ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہنر  مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر مملکت  راجیو چندر شیکھر نے  نوئیڈا میں انڈیا ہینڈی کرافٹ میلے میں دستکاروں اور صنعت کاروں کے ساتھ میٹنگ کی


بھارتی ہنر مندی سے جڑے کاروبار کے فروغ کے لئے ڈجیٹل پلیٹ فارم اہم ہے – راجیو چندر شیکھر        

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 NOV 2021 7:58PM by PIB Delhi

 

ہنر مندی کے فروغ صنعت کاری ، الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے اتر پردیش کے نوئیڈا میں دستکاریوں کے لئے  بر آمد کے فروغ کی کونسل کی جانب سے منعقد کردہ انڈیا  ہینڈی کرافٹس میلے کا دورہ کیا ۔ جہاں انہوں نے روایتی  ہنرمندی پر مبنی کاروبار میں کام کرنے والے  صنعت کاروں کے ساتھ بات چیت کی  ۔ ہینڈی کرافٹس کے لئے ایکسپورٹس پرموشن کونسل (ای پی سی ایچ ) سے  ایک وسیع مارکیٹ کے لئے اس سیکٹر میں تمام صنعتکاروں کو جوڑنے کی غرض سے ایک ڈجیٹل پلیٹ فارم قائم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے  وزیر موصوف نے کہا کہ  یہ  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی  سوچ ہے کہ بھارت کی روایتی ہنر مندی اور دستکاریوں کو فروغ دیا جائے اور اس کی  حمایت اور تعاون کیا جائے ۔

جناب چندر شیکھر نے کہا  کہ روایتی ہنرمندی سے جڑا کاروبار آتم نربھر بھارت کے وزیر اعظم کے ویژن کا اہم ستون ہے جس میں گاؤں سطح کی مقامی  معیشتوں کو مضبوط بنانے کے بارے میں پیش گوئی کی گئی ہے ۔ انہوں نے اس بات کی سفارش کی کہ  تمام دستکار کاریگروں اور صنعتکاروں کے لئے   بنے  ایک ڈجیٹل پلیٹ فارم کو ہندوستان اور دنیا کے  گراہکوں کے ساتھ  جوڑا جائے تاکہ  وہ آسانی سے لین دین کر سکیں ۔ انہوں نے  کہا کہ  اس سے نہ صرف اس سیکٹر میں کاروبار کرنے میں آسانی ہو سکے گی بلکہ  بھارت سے برآمدات کو دوگنا کرنے کے  وزیر  اعظم کے مقصد کو حاصل کرنے میں بھی  مدد ملے گی ۔

اپنے تین گھنٹے کے دورے کے  دوران وزیر موصوف نے  روایتی  اور وراثتی  ہنر مندی پر مبنی صنعت  میں ہنر مند افرادی قوّت کی  دستیابی  کے بارے میں صنعت کاروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا  ۔ بات چیت کے دوران اس سیکٹر میں مانگ اور دستکاری میں مارکیٹ رجحانات  سمیت بہت سے امور  زیر بحث آئے  ۔ اس کے علاوہ  دستکاروں اور کاریگروں کو درپیش چیلنجوں  کے ساتھ ساتھ  اس سیکٹر کو مزید فروغ دینے کے لئے ان کے خیالات پر بھی  بات چیت کی  ۔ جناب چندر شیکھر نے  ان کی  زندگی کے  تقریباً تمام  شعبوں میں کووڈ – 19 کی وجہ سے آنے والی پریشانیوں اور رکاوٹوں کے بارے میں بھی بات چیت کی  ۔ انہوں نے کہا کہ  حالانکہ عالمی وبا  کی وجہ سے دنیا کی  تمام معیشتیں متاثر ہوئی ہیں  تاہم  اس سے ڈجیٹل  طریقہ کار کو وسیع پیمانے پر  اپنائے جانے کے سلسلے میں غیر معمولی اضافے  کا رجحان دیکھنے کو ملا ہے  ۔ انہوں نے کہا کہ  وقت کا تقاضہ ہے کہ   ایک ڈجیٹل پلیٹ فارم ہونا چاہیئے تاکہ صنعت کاروں کو گراہکوں کے ساتھ جوڑا جا سکے۔ جو کووڈ کے بعد عالمی نظام میں بہت اہم ہے ۔

جناب راجیو  چندر شکھر نے  جمو ں و کشمیر، ناگالینڈ ، کرناٹک اور کیرالہ سمیت آئی ایچ جی ایف  دہلی آٹم 2021 کے 52 ویں اڈیشن میں لگے مختلف اسٹالوں کا بھی دورہ کیا  ۔ انہوں نے کہا کہ  ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری  کی وزارت  ان روایتی ہنر مندی سےجڑے کاروبار  یوں کے لئے  نشان زد پائلٹ  پروجیکٹس کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ انہیں ان کے کاروبار میں اضافے لئے مدد کی جا سکے ۔ وزیر موصوف نے حال ہی میں منی پور ، ناگالینڈ ، جموں و کشمیر میں مقامی ہینڈی کرافٹ  کلسٹرس کا دورہ کیا تھا  اور ان کی مدد  کے لئے کئی پروجیکٹوں کا اعلان کیا  تھا  ۔وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت  دنیا میں بھارت کی  روایتی ہنر مندی سے جڑے  کاروبار کو فروغ دینے  کے  لئے  پوری طرح عہد بستہ ہے  ۔ انہوں نے  تمام صنعتکارروں کو مکمل حمایت دینے کا اعلان کیا جس سے کہ ان کے کاروبار کو فروغ دینے میں مدد مل سکے۔       

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح۔ ح ا ۔ ر ب )

U-12458

 


(ریلیز آئی ڈی: 1768872) وزیٹر کاؤنٹر : 181
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी