صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 خوراک کی دستیابی سے متعلق تازہ ترین معلومات


ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 124  کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراک فراہم کی گئی  ہیں

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس20.20کروڑسے زیادہ باقی بچی اور غیر استعمال شدہ  خوراکیں ابھی بھی دستیاب ہیں

Posted On: 15 NOV 2021 9:30AM by PIB Delhi

 

مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو تیز کرنے اور اس کے دائرہ کار میں وسعت لانے کے لئے  عہد بستہ ہے۔ سبھی کوکووڈ 19سے بچاؤ کا ٹیکہ لگانے کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 کوشروع  کیا گیاتھا ۔ ویکسین کی مزید دستیابی کے ذریعے ٹیکہ کاری مہم کی رفتارمیں اضافہ کردیا گیا ہے، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے ویکسین کی پیشگی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے اور سپلائی چین کو آسان بنایا گیا ہے۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر بھارتی حکومت، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کوکووڈ-19 ویکسین مفت فراہم کرکے ، ان کی مدد کررہی ہے۔ کووڈ -19 ٹیکہ کاری مہم کے ہمہ گیر یعنی سب کو ویکسین کے نئے مرحلے میں، مرکزی حکومت ملک میں ویکسین مینو فیکچررز کے ذریعے تیار کی جارہی ویکسین کی 75 فیصدخریداری اور سپلائی (فری آف کاسٹ) ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کرا رہی ہے۔

 

ویکسین کی خوراک

(15 نومبر 2021 تک)

 

سپلائی کی گئیں خوراک

1,24,90,65,030

 

دستیاب خوراک

20,20,48,426

 

 

 

 

 

 

 

 

بھارت سرکار (فری آف کاسٹ چینل) اور ریاستی سرکارکے ذریعہ براہ رست خریداری زمرے کے تحت ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 124 کروڑ سے زیادہ (1,24,90,65,030) ویکسین ٹیکےفراہم کرائے جاچکے ہیں۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس ابھی20.20 کروڑ سے زیادہ (20,20,48,246) باقی بچے اورغیر استعمال شدہ ٹیکے دستیاب ہیں، جنہیں استعمال میں لایا جانا باقی ہے۔

************

 ش ح ۔ ش ر۔ م ش

U. No.12866


(Release ID: 1771842) Visitor Counter : 198