قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے پٹنہ اور چنئی میٹرو میں نئے ٹرائبس انڈیا آؤٹ لیٹس کا کیاافتتاح


ٹرائبس انڈیا نے ملک بھر میں اپنے خردہ نیٹ ورک کو 147 آؤٹ لیٹس تک بڑھایا

حکومت ملک میں کروڑوں قبائلیوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑرہی ہے:جناب ارجن منڈا

Posted On: 02 NOV 2021 7:11PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج ورچوئل طریقے سے ٹرائبس انڈیا کے چار نئے شوروم کا افتتاح کیا۔ جن میں سے ایک پٹنہ میں اور تین چنئی میٹرومیں ہیں۔

اب جبکہ ہندوستان اپنی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور ترقی کو ایک عوامی مہم میں تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز کررہا ہے ۔ TRIFED بنیادی حقائق میں پیوستہ جڑوں کے ساتھ کام کررہا ہے اور ڈیزائن اور عملد رآمد دونوں پر زور دیا جارہا ہے۔ ووکل فار لوکل اور آتم نربھر بھارت کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے TRIFED کئی انقلابی اقدامات کررہا ہے اور اپنی کوششوں کو قبائلی تفویض اختیارات کے لئے وقف کررہا ہے۔

’’مجھے خوشی ہے کہ TRIFED قبائلی پیداوار اور مصنوعات کے فروغ اور مارکٹنگ میں نمایاں کام انجام دے رہا ہے۔ قبائلی پیداوار اور مصنوعات کی مارکٹنگ کے لئے چار نئے ٹرائبس انڈیا شوروم کا افتتاح کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہورہی ہے۔ جہاں قبائلی دستکاریاں اور ہینڈلوم اور ون دھن نیچرلز اور قوت مدافعت بڑھانے کی اشیاء رکھی گئی ہیں، جناب ارجن منڈانے یہ بات دو نومبر 2021 کو پٹنہ اور چنئی میٹرو شوروم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ حکومت ملک بھر میں قبائلیوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ حالیہ دنوں میں قبائلی افراد کے روزگار، ملازمت ، تعلیم اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کی جانب بڑی تعداد میں انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ہم یہ کام تیزی سے آگے بڑھارہے ہیں اور اب جبکہ ہم آزادی کا امرت مہوتسو منارہے ہیں ہم قبائلیوں کا ایک یکسر مختلف مستقبل دیکھ رہے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ آج کا پروگرام اہم ہے کیونکہ یہ دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے قبائلیوں کی پیداوار اور مصنوعات کی  مارکٹنگ کا پروگرام ہے۔ہم ان مصنوعات کو عالمی منڈی تک پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ون دھن پروگرام اور MFPکے لئے MSP قبائلیوں کے لئے روزگار کا سب سے اہم حصہ ہے جس سے ان مصنوعات کی مناسب قیمتیں ملیں گی اور ٹرائبس انڈیا کے شوروم اس جانب زبردست رول ادا کریں گے ۔ جناب منڈا نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ TRIFED کی بگ باسکٹ کے ساتھ حالیہ ساجھیداری قبائلی مصنوعات کو گھر گھر پہنچانے کا بہت بڑا وسیلہ ہے۔

جناب منڈا نے پٹنہ اور چنئی میں ورچوئل طریقے سے ایک شاندار تقریب میں ٹرائبس انڈیا کے 144 ویں ،145ویں،146 ویں اور 147 ویں شوروم کا افتتاح کیا۔ TRIFED اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

قبائلی دستکاروں کو روزگار فراہم کرنے اور قبائلی پیداوار اور مصنوعات میں مدد پہنچانے کی اپنی مہم میں TRIFED ملک بھر میں اس کی خردہ کارروائیوں میں سرگرم عمل ہے۔ قبائلیوں کی بہبود کے لئے نوڈل ایجنسی کے طور پر TRIFED ٹرائبس انڈیا برانڈ کے تحت خردہ نیٹ ورک کے ذریعہ قبائلی مصنوعات اور پیداوار کی خریداری اور مارکٹنگ میں لگا ہوا ہے۔

