سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹرویریندرکمار کل مرکزی  شعبے منصوبہ اسکیم  کے تربیتی ماڈیولس کوجاری کریں گے


ماڈیولس کا مقصد مرکزی اورریاستی حکومتوں نیز بلدیاتی اداروں  کے  کارکنان کو مصروف خدمت رہتے ہوئے  تربیت دینا اوران کی حسیت  میں اضافہ کرناہے

Posted On: 08 NOV 2021 6:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،9؍نومبر:سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے مرکزی وزیرڈاکٹرویریندرکمار 9نومبر ، 2021کو دوپہرڈھائی بجے سے شام ساڑھے چاربجے تک نئی  دہلی کے لودی روڈ پرواقع انڈیاانٹرنیشنل سینٹرکے کثیرمقصد ی ہال ، گراؤنڈفلور پر مرکزی شعبے منصوبہ اسکیم  کے تربیتی ماڈیولس کو مرکزی اورریاستی حکومتوں نیز بلدیاتی اداروں  کے اہم کارکنان کے لئے جاری کریں گے۔

سماجی  انصاف اورتفویض اختیارات کے مرکزی وزرائے مملکت جناب اے نرائن سوامی ، جناب رام داس اٹھاولے اورکماری پرتیمابھومک اس پروگرام میں مہمان خصوصی ہونگے ۔

بھارتی حکومت کی  سماجی انصاف  اورتفویض اختیارات کی وزارت نے  بھارت کی بازآبادکاری سے متعلق کونسل (آرسی آئی )کو ملازمت پیشہ افراد کی تربیت اور حسیت کے لئے مرکزاور ریاستی سرکاروں نیز بلدیاتی اداروں اور  دیگر اہم کارکنان کو مصروف خدمت رہتے ہوئے تربیت فراہم کرنے   نیز ان میں حسیت پیداکرنے کے لئے  16-2015نوڈل ایجنسی کے طورپر ذمہ داری سونپی گئی  ہے ۔آرسی آئی نے اس اسکیم کے نفاذ اور تربیتی ماڈیولس کے لئے  عام رہنما خطوط مرتب کئے ہیں ، جو اسکیم کی  شقوں کے مطابق مختلف گروپوں کے افراد کو تربیت فراہم کرنے  اور ان میں حساسیت پیداکرنے کے لئے  مرتب کئے گئے ہیں ۔مذکورہ اسکیم مالی سال 16-2015سے قومی سطح پر  (نیشنل انسٹیوٹس اینڈ کمپوزٹ ریجنل سینٹرز آف ڈی ای پی ڈی ڈبلیو ڈی ، یونیورسٹی ڈپارٹمنٹ ) مختلف سرکاری ایجنسیوں کے ذریعہ نافذ کی گئی ہے ۔  اس اسکیم کے تحت اب تک مرکزی اورریاستی سرکاروں کے مختلف محکموں کے 13000اہم  کارکنان میں معذور افراد سے متعلق معاملات کے تعلق سے حسیت پیداکی گئی ہے تاکہ تعمیرات عامہ کے محکمے کو زیادہ شمولیت والا مقام بنایاجاسکے ۔

آرسی آئی نے ٹارگیٹ گروپوں کے حساب سے علیحدہ تربیتی ماڈیولس  جیسے صحت اور اس سے متعلق پیشہ ورافراد ، تعلیم کے شعبے سے وابستہ افراد بنیادی سطح پرکام کرنے والے افراد سینئراورثانوی سطح کے کارکنان اورہندی اور انگریزی زبانوں میں تعارفی تربیتی ماڈیولس تیارکئے گئے ہیں اور ان ماڈیولس کا علاقائی زبانوں میں بھی ترجمہ کیاجارہاہے ۔

****************

 

ش ح۔ش  ر۔ ع آ 

U. NO. 12651




(Release ID: 1770234) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi , Tamil