امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے اپنے پارلیمانی حلقہ گاندھی نگر میں متعددعوامی پروگراموں میں حصہ لیا اور متعدد سرکاری اسکیموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھاط


وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہم گاندھی نگر کے عوام کو عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرکے ان کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے مسلسل کوشاں ہیں

روزگار کو رفتار دینے کی سمت میں قدم بڑھاتے ہوئے جناب مودی نے پہلے کھادی گرام ادیوگ کی مددسے الیکٹر ک چرخہ دستیاب کرایا اور اب آج ریلوے اسٹیشن پر ٹی اسٹال پر مٹی کے کُلہڑ میں چائے پیش کئے جانے کی بھی شروعات کی گئی ہے

وزیراعظم کے خودکفیل بھارت کے تصور کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ سبھی کام کئے جارہے ہیں

وزیراعظم جناب نریندر مود ی نے ملک کے 130 کروڑعوام کو کورونا کے ٹیکے کی دونوں خوراک مفت دئے جانے کا نظم کیا ہے اور ایسا دنیا کا کوئی دوسرا ملک نہیں کرسکتا ہے

وزیراعظم نے 13 مہینے تک 80 کروڑلوگوں کو مفت انا ج دستیاب کرانے کا جو نظم کیا ہے وہ غریبوں تک پہنچے اس کی ذمہ داری گاؤں کے نوجوانوں کی ہے

کل ہی وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عوامی خدمات کے 20سال مکمل کئے اور 20سال تک حکومت کرتے ہوئے لوگوں کی خدمت کی اور عوام پر مرکوز حکومت کی بہترین مثال پیش کی

کتنا بھی بڑاہدف حاصل ہوا ، اس کی خوشی وزیر اعظم کے چہرے پر نہیں دکھے گی لیکن جو کام باقی ہے اس کی فکر ان کے چہرے پر ہمیشہ نظر آتی ہے

خواتین خودامدادی گروپوں کے ذریعہ گاندھی نگر ریلوے اسٹیشن پر پیش کی جانے والے کلہڑ کی چائے سے نہ صرف ماحولیات کو فائدہ ہوگا بلکہ صدیوں پرانے اس فن کو تقویت ملے گی اور اس سے وابستہ کنبوں کی مالی اعانت بھی ہوگی

پانسر جھیل کی تزئین کا ری سے قرب وجوار کے علاقوںمیں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے

Posted On: 08 OCT 2021 10:04PM by PIB Delhi

امورداخلہ وامداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج  اپنے پارلیمانی حلقہ گاندھی نگر میں متعدد عوامی پروگراموں میں  حصہ لیا اور متعدد  سرکاری اسکیموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا ۔  جناب امت شاہ نے گاندھی نگر ریلوے اسٹیشن  پر خواتین  خود امدادی گروپ کو  الاٹ  کئے گئے چائے کے اسٹال کا  افتتاح بھی کیا۔ خود امدادی گروپ کی خواتین کے ساتھ  بات چیت کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ  خواتین خود امدادی گروپ کے ذریعہ گاندھی نگر  ریلوے اسٹیشن  پر پیش کی جانے والی کلڑ کی چائے  سے نہ صرف  ماحولیات کو فائدہ  ہوگا بلکہ صدیوں  پرانے اس فن کو تقویت ملے گی اور اس سے وابستہ کنبوں کی مالی اعانت  بھی ہوگی۔ انہوں نے گاندھی نگر ریلوے اسٹیشن  آنے والے مسافروں سے درخواست کی کہ وہ مٹی کے ان کلہڑوں  میں  چائے کا لطف ضرور لیں  ۔  مرکزی  وزیر داخلہ نے کچھ وقت  پہلے گاندھی نگر  لوک سبھا حلقے میں  کمہار خواتین کے مابین  مفت  الیکٹرک چاک  تقسیم کئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QZAM.jpg

 

ایک دیگر پروگرام میں  امور داخلہ و امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے سوامی نارائن  وشو منگل  گروکل  کے ذریعہ  پی ایس ایم  اسپتال میں  بنائے گئے آکسیجن  پلانٹ اور نئی اسکول کا افتتاح کیا۔ انہوں نے  مانسا سول اسپتال کا  معائنہ بھی کیا۔ جناب امت شاہ نے  پانسر جھیل کی  تزئین کا ری کے کام کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور متعدد   ترقیاتی کاموں کی رونمائی بھی کی ۔اس موقع پر گجرات کے وزیراعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل سمیت  متعدد  معززین  بھی موجود تھے۔

