وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

قومی عجائب گھر ،نئی دہلی کی طرف سے ‘‘شمال مشرقی ہندوستان کی منزل’’ کے موضوع پر منعقد تقریب ،رنگا رنگ ثقافتی  پروگرام کے ساتھ یکم نومبر سے شروع ہوگئی ہے

Posted On: 01 NOV 2021 8:41PM by PIB Delhi

 

ترقی پسند بھارت کے 75 سال  مکمل ہونے اور اس کے لوگوں کی ثقافت اور حصولیابیوں کی یاد میں #آزادی کا امرت مہوتسو کے جشن کے حصہ کے طور پر قومی عجائب گھر نئی دہلی،  # شمال مشرقی ہندوستان کی منزل کے عنوان سے  ڈی او این ای آر کی وزارت اور این ای سی کی پہل کے تحت شمال مشرقی ہندوستان کی مالا مال ورثہ کا جشن منارہا ہے ۔ آج یکم نومبر سے اس جشن کا آغاز ہوگیا ہےجو 7نومبر 2021 تک جاری رہے گا۔

جناب پارتھ  سارتھی سین شرما  جو قومی عجائب گھر کے ڈائریکٹر جنرل ہیں،نے، اور بھارت سرکار میں وزارت ثقافت کے ایڈشنل سکریٹری جناب سبرت ناتھ ،قومی عجاب گھر کے ایڈشنل جنرل اور دیگر افسران اور مہمانان کی موجودگی میں دیا روشن کرکے نیشنل میوزیم آڈیٹوریم میں ہفتہ بھر طویل پروگرام کے جشن کی شروعات کی۔جناب پارتھ سارتھی سین شرما نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی عجائب گھر، ہندوستان کے مختلف نسلی گروپوں کی ثقافتی تنوع کی نمائندگی کا ایک مالا مال مجموعہ  ہےاور ان میں مجموعے کی اکثریت شمال مشرقی ہندوستان کی زندہ ورثے کی نمائندگی کررہے نوادرات پر مشتمل ہیں۔مجھے پتہ ہے کہ اتنے کم وقت میں میری ٹیم نے اس پروگرام کے بارے میں سوچا اور پورے شمال مشرق سے تمام وسائل والے افراد کے ساتھ تال میل قائم کرنے میں کامیابی حاصل کی،اس لئے ہم یہاں موجود تمام ثقافتی گروپوں کی کوششوں کی ستائش کرتے ہیں ،اس طرح کے تعاون سے کمیونیٹیز کو جوڑنے میں میوزیم کو مدد ملی ہے۔کمیونیٹیز، کسی بھی میوزیم میں موجود مادی ثقافت کی حقیقی نمائندہ ہونے کے ناطے میوزیم کیوریٹرز کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ میوزیم کی اشیا کے ساتھ مصروفیت کی خاطر کمیونیٹیز کےلئے راستہ تیار کریں۔قومی عجائب گھر کے اے ڈی جی جناب سبرت ناتھ نے ہریالی اور فولک رقص سمیت شمال مشرق کی مالا مال ثقافت کے بارے میں روشنی ڈالی ۔

پروگرام کی شروعات کے بعد ظہرانے کے وقفے سے قبل تین ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔اس میں اگرا گامی رقص اورسائن آرٹ ٹیم کی طرف سے ستریہ رقص ،اگرا گامی ڈانس اور سائن آرٹ ٹیم کی طرف سے فنکاروں نے سکم کے لائن ڈانس اور پانتھو ڈی پی جگوئی ماروپ کی جانب سے منی پوری کامبا تھوئی بی رقص پیش کیا جانا شامل ہے۔ ظہرانے کے بعد ناگا ٹانگ کھل کی جانب سے فولک رقص ، اگراگامی ڈانس اور سائن آرٹ ٹیم کی طرف سے فنکاروں نے سکم کا لائن رقص پیش کیااور اگرا گامی ڈانس اور سائن آرٹ ٹیم کی جانب سے بیہو رقص سے ناظرین کو محظوظ کیا گیا ۔ناظرین نے فنکاروں کی جانب سے پیش کئے گئے ثقافتی رقص کی ستائش کی ۔

کل جو ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے تھے اس میں بسنتا راسا،بامبو ڈانس اور دوپہر کے وقت میں سکم کا نیپالی رقص اور دوپہر کےبعد کے سیشن میں گول پیریا ،فولک نغمے ، بامبو ڈانس اور بسنتا راساپیش کیا جانا شامل ہیں۔

قومی عجائب گھر کے سوشل میڈیا ہینڈلس کے ذریعہ اس ثقافتی پروگرام کی براہ راست نشریات کی گئی۔

https://twitter.com/NMnewdelhi;https://www.facebook.com/Nationalmuseumnewdelhi;https://www.instagram.com/nmnewdelhi/;https://www.youtube.com/channel/UCNkKt0hp9OL1G0o1XMX1ncw

             .

Lighting of Lamp by Shri ParthaSarthi Sen Sharma, Director General National Museum

Shri ParthaSarthi Sen Sharma, Director General National Museum addressing in the inaugural function.

Satriya Dance  by Agragami Dance and Cine art team

Satriya Dance  by Agragami Dance and Cine art team

Satriya Dance  by Agragami Dance and Cine art team

Lion Dance of Sikkim by Artists from Agragami Dance and Cine art team

Lion Dance of Sikkim by Artists from Agragami Dance and Cine art team

Manipuri Kamba Thoibi dance by Panthoibi Jagoi Marup

Manipuri Kamba Thoibi dance by Panthoibi Jagoi Marup

Manipuri Kamba Thoibi dance by Panthoibi Jagoi Marup group

Folk dance by Naga Tangkhul

Folk dance by Naga Tangkhul

Folk dance by Naga Tangkhul

Bihu dance by Agragami Dance and Cine art team

Bihu dance by Agragami Dance and Cine art team

Bihu dance by Agragami Dance and Cine art team

Group photo of artists and National Museum staffs.

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/01112021p.pdf

************

  ش ح ۔ ع ح ۔ م ش

U. No.12454



(Release ID: 1768791) Visitor Counter : 242


Read this release in: English , Hindi