سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی ماہرین فلکیات نے نظام شمسی سے باہر کے سیاروں کو درست طریقے سے سمجھنے کے لیے طریقہ کار تیار کیا

Posted On: 12 NOV 2021 5:03PM by PIB Delhi

ہندوستانی ماہرین فلکیات نے ایک ایسا طریقہ کار تیار کیا ہے جو زمین کے ماحول سے آلودگی اور آلات کے اثرات اور دیگر عوامل کی وجہ سے پیدا ہونے والے خلل کو کم کرکے ہمارے نظام شمسی سے باہر کے سیاروں کے ڈیٹا کی درستگی کو بڑھا سکتا ہے۔ اس نظام کو کریٹیکل نوائز ٹریٹمنٹ الگورتھم کہا جاتا ہے۔

انتہائی درستگی کے ساتھ ہمارے نظام شمسی سے باہر کے سیاروں کی طبعی خصوصیات کو سمجھنے سے ایسے سیاروں کا پتہ لگانے میں مدد مل سکتی ہے جو زمین کی طرح ہو سکتے ہیں اور مستقبل میں رہنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس، بنگلور میں ماہرین فلکیات کا ایک گروپ ہندوستان میں دستیاب زمینی سطح پر مبنی نظری دور بینوں اور خلائی دور بین ”ٹرانسٹنگ ایکسوپلینیٹ سروے سیٹلائٹ“ یا ٹی ای ایس ایس کے ذریعے حاصل کردہ ڈیٹا کا استعمال کر رہا ہے۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس کے پروفیسر سوجان سین گپتا اور ان کی پی ایچ ڈی طالبہ اریترا چکرورتی اور سمن ساہا ہندوستانی فلکیاتی رصد گاہ، ہینلے میں ہمالیہ چندر ٹیلی سکوپ اور وینو باپو آبزرویٹری، کاولور میں جگدیش چندر بھٹاچاریہ ٹیلی سکوپ کا استعمال کر رہے ہیں تاکہ ہمارے نظام شمسی سے باہر کے سیاروں (ایکسو پلینٹس) کے لیے سگنل حاصل کر سکیں۔

حالانکہ مختلف ذرائع سے پیدا ہونے والے شور سے ٹرانزٹ سگنلز بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور جو سیاروں کے طبعی پیرامیٹرز کا درست اندازہ لگانے میں ایک چیلنج بھی بنتے ہیں۔ پروفیسر سین گپتا نے شور کے علاج کا ایک اہم الگورتھم تیار کیا ہے جو پہلے سے کہیں بہتر درستگی کے ساتھ زمینی اور خلائی دونوں دور بینوں کے ذریعے پائے جانے والے ٹرانزٹ سگنلز کی اصلاح کر سکتا ہے۔

خاکہ 1 : وینو باپو آبزرویٹری، کاوالور، تمل ناڈو میں 1.3 مربع میٹر جگدیش چندر بھٹاچاریہ ٹیلی سکوپ کا استعمال کرتے ہوئے ایکسوپلینٹ ڈبلیو اے ایس پی-43 بی سے موصول ہونے والا سگنل

خاکہ 2: ہندوستانی فلکیاتی آبزرویٹری، ہینلے، لداخ میں 2 مربع میٹر ہمالیہ چندر ٹیلی سکوپ کا استعمال کرتے ہوئے حاصل کردہ ایکسوپلینیٹ ایچ اے ٹی-پی 54 بی سے موصول سگنلز

wps4

خاکہ 3: ناسا کی ذریعہ لانچ اور چلائی جانے والی خلائی دوربین ٹی ای ایس ایس کے ذریعہ حاصل ایکسوپلینیٹ کے ای ایل ٹی-7 بی سے موصول ہونے والا سگنل

اشاعت کا لنک: https://doi.org/10.3847/1538-3881/ac294d

مزید تفصیلات کے لیے پروفیسر سوجان سین گپتا (sujan@iiap.res.in) اور سمن ساہا (suman.saha@iiap.res.in) سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- ف ک   

U: 12849


(Release ID: 1771796) Visitor Counter : 206


Read this release in: English , Hindi