سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
اترپردیش کے فرخ آباد میں دیویانگ جنوں کے لئے ’ساماجک ادھیکاریتا شِوِر‘ کا انعقاد
Posted On:
28 OCT 2021 4:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 28 اکتوبر 2021:
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت ’دیویانگ جنوں‘ اور ’راشٹریہ ویوشری یوجنا‘ کے تحت معمر شہریوں کو تعاون اور امدادی آلات کی تقسیم کاری کے لئے اترپردیش کے شمس آباد، فرخ آباد میں واقع جے جے آر گیسٹ ہاؤس میں 29 اکتوبر 2021 کو ایک ’ساماجک ادھیکاریتا شِوِر‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اے ایل آئی ایم سی او اور ضلع انتظامیہ، فرخ آباد کی شراکت داری میں اس کیمپ کا انعقاد دیویانگ جنوں کی اختیارکاری کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے ذریعہ کیا جائے گا۔
کووِڈ۔19 وبائی مرض کے مدنظر محکے کے ذریعہ جاری کیے گئے ایس او پی پر عمل کرتے ہوئے 288 دیویانگ جن اور 756 معمر شہریوں کو 1.46 کروڑ روپئے کے بقدر کے مجموعی طور پر 6530 امدادی آلات مفت تقسیم کیے جائیں گے۔
اس کی افتتاحی تقریب کا آغاز 29 اکتوبر 2021 کو صبح 11:00 بجے عمل میں آئے گا۔ اس تقریب میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار ، مہمان ذی وقار کے طور پر ورچووَل طریقے سے شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ فرخ آباد کے رکن پارلیمنٹ جناب مکیش راجپوت تقریب میں موجود رہیں گے۔
اے ایل آئی ایم سی او اور ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران اس تقریب کے دوران ورچووَل /انفرادی طور پر شامل ہوں گے۔
مذکورہ بالا تقریب کے لائیو ویب کاسٹ کے لئے لنکhttps://youtu.be/LDNJUveTpa8
********
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. NO. 12294
(Release ID: 1767263)
Visitor Counter : 218