وزارت دفاع

بھارتی فوج نے 75واں انفینٹری ڈے منایا

Posted On: 27 OCT 2021 5:49PM by PIB Delhi


27 اکتوبر 2021، نئی دہلی

27 اکتوبر 2021 کو 75 ویں انفینٹری دن کے موقع پر بھارتی فوج کے سب سے بڑے جنگجو بازو کی حصہ داری کو یاد کیا گیا۔ اس دن کی قوم کے لیے ایک منفرد اہمیت ہے۔ 1947 میں اس دن بھارتی فوج کی 1 سکھ کی قیادت میں، پیادہ فوج سری نگر ایئر فیلڈ پر آئی اور ریاست جموں و کشمیر کو پاکستانی حملے سے بچایا۔ قدیم زمانے سے پیادہ فوج نے اپنی پوری تاریخ میں استقامت، ناقابل تسخیر عزم اور پختہ عہد بستگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بھارتی فوج کی ہمہ جہت 'انفینٹری' کے لڑنے کے جذبے کو ہمیشہ پوری دنیا میں سراہا گیا ہے۔

انفینٹری ڈے کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، قومی جنگی یادگار میں انفینٹری کے ان شہادت پانے والے جاں بازوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 'گل پوشی' کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جنھوں نے قوم کی خدمت میں مختلف جنگوں میں عظیم قربانیاں دیں۔ اس پروقار موقع پر جنرل بپن راوت، چیف آف ڈیفنس اسٹاف، جنرل ایم ایم نروانے، چیف آف آرمی اسٹاف، انفنٹری رجمنٹ کے کرنل اور دیگر سینئر افسران نے گل پوشی کی۔ پاک بھارت جنگ 1971 کے تین تزئین یافتہ سابق فوجیوں، یعنی میجر آر کے اروڑہ، وی آر سی (ریٹائرڈ)، صوبیدار (ہونی لیفٹیننٹ) نند رام، وی آر سی (ریٹائرڈ) اور گرینیڈیئر (ہونی این کے) امرت، وی آر سی (ریٹائرڈ)نے بھی سابق فوجیوں کی جانب سے پھول پیش کیے۔

اس موقع پر تمام پیادہ فوجیوں کے نام اپنے پیغام میں انفینٹری کے ڈائریکٹر جنرل نے انھیں بہادری، قربانی، فرض کے تئیں بے لوث لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کی بنیادی اقدار کے لیے اپنے آپ کو وقف کرنے پر زور دیا اور ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم رہنے کی تلقین کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-10-27at17.03.08MMM7.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-10-27at17.03.065ARD.jpeg

***

(ش ح- ع ا - ع ر)

U. No. 12260

 



(Release ID: 1767046) Visitor Counter : 176


Read this release in: English , Hindi