صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کووڈ 19۔ٹیکہ سے بچاؤ کی ویکسین کی دستیابی سے متعلق تازہ ترین صورت حال


116کروڑ سے زیادہ ٹیکے ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو فراہم کئے گئے

ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس 15.6کروڑ سے زیادہ غیراستعمال شدہ ٹیکے اب بھی دستیاب ہیں

Posted On: 08 NOV 2021 9:28AM by PIB Delhi

نئی دہلی ،08؍نومبر:مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ -19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کے کام کی رفتار میں تیزی لانے اوراس کے دائرے میں توسیع کرنے کے تئیں عہدبن ہے ۔ کووڈ ۔19سے بچاؤ کے لئے عام ٹیکہ کاری کی مہم کا 21جون، 2021 کو آغاز کیاگیاتھا۔ ٹیکہ کاری کی اس مہم میں ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مزید ٹیکے دستیاب کراکر اس مہم میں خاطرخواہ تیزی لائی گئی ہے تاکہ ریاستیں  اورمرکزکے زیرانتظام علاقے بہترطورپر منصوبہ بندی کرسکیں اورویکسین کی سپلائی چین میں سہولت پیداکرسکیں ۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طورپر حکومت ہند ، ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو کووڈ ۔19سے بچاؤ کے ٹیکے بالکل مفت فراہم کرکے ان کی معاونت  کررہی ہے ۔ کووڈ ۔19سے بچاؤ کے لئے عام ٹیکہ کاری مہم کے نئے مرحلے میں ، حکومت ہند ، ملک میں ویکسین مینوفیکچرنگ کے ذریعہ تیارکی گئی ویکسین کے 75فیصد حصے کی خریداری کرکے انھیں ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو بالکل مفت  سپلائی کرے گی ۔

s.

 

ٹیکے

 

(8نومبر ، 2021 تک )

 

فراہم کردہ

 

1,16,59,92,955

 

بقایہ دستیاب

 

 

15,60,08,496

حکومت ہند کی جانب سے ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو حکومت کے ذریعہ براہ راست خریداری کے زمرے کے تحت اب تک 116کروڑسے زیادہ (1,16,59,92,955)ٹیکے (بالکل مفت ) فراہم کئے جاچکے ہیں ۔

ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس اب بھی کووڈ ۔19سے بچاؤ کے 15.6کروڑسے زیادہ (15,60,08,496) ٹیکے موجود  ہیں ، جنھیں ابھی لگایاجاناباقی ہے ۔

****************

 

ش ح۔ع م  ۔ ع آ 

U. NO. 12612



(Release ID: 1769952) Visitor Counter : 149