ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
موسمیاتی مالیات کے لیے سنجیدہ نقطہ نظر کا فقدان بڑھے ہوئے تخفیف اور موافقت کے عزائم کے ساتھ ساتھ فریقین کے نیٹ زیرو وعدوں کو خطرے میں ڈال دے گا:سی او پی ۲۶ میں بی اے ایس آئی سی(بیسک) ممالک
Posted On:
08 NOV 2021 6:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 8نومبر،2021
بی اے ایس آئی سی (برازیل،جنوبی افریقہ ،بھارت اور چین) کی جانب سے قیادت کرتے ہوئے بھارت نےگلاسگو میں جاری سی او پی 26کے مشترکہ اسٹاک ٹیک پلینری میں بی اے ایس آئی سی گروپ کا بیان پیش کیا ۔
مرکزی ثالثی (بھارت ) ، وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی میں ایڈیشنل سکریٹری ریچا شرما نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ بیسک ممالک ترقییافتہ ممالک کی طرف سے مضبوط، قابل اعتبار گھریلو تخفیف کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، بغیر سستے آف ا سیٹس پر غیر ضروری انحصار کیے اپنے اعلیکاربن، غیر پائیدار طرز زندگی اور اس مقصد کے لیے، گروپنگ ان منڈیوں کی حمایت کرتی ہے جو قابل بھروسہ ہیں اور اعلی ماحولیاتی سالمیت اور مضبوط نان مارکیٹ نقطہ نظر بھی رکھتی ہیں۔
محترمہ شرما نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سی او پی 26 میں کور کئے جانے والے فیصلوں کو یو این ایف سی سی سی اور پیرس معاہدے کی حدود میں رہنا چاہئے اور اس کے ایکویٹی اور مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریوں اور متعلقہ صلاحیتوں (سی بی ڈی آر۔ آر سی)کے رہنما اصولوں کے ساتھ پوری طرح ہم آہنگ ہونا چاہئے اور کہا کہ پلینٹ ،خاص طورپر اس نازک دہائی میں پیرس معاہدے کے مضبوط نفاذ سے فائدہ اٹھائیں۔
<><><><><>
ش ح-ا م-ج
U.No. : 12641
(Release ID: 1770106)
Visitor Counter : 210