وزارت دفاع
ہندوستانی فوج نے راشٹریہ رکشا یونیورسٹی(آر آر یو)کے ساتھ مفاہمتی عراضداشت پر دستخط کئے
Posted On:
09 NOV 2021 4:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی،09نومبر؍2021:
9نومبر 2021ء کو راشٹریہ رکشا یونیورسٹی(آر آریو) گاندھی نگر میں منعقد ایک مختصر تقریب کے دوران ہندوستانی فوج نے راشٹریہ رکشا یونیورسٹی کےساتھ اختراعات تحقیق، ٹیکنالوجی پیش رفت، مشترکہ پروجیکٹوں،فوج میں تربیت ، اعلیٰ تعلیم اور فاصلاتی تعلیم، اشاعت اور پیٹنٹ کے تال میل کے لئے ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے۔
راشٹریہ رکشا یونیورسٹی(آر آر یو)حکومت ہند کی وزارت داخلہ کے تحت قائم ایک قومی اہمیت کا حامل ادارہ ہے۔ راشٹریہ رکشا یونیورسٹی تحفظ، فوجی اور سول سوسائٹی میں اختراعات ، تعلیم، تحقیقات اور تربیتی کیڈر میں مسلسل اضافے اور فروغ کے ذریعے حکمت عملی اور تحفظاتی تہذیب کے حکومتی دستاویز کی شناخت کرنے، اُنہیں تیار کرنے اور برقرار رکھنے کےلئے عہد بند ہیں۔
سی او ایس جنرل نراوانے نے ورچوئل پلیٹ فارم کے توسط سے تقریب کو خطاب کیا ، جس میں اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ اِس مفاہمتی عرضداشت پر دستخط ہندوستانی فوج کی تعلیمی معلومات کے ساتھ ساتھ اکیڈمی کے ساتھ صلاح و مشورہ کوفروغ دینے کی سمت میں ایک اہم پہل ہے۔ فوجی سربراہ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ مستقبل کی جنگوں کی ضروریات کے پیش نظر ہندوستانی فوج کے افسران اور جوانوں کو جنگ کے خصوصی شعبوں میں تربیت دینے کے لئے آرٹیفیشل انٹلی جنس، مشین لرننگ، ڈاٹا سائنس، سائبر وار فیئر ، روبوٹکس اور ایورواسپیس ایسے شعبے ہیں،جن میں صلاحیت سے بھرپور ملٹری ایپلی کیشنز اور جدید دور کے جنگوں میں تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اس تقریب کی صدارت آرمی ٹریننگ کمان کے جی او سی –اِن-سی لیفٹیننٹ جنرل راج شکلا نے کی۔ اُنہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ تعلیمی دنیا اور ہندوستانی فوج کے مابین تعلقات کو مضبوط کرنے کی سمت میں ایک قدم ہے۔اُنہوں نے ’شہری –فوج تعلقات‘ پر خصوصی زور دیا اور باہمی تعاون سے متعلق کثیر رُخی پہلوؤں کی وضاحت کی۔
راشٹریہ رکشا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر(ڈاکٹر)بیمل این پٹیل نے وضاحت کی کہ راشٹریہ رکشا یونیورسٹی(آر آر یو) ہندوستان کا ایک مثالی سیکورٹی اور قومی اہمیت کا حامل ادارہ ہے۔یونیورسٹی آرٹیفیشل انٹلی جنس ، تباہ کن فوجی ٹیکنالوجی، سائبر اور اطلاعاتی وار فیئر ، ایرو اسپیس صلاحیتوں کے شعبے میں اُبھرتی اور موجودہ ٹیکنالوجی میں ہندوستانی فوج کی خصوصی ضروریات کی تکمیل پر اپنی توجہ مرکوز کرے گی اور اِس ادارے میں دی گئی ادارہ جاتی تربیت کےلئے سرٹیفکیٹ بھی مہیا کرے گی۔ تقریب کے دوران قومی سلامتی پر دو سالہ پر راشٹریہ رکشا یونیورسٹی کی دو سالہ اشاعت ’چانکیہ‘کا اجراء بھی کیاگیا۔
اس تاریخی مفاہمتی عرضداشت سے تربیت ، تحقیق اور صلاحیت سازی سے متعلق پروگراموں کی حکمت علمی تیار کرنے اور اُنہیں نافذ کرنے کی سمت میں اعلیٰ کارکردگی کے مرکز اور ہندوستانی فوج کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو آسان اور مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 12672)
(Release ID: 1770379)
Visitor Counter : 177