بجلی کی وزارت
پاور گرڈ نے 250ویں سب اسٹیشن کے ریموٹ آپریشن کا افتتاح کیا
Posted On:
01 NOV 2021 3:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،01نومبر،2021
پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (پاور گرڈ) نے مانیسر، ہریانہ میں اپنے نیشنل ٹرانسمیشن ایسٹ مینجمنٹ سینٹر (این ٹی اے ایم سی) سے پاور گرڈ کے 250 ویں سب اسٹیشن (765/400کے وی کھیتری سب اسٹیشن، راجستھان) کے ریموٹ آپریشن کا کامیابی سے افتتاح کیا۔
ہریانہ کے مانیسر میں واقع، این اے ٹی ایم سی کو 29 اپریل 2015 کو قوم کے نام وقف کیا گیا تھا۔ اسےنظام کے ریموٹ آپریشن اور قومی سطح پر مختلف پیرامیٹرز کی نگرانی کے لیے قائم کیا گیا تھا۔این ٹی اے ایم سی کو ماہرین کے ذریعہ 24×7 کے نظام والا بنایا گیا ہے، جو ریئل ٹائم آپریشنز اورپاور گرڈ کے اثاثوں اور سسٹمز کی مسلسل نگرانی فراہم کرتا ہے۔ سب اسٹیشنوں کے لیے ریموٹ آپریشنز اور نگرانی کا طریقہ کار نیشنل گرڈ سے منسلک سب اسٹیشنوں کی قابل اعتماد اور موثر نگرانی کو یقینی بناتا ہے۔
یہ سیمینل ایونٹ ڈائریکٹر (آپریشنز) اور ڈائریکٹر (پروجیکٹس) کی موجودگی میںسی ایم ڈی کے ذریعے حرکت میں آیا۔ سی ایم ڈی نے تکنیکی ترقی کی تعریف کی جو ڈیجیٹل پاور گرڈ کی طرف ایک قدم کو ظاہر کرتی ہے۔ اس نے ڈیجیٹائزیشن اور تکنیکی جدت طرازی کے لحاظ سے کمپنیکی حد میں ایک اور پنکھ کا اضافہ کیا ہے، جو بین الاقوامی بہترین مشقوں کے برابر ہے۔ اس تقریب کا اہتمام ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر "آزادی کا امرت مہوتسو" کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا۔
پاور گرڈ میں اس وقت 263 سب اسٹیشن ہیں اور 172000 سی کے ایم اور 447000 ایم وے اے سے زیادہ تبدیلی کی گنجائش ہے۔جدید ترین ٹیکنولوجیکل آلات اور تکنیکوں کو اپنانے ،آٹومیشن اور ڈیجیٹل سلیوشنز کے بہتر استعمال کے ساتھ پاور گرڈ اوسط ٹرانسمیشن سسٹم کی دستیابی > 99% کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔
<><><><><>
ش ح-ا م-ج
U.No. : 12437
(Release ID: 1768634)
Visitor Counter : 149