پٹنہ اسٹور پر روایتی شمع روشن کر کے ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے اس پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ جناب منڈا اور دیگر معززین کا استقبال پٹنہ کے بدھ مارگ پر واقع نئے شوروم سے جناب پراویر کرشنا، منیجنگ ڈائریکٹر، ٹرائیفئڈ نے کیا۔ روایتی شمع روشن کرنے کے بعد جناب منڈا نے وی سی کے ذریعے دکان کا چکر لگایا اور نمائش میں قبائلی ہینڈ لوم اور دستکاری اور قبائلی مصنوعات کی تعریف کی۔

جناب پراویر کرشنا، منیجنگ ڈائریکٹر، ٹرائیفئڈ نے  بتایا کہ کس طرح ٹرائیفئڈ قبائلی مصنوعات کو بڑی اور نئی منڈیوں تک پہنچانے کے لئے اپنی کوششوں کو فروغ دے رہا ہے۔ قبائلی عوام کو بااختیار بنانا ٹرائیفئڈ کا بنیادی مقصد ہے اور ہماری تمام کوششوں کا رُخ  اس کے حصول کی جانب ہے۔ وزیر اعظم کے اس پیغام کو کہ ’’بی ووکل فار لوکل‘‘ کو آگے بڑھاتے ہوئے اور قبائلی لوگوں کی روزی روٹی کو فروغ دینے کے لئے مارکیٹنگ کے فروغ کی خاطر ہم نے ٹرائیفئڈ میں معزز وزیر اور وزارت کے تعاون سے کئی صف شکن اقدامات شروع کئے ہیں جن کا لوگوں کی زندگیوں اور معاش پر وسیع پیمانے پر اثر پڑا ہے۔ جناب کرشنا نے حالیہ برسوں میں ٹرائیفئڈ کی طرف سے شروع کردہ ان میں سے کئی اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔

ٹرائیفیڈ ملک بھر میں قبائلی برادریوں کے مفادات کے تحفظ اور فروغ کے لئے پرعزم ہے۔ اس کا بنیادی مقصد قبائلیوں کو بااختیار بنانا اور ان کی روزی روٹی کے فروغ میں مدد کرنا ہے۔

147 ٹرائب انڈیا آؤٹ لیٹس اور ای کامرس پلیٹ فارم (www.tribesindia.com) مختلف قسم کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ قدرتی اور قوت مدافعت بڑھانے والی قبائلی پیداوار سے جیسے نامیاتی ہلدی، خشک آملہ، جنگلی شہد، کالی مرچ، راگی، تریفلا، اور مسور کی دال جیسے مونگ کی دال، اُڑد کی دال، سفید پھلیاں، اور دلیا سے نوادرات جیسے پینٹنگز خواہ وہ وارلی انداز میں ہوں یا پتاچتراس میں؛ ڈوکرا اسٹائیل میں دستکاری کے زیورات سے لے کر وانچو سے مالا کے ہار تک اور شمال مشرق کے کونیاک قبائل سے شاندار اور متحرک ٹیکسٹائل اور ریشم،یعنی رنگ برنگی پتلیوں اور بچوں کے کھلونوں سے لے کر روایتی بُننے تک جیسے ڈونگریا شال اور بوڈو طرز کی بُنائی؛ دھاتی دستکاری سے بانس کی مصنوعات تک؛ یہاں پر ہر قسم کی تحفے تحائف کی مصنوعات دستیاب ہیں۔ ان کو پرکشش اور حسب ضرورت گفٹ پیک اور ہیمپرز میں اپنی مرضی کے مطابق بنایا جا سکتا ہے جس کا انحصار ضروریات  اور کسی بھی موقع کے لئے مثالی تحائف کے طرز پر ہے۔

****

U.No:12585

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1769800) Visitor Counter : 223


Read this release in: English , Hindi