صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کووڈ 19۔ٹیکہ سے بچاؤ کی ویکسین کی دستیابی سے متعلق تازہ ترین صورت حال


116کروڑ سے زیادہ ٹیکے ریاستوں اورمرکز  کے زیرانتظام  علاقوں کو فراہم کئے گئے

ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام  علاقوں کے پاس 15.92 کروڑ سے زیادہ غیراستعمال شدہ ٹیکے اب بھی دستیاب ہیں  

Posted On: 09 NOV 2021 9:43AM by PIB Delhi

مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ -19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کے کام کی رفتار میں تیزی لانے اوراس کے دائرے میں توسیع کرنے کے تئیں عہدبن ہے ۔ کووڈ ۔19سے بچاؤ کے لئے عام ٹیکہ کاری کی مہم کا 21جون، 2021 کو آغاز کیاگیاتھا۔ ٹیکہ کاری کی اس مہم میں ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مزید ٹیکے دستیاب کراکر اس مہم میں خاطرخواہ تیزی لائی گئی ہے تاکہ ریاستیں  اورمرکزکے زیرانتظام علاقے بہترطورپر منصوبہ بندی کرسکیں اورویکسین کی سپلائی چین میں سہولت پیداکرسکیں ۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طورپر حکومت ہند ، ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو کووڈ ۔19سے بچاؤ کے ٹیکے بالکل مفت فراہم کرکے ان کی معاونت  کررہی ہے ۔ کووڈ ۔19سے بچاؤ کے لئے عام ٹیکہ کاری مہم کے نئے مرحلے میں ، حکومت ہند ، ملک میں ویکسین مینوفیکچرنگ کے ذریعہ تیارکی گئی ویکسین کے 75فیصد حصے کی خریداری کرکے انھیں ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو بالکل مفت  سپلائی کرے گی ۔

s.

 

ٹیکے

 

(9نومبر ، 2021 تک )

 

فراہم کردہ

 

1,16,89,46,235

 

بقایہ دستیاب

 

 

15,92,74,731

حکومت ہند کی جانب سے ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو حکومت کے ذریعہ براہ راست خریداری کے زمرے کے تحت اب تک 116کروڑسے زیادہ (1,16,89,46,235)ٹیکے (بالکل مفت ) فراہم کئے جاچکے ہیں ۔

ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس اب بھی کووڈ ۔19سے بچاؤ کے  15.92 کروڑسے زیادہ (15,92,74,731) ٹیکے موجود  ہیں ، جنھیں ابھی لگایاجاناباقی ہے ۔

***************

 

ش ح۔ن ر  ۔ ن ا۔

U. NO. 12647


(Release ID: 1770212) Visitor Counter : 166