میں سی اے کیو ایم نے  روک تھام کے تمام احکامات واپس لے لئے ہیں۔ کمیشن  وقت وقت پر  اس شعبے کی  فضائی معیار میں اصلاح کے لئے مختلف  پالیسی ساز  مہمات  اور اقدامات  کا مشورہ  دیتا رہا ہے، 43 ہدایات  اور 7 ایڈوائزری  جاری کرنے کے ساتھ  ریاستی حکومتوں کے متعلقہ محکموں اور  این سی آر  کی دیگر متعلقہ  ایجنسیوں کے ساتھ  باقاعدہ  میٹنگوں تک ، سی اے کیو ایم  فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے متعلقہ ریاستوں کی کوششوں کا  پوری سرگرمی سے  جائزہ لے رہا ہے۔

سی اے کیو ایم کا ماننا ہے  کہ ریاستی حکومتوں اور  متعلقہ ایجنسیوں  کی جانب سے  اعلیٰ سطح پر  بند وبست  کے ذریعے  باقاعدہ جائزہ  کئے جانے کی سخت ضرورت ہے، جس سے وہ  دہلی – این سی آر میں فضائی معیار میں اصلاح کی سمت میں زمینی سطح پر  شروع کی گئیں  کوششوں کے  براہ راست  اثر  سے اچھی طرح باخبر ہو سکیں۔

ہریانہ ، راجستھان اور اتر پردیش (یوپی) کی ریاستی حکومتوں کی جانب سے  اپنے خیالات  پیش کرنے کی  بات کرتے ہوئے کمیشن نے متعلقہ محکمے کو  13  نومبر 2021   کے  اپنے احکامات کے تحت  جی ایم سی  ٹی ڈی کے ذریعے نافذ کئے گئے  ممنوعہ احکامات  کو  اپنے متعلقہ  این سی آر اضلاع میں بھی اپنانے کا مشورہ دیا۔ اس میں دیگر  اقدامات کے ساتھ ساتھ 20  نومبر 2021  تک  اسکولوں کو بند کرنا اور 14  سے 17  نومبر تک  سی اینڈ ڈی سرگرمیوں کو  بند کرنا شا مل ہے۔

اس کے علاوہ  این سی آ ر ریاستوں میں ، ریاستی حکومتوں اور ضلع انتظامیہ  کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ  وہ  جی آر اے پی  ایکشن پلان کے مختلف  مرحلوں، زمروں کے دوران  کئے گئے اقدامات   کے مد نظر  عوام کے لئے شہری چارٹر /  ایڈوائزری  جاری کریں۔ کمیشن نے  مختلف شعبوں میں اضافی  چوکسی  اور  ٹھوس اقدامات کی ضرورت کا  بھی  اعادہ کیا، جو  فضائی آلودگی کو فوری اور منفی طور پر متاثر کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

( ش ح۔   ع ح۔  ق ر )

  U.NO. 12872

 



(Release ID: 1771919) Visitor Counter : 181


Read this release in: English , Hindi