وزارات ثقافت
حال ہی میں ملنے والا دیو ی اَنّ پورنا کا مجسمہ کاشی وشو ناتھ مندر وارانسی میں اپنے صحیح مقام تک پہنچنے کے لئے 11 نومبر سے اپنا سفر شروع کرے گا: جناب جی کشن ریڈی
جناب جی کشن ریڈی اترپردیش میں 3 نومبر کو ایودھیا دیپوتسو سمیت مختلف ثقافتی تقریبات میں شرکت کریں گے
Posted On:
02 NOV 2021 7:40PM by PIB Delhi
اہم جھلکیاں :
- آرکیا لوجیکل سروے آف انڈیا ( اے ایس آئی ) نے 15 اکتوبر کو دیوی انّ پورنا دیوی کا مجسمہ حاصل کیا اور یہ کاشی وشو ناتھ مندر میں نصب کیا جائے گا۔
- سیاحت ،ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی 3 نومبر کو ایودھیا دیپوتسو پروگرام میں بھی شرکت کریں گے ۔
اوٹاوا ،کناڈا میں ملنے والا دیوی ان پورنا کا مجسمہ 15 اکتوبر کو آر کیالوجیکل سروے آف انڈیا کے ذریعہ موصول کیا گیا جوکہ کاشی وشو ناتھ مندر وارانسی اترپردیش میں اپنی آخری آرام گاہ کے لئے 11 نومبر کو اپنا سفر شروع کرے گا۔ یہ معلومات فراہم کراتے ہوئے ثقافت ،سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ وہ دیوی انّ پورنا کے مجسمے کے سفر اور وزیراعظم کی قیادت میں مختلف ممالک سے مجسموں اور اشیائے قدیمہ کی بازیابی اور انہیں گھر لانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تفصیلات پیش کرنے کے لئے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ کی رہائش گاہ پر 3 نومبر 2021 کو میڈیا سے بات چیت کریں گے۔
سال 1976سے اب تک 55 مجسمے بھارت واپس لائے گئے ہیں ۔ واپس لائے جانے والے مجسموں میں سے 75 فیصد مجسمے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے دو ر اقتدار میں واپس لائے گئے ہیں۔ 55 اشیائے قدیمہ میں سے 42 2014 کے بعد واپس لائی گئی ہیں، جن میں سے ان ّ پورنا دیوی کا مجسمہ آخری ہے۔
مجسمے کو 11 نومبر کو دلی سے علی گڑھ لے جایا جائے گا، جہاں سے یہ 12 نومبر کو قنوج لے جایا جائے گا اور 14 نومبر کو یہ ایودھیا پہنچے گا۔ آخر میں 15 نومبر کو یہ وارانسی پہنچے گا ، جہاں یہ مناسب رسوم کی ادائیگی کے بعد کاشی وشو ناتھ مندر وارانسی اترپردیش میں نصب کیا جائے گا۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نہ صرف ان اشیائے قدیمہ کی بازیابی میں مدد کرنے کے لئے کوششیں کی ہیں بلکہ اپنے غیر ملکی سرکاری دوروں کےدوران وہ انہیں ذاتی طور پر بھی واپس لائے ہیں۔ حالیہ کامیابی کی وجہ دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ ہمارے مسلسل ثقافتی تعلقات اور ممالک کے سربراہان وزیر اعظم کے گرم جوشی والے ذاتی تعلقات ہیں۔ ہماری مورتیاں بھارت کی وراثت ہیں۔ وزارت ثقافت ، امور داخلہ کی وزارت کے ساتھ مل کر وراثت کی اہمیت اور مقامی اہمیت والی اشیائے قدیم کو ملک میں واپس لانے کے لئے کام کررہی ہے ۔ اس سے ان لوگوں کا یقین اور اعتماد بحال ہوگا ، جن کی قدیم وراثت بیرونی ممالک میں لے جائی گئی تھی۔
سیاحت ،ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی 3 نومبر کو ایودھیا دیپوتسو پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔
اس موقع پر پورے ایودھیاشہر میں 12 لاکھ دئیے (مٹی کے دئیے ) جلاکر ریکارڈ تیار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ان میں سے تقریباََ 9 لاکھ دئیے دیوالی کے موقع پر دریائے سریو کے کناروں پر رام کی پیڑی گھاٹ میں روشن کئے جائیں گے اور تین لاکھ دئیے شہر کے مختلف مقامات پر روشن کئے جائیں گے۔
ایودھیا دیپوتسو کے موقع پر لوک فنکار وں ، رامائن کے مختلف ایپی سوڈ دکھانے والی جھانکیوں کی ریلی نکالی جائے گی، سریو ہرتھی ، 3- ڈی ہولو گرافک شو ، پروجکشن میپنگ ، تھیمیٹک لیزر شو ، رام لیلا کی اسٹیجنگ بھی کی جائے گی۔
*************
ش ح۔ ا گ۔رم
U-12503
(Release ID: 1769184)
Visitor Counter : 223