وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا کل ملک گیر سطح پر اے ایچ ڈی ایف کے سی سی مہم کا آغاز کریں گے


مہم کا مقصد ملک میں مویشی پروری اور ماہی گیری کے تمام اہل کسانوں کو کسان کریڈٹ کارڈ کے فائدوں میں شامل کرنا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 NOV 2021 6:24PM by PIB Delhi

ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا 15 نومبر 2021 کو ملک گیر اے ایچ ڈی ایف      کے سی سی مہم کا آغاز کریں گے۔ کانفرنس روم نمبر 243 میں دن کے 3 بجے یہ پروگرام ملے جلے انداز میں ہوگا۔ مہم کا مقصد ماہی گیری اور مویشی پروری کے تمام کسانوں کو کسان کریڈٹ کارڈ کے فائدوں کے دائرے میں لانا ہے۔

ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان اور ڈاکٹر ایل مروگا نند ، ڈی اے ایچ ڈی، ڈی ایف ایس  اور ڈی او ایف کے سکریٹری بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ ڈی اے ایچ ڈی، ماہی گیری کے محکمے ڈی او ایف اور مالی خدمات کے شعبے ڈی ایف ایس کے ساتھ مل کر 15 نومبر 2021 سے 15 فروری 2022 تک ملک گیر اے ایچ ڈی ایف   کے سی سی مہم کا انعقاد کر رہا ہے۔

مہم کے تحت محکمے کا نشانہ یہ ہے کہ مویشی پروری، پولٹری اور دیگر منسلک سرگرمیوں میں  لگے کسانوں کا احاطہ کیا جائے۔

مہم کے تحت مِلک یونین ؍ایم پی سیز کے تمام ڈیری کسانوں کو شامل کیا جائے، جو اس سے قبل کی مہم میں شامل نہیں کئے جا سکے تھے۔

****************************

U-12856

ش ح-ع س-ک ا


(ریلیز آئی ڈی: 1771792) وزیٹر کاؤنٹر : 163
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी