کوئلے کی وزارت

کوئلہ، کانکنی   اور پارلیمانی  امور کے مرکزی وزیر   پرہلاد جوشی نے جھریا کوئلہ کان  ماسٹر پلان پر  مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت  کی  

Posted On: 27 OCT 2021 7:01PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی  نے آج  پارلیمنٹ ہاؤس میں  کوئلے  کی وزارت کی پارلیمانی  مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں  جھریا ماسٹر منصوبے   کے لئے  طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا  ۔ میٹنگ میں  ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔

 پریزینٹیشن  کے دوران یہ بتایا گیا کہ  قومیائے جانے کی مدّت سے پہلے  غیر سائنسی  کانکنی کی وجہ سے  جھریا کوئلہ  کان میں  کانکنی کے علاقوں کو  آگ اور  کانوں کے دھنسنے  کے مسائل کا سامنا ہے  ۔ اب یہ علاقے بھارت کوکنگ کول لیمٹیڈ  کے  پٹّے والے علاقوں میں آتے ہیں ۔

بھارت کی سپریم کورٹ میں  1997 میں  سابق  ایم پی  آنجہانی  سری ہردھن رائے کی جانب سے داخل کردہ  ڈبلیو پی  ( سی  ) نمبر  381/97 کے  ایک نتیجے  کے طور پر  دس سال کے نفاذ کی مدّت اور دو سال کی  نفاذ سے پہلے  کی مدّت کے ساتھ  بھارت سرکار کی جانب سے 12 اگست 2009 کو  جھریا میں آگ ، کان کے دھنسنے  سے نمٹنے  اور باز آباد کاری   کو منظوری دی گئی تھی  نفاذ کی مدّت اگست 2021 میں ختم ہو گئی ۔

 

d 1.jpg

بی سی سی ایل کی جانب سے  آگ پر کنٹرول کے لئے کئے گئے اقدامات کے نتیجے میں آگ والا علاقہ  لگاتار گھٹ رہا ہے  اور  اس وقت 2021 میں این آر ایس سی  کے سروے کے مطابق آگ لگنے والے مقامات  کی تعداد گھٹ کر 18 رہ گئی ہے ۔ اور فی الحال  15 مقامات اقتصادی اعتبار سے افادیت  کے حامل  ہیں جہاں  دو  مقامات پر کھدائی  سے متعلق کام سونپا  جا چکا  ہے  اور  بی سی  سی ایل بورڈ کے دو مقام ایسے ہیں جن کے بارے میں  نظر ثانی شدہ  ماسٹر پلان میں  عملی جامعہ  پہنانے کے لئے   درکار سرمائے میں  افادیت پر  مبنی  سرمائے میں واقع فرق کو کم کرنے  کے  لئے  763 کروڑ روپے کی رقم فراہم کی جائے گی  تاکہ  آگ کی  سائیٹوں کو  آگ بجھانے کے  لائق بنایا جا سکے ۔

بازآبادکاری  سے متعلق  595 ایسے مقامات  ہیں جہاں بی سی سی ایل،  بی سی سی ایل  ہاؤسیز کے  اپنے اسٹاف کو   منتقل کرنے کے لئے کاروائی کرنے   کی ذمہ دار ہے ۔ بی سی سی ایل نے  15852 مکانات  کی تعمیر کی  ہے   اور فی الحال  تقریباً 3852 کنبوں کو  نئے  مکانوں میں منتقل کیا گیا ہے  ۔ بی سی سی ایل نے  8 ہزار مکانوں کی  تجویز رکھی ہے  تاکہ غیر بی سی سی  ایل کے  کنبوں کے لئے  جھریا باز آبادکاری اور ترقی  سے متعلق اتھارٹی  ( جے آر ڈی اے  )  کے ذریعہ  استعمال کی جائے گی  ۔

d 2.jpg

غیر بی سی سی ایل  کنبوں کی  بازآباداکاری کے  معاملے میں  2004 کے کٹ آف  ڈیٹ التزام کے بر عکس 2019 میں  نا جائز قبضہ کرنے والوں  کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔ ریاستی سرکار قانونی  اور غیر قانونی  ٹائٹل ہولڈرز  یعنی  حق ملکیت  رکھنے والوں  کی منتقلی  کی ذمہ دار ہے ۔ ریاستی سرکار کے تحت جے  آر ڈی اے  نے  18352 مکانات  کی  تعمیر کی ہے جن میں سے  6352 مکانات مکمل کر لئے گئے  ہیں اور باقی اگست 2022 تک مکمل کر لئے جائیں گے۔

جے آر ڈی  اے نے  باز آبادکاری کی ایک نظرثانی  شدہ تجویز تیار کی ہے  جس کا   ریاستی سرکار  جائزہ لے رہی ہے  ۔ اسی دوران  کوئلے کی وزارت نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ  اس معاملے کی تفصیل سے  جانچ کی  جا سکے  اور قبل از وقت  ایک رپورٹ  پیش کی جا سکے ۔

     

*************

 

 

 

ش ح۔ح ا۔ ر ب

U. NO. 12275



(Release ID: 1767154) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi