مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
جناب ہردیپ سنگھ پوری نے 14ویں اربن موبلٹی کانفرنس 2021 کا افتتاح کیا
پائیدار ترقی کے اہداف کے 2030 کے ایجنڈے کے حصول کے لیے پائیدار نقل و حمل کی ہمہ گیر رسائی ضروری ہے: جناب پوری
Posted On:
29 OCT 2021 4:58PM by PIB Delhi
29 اکتوبر 2021، نئی دہلی: مکانات اور شہری امور اور پٹرولیم و قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے چودھویں اربن موبلٹی انڈیا (یو ایم آئی) کانفرنس 2021 کا افتتاح کیا۔ یہ ایک روزہ کانفرنس آن لائن منعقد کی جارہی ہے۔ اس سال کی کانفرنس کا بنیادی موضوع "سب کے لیے نقل و حمل" ہے جس میں مساوی رسائی فراہم کرنے اور جامع شہری نقل و حمل کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جس کا مقصد معاشرے کے تمام حلقوں، دویانگوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں کی متنوع ضروریات پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے سستا، صاف ستھرا، محفوظ، معلوماتی، موثر اور قابل رسائی ٹرانسپورٹ نظام فراہم کرنا ہے۔
جناب پوری نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ 2020 میں شہری آبادی کل عالمی آبادی کا 56 فیصد تھی، جبکہ 1950 میں یہ 30 فیصد تھی اور 2030 تک اس کے بڑھ کر 60 فیصد ہونے کی توقع ہے۔ اس آبادی میں سے تقریباً 90 فیصد ایشیا اور افریقہ میں ہونے کی توقع ہے۔ یہ تیز رفتار شہرکاری لوگوں اور اشیا کی نقل و حمل میں اضافے کی ضرورت کے پیچھے قوت محرکہ ہے جو دنیا کی توانائی کی کھپت کے 30 فیصد سے زیادہ کے لیے ذمہ دار ہے۔ انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کے 2030 کے ایجنڈے کے حصول کے لیے پائیدار نقل و حمل اور ہمہ جہت رسائی انتہائی اہم ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت کی توجہ دنیا کی سب سے بڑی ٹکہ کاری مہم کی طرف مرکوز ہونے سے، جو اب سو کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے، بھارت نے اس سمت میں سبقت حاصل کرلی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وائرس کی منتقلی میں مسلسل کمی کی طرف کوششیں مرکوز کی جانی چاہئیں اور یہی وجہ ہے کہ 14 ویں یو ایم آئی ورچوئل وسیلے سے منعقد کی جارہی ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ 2006 کی قومی شہری ٹرانسپورٹ پالیسی "گاڑیوں کے بجائے لوگوں کو حرکت دینے" کی ضرورت اجاگر کرتی ،ہے جس کے بعد شہری نقل و حمل سے متعلق زیادہ تر وژن دستاویزات اور پالیسی بیانات وضع کیے گئے ہیں۔ ایس ڈی جی کی تشکیل میں بھارت کا نمایاں کردار ان اہداف کو عملی جامہ پہنانے میں اپنی اہمیت کا اظہار کرتا ہے۔ جامع ترقی کے لیے "سب کا ساتھ، سب کا وکاس"کے قومی ترقیاتی اہداف ایس ڈی جی کے ساتھ اچھی طرح مربوط ہیں اور بھارت عالمی سطح پر ایس ڈی جی کی کامیابی کے تعین میں قائدانہ کردار ادا کرے گا۔
جناب پوری نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے ٹرانسپورٹ اور ٹریفک کے حقیقی وقت کے تجزیے کو ممکن بنایا ہے اور سرکاری شعبے کے اداروں نے اب آن ڈیمانڈ اور ملٹی ماڈل ٹرپ پلاننگ ایپلی کیشنز جیسے نئے موبلیٹی بزنس ماڈلز کے ذریعے عوامی نقل و حمل کے استعمال کی حوصلہ افزائی شروع کردی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "لوگوں کو منتقل" کرنے کا مفہوم "معاشرے کے تمام طبقات کے لوگوں کو منتقل کرنا" ہوگیا ہے جبکہ اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ سڑک پر نجی گاڑیوں پر پابندی عائد کی جائے۔
میٹرو ریل پالیسی کے بارے میں وزیر موصوف نے کہا کہ "سب کے لئے نقل و حمل"، بلا روک ٹوک مربوط شہری ٹرانسپورٹ کے فروغ اور ہمہ جہت رسائی کے حصول کے لئے وزارت نے میٹرو ریل پالیسی 2017 کو توسیع دی ہے۔ اس پالیسی میں بڑے پیمانے پر ٹرانزٹ میڈیمز کی شمولیت پر زور دیا گیا ہے جس نے نہ صرف معاشرے کے کمزور طبقات کے لئے حقیقی معنوں میں قابل اعتماد اور قابل رسائی ٹرانزٹ میڈیم فراہم کیا ہے بلکہ صارفین کے لئے زیادہ کمپیکٹ اور چلنے کے قابل ترقیاتی نمونوں کو یقینی بنانے کا بھی مینڈیٹ دیا ہے۔
ٹرانسپورٹ کے نظام کے بدلتے ہوئے طریقہ کار کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مختلف ہندوستانی شہر یا تو نئے پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو نافذ کر رہے ہیں یا انھیں دیکھ رہے ہیں، چاہے وہ میٹرو ہو، میٹرولائٹ ہو، میٹرو نیو ہو، اعلی صلاحیت کی بسیں ہوں۔ اس کے علاوہ نان موٹرائزڈ ٹرانسپورٹ کے لئے وقف سائیکل لین، بہتر فٹ پاتھ اور دیگر اسٹریٹ سائیڈ انفراسٹرکچر کے ساتھ آنے سے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے۔
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ اس کانفرنس کی مرکزی توجہ مناسب شہری نقل و حمل کی پالیسیوں کے ساتھ زندگی میں آسانی لانا ہے۔ یہ اس شعبے میں اختراع اور ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرکے حاصل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہری نقل و حمل کا مطلب شہری تبدیلی ہے جس میں سستی، پائیدار اور ماحول دوست شہری نقل و حمل پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ-19 کے دوران ملک میں تین مختلف چیلنجز متعارف ہوئےࣇ سائیکل فار چینج، اسٹریٹ فار پیپل اور ٹرانسپورٹ فار آل۔
کلیدی خطاب انقلابی شیری نقل و حمل کی پہل (ٹی یو ایم آئی) جرمنی کے سربراہ جناب ڈینیل ارنیسٹو موزر نے پیش کیا، جب کہ جرمن وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون و ترقی (بی ایم زیڈ) کی ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر کلاڈیا وارننگ نے خصوصی خطاب پیش کیا۔
ایک فلم جس کا عنوان تھا "انڈیا ایٹ 75- موبلیٹی فار آل" اور پانچ مطبوعات: 'ٹول کٹ آن موبلیٹی ایز اے سروس (ماس)'، 'بھارت میں شہری بس آپریشنز کے لئے پی پی پی انتظام پر سورس بک'، 'اسمارٹ پائیدار شہری ٹرانسپورٹ'، 'اسمارٹ موو - اختراعی شہری نقل و حمل چیلنج 2021' اور 'عالمی بینک کے تحت دو ای ایس سی بی ایس شہروں چنڈی گڑھ اور میرا بھیندر کے لئے سٹی بس آپریشنز کے لئے سروس اور بزنس پلان— جی ای ایف کے اشتراک سے موثر اور پائیدار سٹی بس سروسز (ای ایس سی بی ایس) پروجیکٹ' بھی جاری کیا گیا۔
***
(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)
U. No. 12325
(Release ID: 1767619)
Visitor Counter : 203