صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں میں کووڈ- 19 ویکسین کی تازہ ترین صورت حال


ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں کو108 کروڑ سے زیادہ کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے دستیاب کرائے گئے

ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں کے پاس اب بھی 11.81 کروڑ سے زیادہ باقی بچی اور غیر استعمال شدہ خوراکیں موجود ہیں

Posted On: 28 OCT 2021 10:06AM by PIB Delhi

مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھانے اور اس کے دائرہ کار میں وسعت لانے کے لئے عہدبستہ ہے۔ کووڈ- 19 ٹیکہ کاری کے ہمہ گیر نئےمرحلے یعنی سب کو ویکسین لگائے جانے کا آغاز21 جون 2021کو کیا گیاتھا۔ ویکسین کی مزید دستیابی کے ذریعے ٹیکہ کاری مہم کی رفتارمیں اضافہ کیاگیا ہے،ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے ویکسین کی پیشگی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے اور سپلائی چین کو آسان بنایا گیا ہے۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر بھارتی حکومت،ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کوکووڈ-19 ویکسین مفت دستیاب کراکر ، ان کی مدد کررہی ہے۔ سبھی کو کووڈ- 19 سے بچاؤ کا ٹیکہ لگائے جانے کے نئے مرحلے میں، مرکزی حکومت ملک میں ویکسین مینو فیکچررز کے ذریعے تیار کی جارہی ویکسین کی 75 فیصدخریداری اور سپلائی (فری آف کاسٹ) ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کرا رہی ہے۔

ویکسین خوراک

28 اکتوبر 2021

 

سپلائی کی گئی خوراک

 

1,08,00,35,085

 

بچی ہوئی خوراک

 

11,81,18,421

 

 

 

 

 

 

 

 

بھارت سرکار (فری آف کاسٹ چینل) اور ریاستی سرکارکے ذریعےبراہ راست خریداری زمرے کے تحت ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک 108 کروڑ سے زیادہ (1,08,00,35,085) ٹیکےفراہم کرچکی ہے۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علا قوں کے پاس ابھی11.81کروڑ سے زیادہ (11,81,18,421) غیراستعمال شدہ ٹیکے موجود ہیں، جنہیں استعمال میں لایا جانا ہے۔

 

************

ش ح ۔  س ک ۔ م ش

U. No.12269


(Release ID: 1767090) Visitor Counter : 201