اپنی تقریر میں  جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں  ہم  گاندھی نگر کے عوام کے  عالمی معیار  کی سہولتیں  دستیاب کراکر   ان کی زندگی کو آسان  بنانے کے لئے مسلسل  کوشاں ہیں  ۔  انہوں  نے کہا کہ روزگار کورفتار دینے کی سمت میں قدم بڑھاتے ہوئے مودی  جی نے پہلے کھادی گرام ادیوگ کی مدد سے الیکٹرک چرخے  دستیاب کرائے اور اب آج ریلوے اسٹیشن  پر واقع ٹی اسٹال پر مٹی کے کلہڑ میں چائے پیش کئے جانے کے عمل کی شروعات کی گئی ہے اور اس  کا  م کو خواتین  خودامدادی گروپ نے شروع  کیا ہے ۔  جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے خود کفیل بھارت کے تصور کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ سبھی کام کئے جارہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RFKS.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ پانسر جھیل کا تین کروڑروپے کےصرفے سے  تزئین کاری کی جائے گی اور تالاب کے قریب  بچوں کے لئے کھیل کا میدان  ،  پارکنگ ، کشتی بانی ،فوارہ ، جوگنگ  پارک ،فوڈ  پارک ،  شجر کاری وغیرہ کا نظم  بھی کیا جائے گا،جس سے پانسر میں  کرشماتی تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پانسر جھیل کی تزئین کاری سے قرب وجوار کے علاقوںمیں روز گار کے مواقع  بھی  پیدا ہوں  گے ۔  جناب شاہ نے کہا کہ  آج تقریباََ  10 کروڑروپے کی لاگت سے 143  چھوٹے ترقیاتی کاموں  ، جن میں  ضلع   آروگیہ کچہری   کے دو ،  اوڑہ  ( اے یو ڈی اے ) کا ایک ، گاندھی نگر تعلقہ  پنچایت  کے 99 ، گاندھی  نگر تعلقہ پنچایت کے 11،  پرائمری تعلیم سے متعلق تین  ترقیاتی کام  شامل ہیں ، کی شروعات ہوئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LEPA.jpg

داخلی امور کے مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے 130 کروڑ لوگوں کو کورونا کے ٹیکے مفت دستیاب کرانے کے بندو بست کئے ہیں اور ایسا دنیا کا کوئی دوسرا ملک نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ہمت جناب نریندر مودی کے علاوہ کوئی اور نہیں کرسکتا لیکن اس کا فائدہ ہمیں تبھی حاصل ہوگا جب گاؤ ں میں سو فیصد لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کےدونوں لگائیں جائیں گے۔ جناب شاہ نے کہا کہ اس کے لئےعوامی بیداری ضروری ہے اور یہ کام ہم سب کا ہے ۔انہوں نے  پنسر کے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ گھر گھر جاکر یہ پوچھیں کہ کیا گھر کے سبھی لوگوں نے کووڈ -19 سے بچاؤ کا ٹیکہ لگوالیا ہے اور جس نے بھی دوسری خوراک نہیں لی ہے اسے ٹیکہ کاری مرکز پر لے جاکر دوسری خوراک دلوائیں ،ان کوششوں کی بدولت ہی پنسر گاؤں کو کووڈ-19 سے چھٹکارہ مل سکتا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وبا کی پہلی لہر میں سات مہینے تک اور دوسری لہر میں چھ مہینے تک ملک کے 80 کروڑ لوگوں کو فی آدمی پانچ کلو اناج مفت دینے کا بندو بست کیا۔انہوں نے کہا کہ غریبوں کو جو اناج بھیجاجاتا ہے وہ ان تک پہنچنا چاہئےاور یہ کام گاؤں کے نوجوانوں کو کرنا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 13 مہینے تک 80 کروڑ لوگوں کو مفت اناج بھیجنے کا بندو بست کیا اوراب یہ ذمہ داری  نوجوانوں کی ہے کہ یہ اناج غریبوں تک پہنچے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004M8NG.jpg

داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ کل وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حکومت میں رہتے ہوئے 20برس عوامی خدمت میں گزارےاور20 سال تک عہدے پر رہتے ہوئے عوام کی خدمت کی۔ایک ایسے ملک میں جہاں جمہوری نظام قائم ہے شاید جناب نریندر مودی ہی وہ واحد رہنما ہیں جنہوں نے 20 سال تک سبھی کیلئے حکمرانی کی ہےاور آج بھی لوگوں نے انہیں وزیر اعظم کے طور پر قبول کرکے عوام پر مرکوز حکمرانی کی ایک اچھی مثال پیش کی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 2024 میں بھی منتخب کئے جائیں گے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کی خدمت کا جذبہ  ہمیشہ ان کےذہن میں رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے 20 سال میں جناب نریندر مودی نے ایک بھی چھٹی نہیں لی۔ جناب شاہ نے کہا کہ کتنا بھی بڑا مقصد حاصل کرلیا گیا ہو وزیر اعظم کے چہرے پر اس کی خوشی نہیں دکھے گی البتہ جو کام باقی ہیں ان کی فکر ان کے چہرے پرہمیشہ نظر آتی ہے ۔ملک  خوش قسمت ہے جسے ایسا لیڈر ملا ہے جو غریبوں اور عوام کی بہت زیادہ پرواہ کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005IWNO.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ پچھلے 7 سالوں میں 60 کروڑ لوگوں کے گھروں میں بینک کھاتہ پہنچانے کا کام جناب نریندر مودی نے کیا ہے۔جناب نریندر مودی نے10 کروڑ لوگوں کو بیت الخلا  کی سہولت دستیاب کرائی،60 کروڑ لوگوں کیلئے 5 لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت فراہم کی ۔جناب نریندر مودی سال 2024 تک ہر گھر میں نل سے پانی پہنچانے کی لئے بھی کوششیں کررہے ہیں۔

*************

ش ح۔ م م۔ش ر ۔رم۔م ش

2021)-1108-)

U-12623



(Release ID: 1769997) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi