بجلی کی وزارت

مالی برس 2022 کے لئے این ٹی پی سی کے دوسری سہ ماہی / پہلی ششماہی کے غیر آڈٹ شدہ نتائج


پی اے ٹی (سال در سال) میں 6.40 فیصد(تنہا) اور 10.73 فیصد (مجموعی) کا مجموعی اضافہ رونما ہوا

Posted On: 28 OCT 2021 6:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 28 اکتوبر 2021:

بجلی پیدا کرنے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی این ٹی پی سی لمیٹڈ نے ، مالی برس 2022 کی دوسری سہ ماہی / پہلی ششماہی کے لئے 66900 میگا واٹ کے بقدر موجودہ گروپ تنصیبی صلاحیت کے ساتھ، 28 اکتوبر 2021 کو غیر آڈٹ شدہ مالی نتائج کا اعلان کیا۔

این ٹی پی سی گروپ نے مالی سال 2022 کی دوسری سہ ماہی میں 90.97 بلین یونٹس کے بقدر  اور پہلی ششماہی میں 176.78بلین یونٹس  کے بقدر مجموعی پیداواریت درج کی ، جبکہ گذشتہ برس کی مدت کے دوران یہ  پیداوار بالترتیب 77.93 بلین یونٹس اور 145.88 بلین یونٹس کے بقدر تھی ، اور اس طرح پیداواریت میں بالتریب 16.74 فیصد اور 21.19 فیصد کا اضافہ درج ہوا۔اسٹینڈ الون کی بنیاد پر، مالی برس 2022 کی دوسری سہ  ماہی کے لیے مجموعی پیداوار 74.81 بلین یونٹس کے بقدر  اور مالی برس 2022 کی پہلی ششماہی کے لئے مجموعی پیداوار 146.56 بلین یونٹس کے بقدر تھی ، جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت کے دوران یہ پیداوار بالترتیب 67.67 بلین یونٹس اور 127.86 بلین یونٹس کے بقدر تھی ، جس سے بالترتیب 10.55 فیصد اور 14.63 فیصد کا اضافہ رونما ہوا۔کوئلہ اسٹیشنوں نے 89.44 فیصد کے بقدر دستیابی عنصر کے ساتھ 57.70 فیصد کے بقدر قومی اوسط کے مقابلے میں 69.63 فیصد کے بقدر پلانٹ لوڈ فیکٹر حاصل کیا۔

اسٹینڈ الون بنیاد پر، مالی برس 2022 میں مجموعی آمدنی 29273 کروڑ روپئے کے بقدر تھی جبکہ مالی برس 2021 کی دوسری سہ ماہی میں آمدنی 50044.33 کروڑ روپئے کے بقدر رہی تھی۔ مالی برس 2022 کی پہلی ششماہی میں مجموعی آمدنی 56075.25 کروڑ روپئے کے بقدر تھی جبکہ مالی برس 2021 میں مجموعی آمدنی 50044.33 کروڑ روپئے کے بقدر تھی، جس سے 12.05 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ مالی برس 2022کے لئے پی اے ٹی 3211.91 کروڑ روپئے کے بقدر تھی جبکہ مالی برس 2021 کی دوسری سہ مالی کے لیے یہ 3504.80 کروڑ روپئے کے بقدر تھی۔مالی برس 2022 کے لئے پی اے ٹی 6357.54 کروڑ روپئے کے بقدر تھی جبکہ مالی برس 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران یہ 5974.96 کروڑ روپئے کے بقدر رہی تھی، اور اس طرح 6.40 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔

مجموعی بنیاد پر ، مالی برس 2022 کے لئے مجموعی آمدنی 33095.67 کروڑ روپئے  کے بقدر تھی جبکہ مالی برس 2021 کی دوسری سہ ماہی کے دوران یہ 28677.64 کروڑ روپئے کے بقدر تھی۔ مالی برس 2022 کی پہلی ششماہی کے لئے مجموعی آمدنی 63486.27 کروڑ روپئے کے بقدر رہی تھی جبکہ مالی برس 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران یہ آمدنی 3690.95 کروڑ روپئے کے بقدر تھی، اور اس طرح 14.45 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔ مالی برس 2022 کی دوسری سہ ماہی کے لیے پی اے ٹی 3690.95 کروڑ روپئے کے بقدر تھی جبکہ مالی برس 2021 کی دوسری سہ ماہی کے لیے یہ 3494.61 کروڑ روپئے کے بقدر تھی۔ مالی برس 2022 کی پہلی ششماہی کے دوران پی اے ٹی 7134.67 کروڑ روپئے کے بقدر تھی جبکہ مالی برس 2021 کی پہلی ششماہی کے لئے یہ 6443.5 کروڑ روپئے کے بقدر رہی تھی، اور اس طراس میں 10.73 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔

*********

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 12601



(Release ID: 1769884) Visitor Counter : 99


Read this release in: English