وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

6thانٹرنیشنل ون ہیلتھ ڈے:مویشی پروری اور ڈیری محکمے نے ’انڈسٹری اینڈ ون ہیلتھ‘ مضمون پر شراکت داروں کے سیمینار کا انعقاد کیا


مقررین اور صنعت کے نمائندوں نےون ہیلتھ کے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کے شعبوں پر اپنے خیالات کا اشتراک کیا

عالمی سطح پر صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیےون ہیلتھ کے تصور کو کامیابی کے ساتھ استعمال کرنے کے لیےشراکت داروں کی مؤثر شمولیت اہم ہے: جناب اتل چترویدی، سکریٹری، محکمہ مویشی پروری  اور ڈیری

Posted On: 03 NOV 2021 8:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،5نومبر،2021

بھارتیہ حکومت کے مویشی پروری اور ڈیری محکمے نے آج آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طورپرچھٹا بین الاقوامی ون ہیلتھ  ڈے منانے کےلئے ’انڈسٹری اینڈ ون ہیلتھ ‘مضمون پر شراکت داروں کے ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس دن کا مقصد ون ہیلتھ کےتصور کو عملی جامہ پہنانے کےلئے اہم پہلوؤں کے طورپربین الضابطہ مشغولیت کے ساتھ کثیر شعبہ جاتی تعاون کو اجاگر کرنا ہے۔

سیمینار کے پینل کے اراکین میں صنعت کے شعبہ کے نمائندے،کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری، ورلڈ بینک، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن، محکمہ مویشی پروری  اور ڈیری، حکومت ہند کے سینئر افسران اور دیگر ماہرین شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KLVL.png

سکریٹری، محکمہ حیوانات اور ڈیری، حکومت ہند ،جناب اتل چترویدینے اپنے افتتاحی خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ  صحت سے متعلق  عالمی چیلنجوں سے نمٹنے، خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے اور غذائی تحفظ کے چیلنج سے نمٹنے کے لیےون  ہیلتھ کے تصور کا  کامیابی کے ساتھ  استعمال کرنا  اہم ہے۔محکمہ ملک میںون  ہیلتھ کے تصور کو آگے بڑھانے کے لیے تمام شراکت داروں کے ساتھ تمام شعبوں میں وسائل اور مہارت کا اشتراک کرنے کے لیے تکمیلی انداز میں کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ڈاکٹر تریلوچن مہاپاتر،سکریٹری(ڈی اے آئی ای) اور ڈائریکٹر جنرل ،آئی سی اے آر نے کہا،انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ،انڈسٹری کے تمام شراکت داروں کے ساتھ تعاون اور شراکت داری کے ذریعےون ہیلتھ کے شعبے میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔ تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ آئی سی اے آر نے نہ صرف جانوروں کی ویکسین جیسی ٹیکنالوجی تیار کی بلکہ کمپنیوں کے ساتھ فعال شراکت کے ذریعے نچلی سطح تک اپنی رسائی کو یقینی بنایا۔ ہم صنعت کے ساتھ فعال تعاون چاہتے ہیں تاکہ صنعت آگے آئیں  اور مل کر کسانوں کے لیے حل نکالیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RUR3.jpg

 

نامور مقررین اور صنعت کے نمائندوں نے ون ہیلتھ کے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کے ممکنہ شعبوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ شرکاء نے ضروری مداخلتوں  جیسے کہ پالیسی فریم ورک، ضابطہ، مالی، انسانی، سماجی، قدرتی اور جسمانی سرمایہ، عالمی تعلیم اور بہترین طرز عمل، دیگر متعلقہ مسائل کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر محکمہ نے ایک سیمینار کے ذریعے تمام شراکت داروں کو سنگل ہیلتھ کے تصور کو اپنانے اور سنگل ہیلتھ فریم ورک کے کامیاب نفاذ کے لیے تحقیق اور اختراع میں حصہ لینے کی دعوت دی۔

 

<><><><><>

 

ش ح-ا م-ج

U.No. : 12558


(Release ID: 1769582) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi