سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی میڈیسن تکنالوجی نافذ کرنے سے بھارت کو 5 بلین ڈالر کے بقدر سالانہ کفایت ہوسکتی ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ


مرکزی وزیر نے کہا ’’ٹیلی میڈیسن ایک متبادل ہی نہیں بلکہ یہ ایک ضرورت بھی ہے‘‘

صحتی خدمات کو سبھی کے لیے قابل رسائی ، دستیاب اور قابل استطاعت بنانےکے لیے ڈجیٹل ہیلتھ اگلا مرحلہ ہے

مرکزی وزیر نےنئی دہلی میں سی آئی آئی ایشیا صحتی سربراہ اجلاس 2021 سے خطاب کیا، اس سربراہ اجلاس کا موضوع تھا ’آنے والے کل کو بہتر بنانے کے لیے حفظانِ صحت میں تبدیلی‘

Posted On: 28 OCT 2021 5:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 28 اکتوبر 2021:

 

 

سائنس اور تکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کا فتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن تکنالوجی نافذ کرنے سے بھارت کو سالانہ 5 بلین ڈالر کی کفایت ہو سکتی ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن ایک متبادل ہی نہیں بلکہ اب یہ ایک ضرورت بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحتی خدمات سبھی کے لیے قابل رسائی، دستیاب اور قابل استطاعت بنانے کے لیے ڈجیٹل ہیلتھ اگلا مرحلہ ہے۔

’بہتر کل کے لیے حفظانِ صحت میں تبدیلی‘ کے موضوع پر سی آئی آئی ایشیا صحتی  سربراہ اجلاس 2021 سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیند رسنگھ نے بھارت جیسے ممالک میں ٹیلی میڈیسن کے اختراعی صحتی حل نافذ کیے جانے کی گذارش کی ، جہاں طبی پیشہ واران کی قلت ہے اور جہاں دیہی علاقوں میں رہنے والے لاکھوں کی تعداد میں لوگ بہتر حفظانِ صحت یا معالجے کی راست رسائی سے محروم ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن تکنالوجی کے نفاذ سے بھارت کو سالانہ 4 سے 5 بلین امریکی ڈالر کی کفایت ہو سکتی ہے اور ہسپتالوں کے او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کی تعداد کو گھٹا کر نصف کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیلی میڈیسن انفرادی طور پر ہسپتال میں جاکر طبی مشورہ لینے کے مقابلے میں 30 فیصد تک سستی ثابت ہوئی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے صحتی شعبے کو اعلیٰ ترجیح دی ہے۔ اسی وجہ سے اس سال کے بجٹ میں حفظانِ صحت پر خرچ میں 137 فیصد کا اضافہ کیا گیا اور یہ مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے 2.5 فیصد سے 3 فیصد کی صنعت کی توقعات کے مطابق پہنچ گیا ہے۔ ساتھ ہی یہ قومی صحتی پالیسی 2017 کے 2025 تک 2.5 فیصد کے ہدف سے بھی ہم آہنگ ہے۔ مرکزی وزیر نے بتایا کہ بھارت اس سال صحت پر 2.23 لاکھ کروڑ روپئے خرچ کرے گا، جس میں کووِڈ۔19 ٹیکوں کے لیے خرچ کیے گئے  35000 کروڑ روپئے بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ کووِڈ۔19 وبائی مرض کی وجہ سے صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت نےنیتی آیوگ کے ساتھ مل کر ٹیلی میڈیسن پریکٹس رہنما خطوط تیار کیے، جس نے درج رجسٹر معالجین (آر ایم پی) کو ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارم کے توسط سے ڈجیٹل صحتی تکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صحتی خدمات فراہم کرنے کی اجازت دی۔انہوں نے کہا کہ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں کو ایک ڈجیٹل ہیلتھ آئی ڈی فراہم کرنے کے لیے آیوشمان بھارت ڈجیٹل مشن کی شروعات کی، جس میں لوگوں کے صحت سے متعلق تمام ریکارڈ درج ہوں گے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ آنے والے برسوں میں خصوصی طور پر ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ انٹرنیٹ رسائی کے ساتھ ٹیلی میڈیسن کے شعبے میں زبردست تیزی آئے گی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ صحتی تکنالوجی، حفظانِ صحت کا مرکز بن رہی ہے کیونکہ اس سے صحت سے متعلق بیداری بڑھتی ہے، مریضوں کی اختیار کاری ہوتی ہے اور فعالیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ ساتھ ہی یہ دیکھ بھال کے لیے بہتر ازخود انتظام کاری میں اہل بناتا ہے۔ یہ حفظانِ صحت کی لاگت کو کم کرتے ہوئے حفظانِ صحت کی کوالٹی، اہلیت اور سلامتی میں بہتری لانے کی کوششوں کے اہم عناصر میں سے ایک ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ مودی حکومت کے ذریعہ صحتی دیکھ بھال کے لیے مختلف اسکیموں کی شروعات کی گئی جن میں پردھان منتری آیوشمان بھارت صحتی بنیادی ڈھانچہ مشن، آیوشمان بھارت آروگیہ یوجنا، آیوشمان صحت اور چا ق و چوبند رہنے کے مراکز، پردھان منتری جن اوشدھی پری یوجنا (پی ایم بی جے پی) اور آیوشمان بھارت ڈجیٹل مشن شامل ہیں۔ ان اسکیموں نے ملک کے کروڑوں غریبوں  کے لیے صحتی سہولتوں کو قابل رسائی اور قابل استطاعت بنا دیا گیا ہے۔

صحتی سربراہ اجلاس میں ڈاکٹر نریش تریہن، چیئرمین، سی آئی آئی ہیلتھ کیئرکونسل اور سی ایم ڈی، میدانتا میڈیسٹی؛ جناب کرس گوپال کرشنن، سابق صدر، سی آئی آئی اور بانی اراکین، انفوسیس؛ جناب پنکج ساہنی چیف اگزیکیوٹیو آفیسر، میدانتا میڈیسٹی، ڈاکٹر مردل کوشک چیف اگزیکیوٹیو آفیسر، میکس ہیلتھ کیئر پرائویٹ لمیٹڈ، جناب ششانک این ڈی، چیئرمین، ڈجیٹل ہیلتھ پر سی آئی آئی ضمنی کمٹی ، سی ای او اور بانی مشترک، پریکٹو؛ جناب دھرمل شاہ، بانی فارم ایزی اور جناب پرشانت ٹنڈن ، بانی، ٹاٹا1 ایم جی نے حصہ لیا۔

 

*********

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 12602



(Release ID: 1769928) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi