وزارت خزانہ
سی بی آئی سی نے آئی سی ڈی تغلق آباد، دہلی میں تاجروں کے لیے کارگو کی جانچ کی شیڈولنگ کے لیے آن لائن ڈیجیٹل ایپلیکیشن کا آغاز کیا
آئی سی ڈی تغلق آباد کا یہ اقدام اتوار اور تمام سرکاری تعطیلات میں کسٹمز کلیئرنس کا کام شروع کرکے صنعت کی لاجسٹک کارکردگی کو بہتر بنائے گا
آئی سی ڈی تغلق آباد میں کسٹمز نے بغیر ساتھ والے سامان/ پیلیٹائزڈ امپورٹ کارگو کی غیر مداخلتی جانچ پڑتال کے لیے بیگیج سکینر کا بھی افتتاح کیا
Posted On:
11 NOV 2021 7:20PM by PIB Delhi
ٹکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن میں ایک بڑی ترقی کے طور پر، دہلی کسٹمز زون نے آج تین اہم اقدامات کیے۔
کسٹمز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تجارت کے فزیکل انٹرفیس کو کم سے کم کرنے کے مقصد کے ساتھ درآمد شدہ کارگو کی جانچ پڑتال کے لیے ایک آن لائن سہولت شروع کی گئی ہے۔ یہ ملٹی اسٹیک ہولڈر ایپلی کیشن ہے جہاں کسٹمز، CONCOR، کسٹمز بروکرز اور درآمد کنندگان ایک ہی پلیٹ فارم پر سامان کی شیڈولنگ جانچ کے بارے میں مشترکہ نظریہ رکھتے ہیں۔ یہ اقدام تجارت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لیے سہولت کے ساتھ ساتھ مکمل شفافیت کو یقینی بنائے گا۔
آئی سی ڈی تغلق آباد میں کسٹمز نے ایک بیگج اسکینر کا بھی افتتاح کیا، جس کے نتیجے میں تیز تر کلیئرنس کو یقینی بناتے ہوئے بغیر ساتھ والے سامان/پیلیٹائزڈ امپورٹ کارگو کی غیر مداخلتی جانچ کی جائے گی۔ اس سے کسٹمز کو اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہدفی مداخلت میں بھی مدد ملے گی۔ کچھ دن پہلے اسمارٹ لاک کے استعمال کے ذریعے کنٹینرائزڈ کارگو کی الیکٹرانک ٹریکنگ اور بلاک چین ٹیکنالوجی پر بنائی گئی ایک ایپلی کیشن کا آغاز کیا گیا تھا۔ یہ کسٹمز کو GPS ٹریکنگ کے ذریعے غیر ڈیوٹی ادا شدہ سامان کی نقل و حرکت کی نگرانی اور ٹریک کرنے کے قابل بناتا ہے جبکہ دستاویزات کے لحاظ سے تجارت پر تعمیل کے بوجھ کو کم کرتا ہے۔
ایک اور پہل کے طور پر، آئی سی ڈی تغلق آباد نے اتوار اور تمام عام تعطیلات کے دن کسٹمز کلیئرنس کا کام شروع کرکے صنعت کی لاجسٹک کارکردگی کو بہتر بنانے کی پہل کی ہے۔
اسپیشل سکریٹری اور ممبر (آئی ٹی اور ٹیکس دہندگان کی خدمات)، جناب سندیپ کمار، جناب سرجیت بھجبل، چیف کمشنر، دہلی کسٹم زون کے ساتھ آئی سی ڈی تغلق آباد، پڑپڑ گنج، ایئر کارگو کمپلیکس، ایئرپورٹ، آڈٹ، اپیل اور ڈی جی سسٹمز کے دیگر سینیئر افسران نے اس موقع پر شرکت کی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- ف ک
U: 12763
(Release ID: 1771081)
Visitor Counter : 138