وزارت خزانہ
راجستھان میں انکم ٹیکس محکمہ کی تلاشی مہم
Posted On:
04 NOV 2021 2:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 04 نومبر 2021:
انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے28 اکتوبر 2021 کو راجستھان کے سرحدی علاقوں میں تلاشی اور ضبطی کی کاروائیاں انجام دیں جس کے تحت مختلف مقامات پر 33 عمارتوں میں چھاپے مارے گئے، جہاں کچھ گروپ رئیل اسٹیٹ، ریت کانکنی اور شراب کا کاروبار کر رہے تھے۔
تلاشی کے دوران دستاویزی ثبوت پائے گئے اور انہیں ضبط کر لیا گیا، ان ثبوتوں سے غیر محسوب نقدی کی وصولی اور زمین کی خریداری میں اس کے استعمال کا اشارہ ملتا ہے۔ اس کے علاوہ، ریت کی نقدی فروخت کے دستاویزی شواہد ملے ہیں اور انہیں ضبط کر لیا گیا ہے۔ شواہد کے تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ نقدی فروخت کے ایک حصے کو کھاتوں میں درج نہیں کیا گیا ہے۔
اس تلاشی مہم کے نتیجے میں 2.31 کروڑ روپئے کے بقدر غیر محسوب نقدی اور 2.48 کروڑ روپئے کے بقدر ایسے زیورات ضبط کیے گئے ہیں جن کی کوئی تفصیل نہیں ہے۔
تلاشی کی اس کاروائی کے نتیجے میں مجموعی طور پر 50 کروڑ سے زائد غیر محسوب آمدنی کا پتہ لگایا گیا۔ مذکورہ بالا رقم میں سے ملزم گروپوں نے 35 کروڑ سے زائد غیر محسوب آمدنی کا اقرار کیا ہے اور انہوں نے اس کے لئے واجب الادا ٹیکس ادا کرنے کی پیش کش بھی کی ہے۔
آگے کی تفتیش جاری ہے۔
*********
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. NO. 12525
(Release ID: 1769440)
Visitor Counter : 143