قانون اور انصاف کی وزارت

شنگھائی  تعاون تنظیم (ایس سی او)کے پروزیکیوٹرز  جنرل  کے رکن ممالک کی تین روزہ میٹنگ کل سے

Posted On: 26 OCT 2021 8:36PM by PIB Delhi

شنگھائی  تعاون تنظیم (ایس سی او)کے پروزیکیوٹرز  جنرل  کے رکن ممالک کی 19  ویں میٹنگ  کی میزبانی  29   اکتوبر  2021  کو  ہندوستان کے سالیسیٹر جنرل جناب تشار مہتا کریں گے۔

اس سلسلے میں وزارت قانون اور انصاف کے قانونی  امور کے محکمے کے سکریٹری  جناب انوپ کمار  میندی رتّا کے ساتھ ساتھ  دیگر  سینئر عہدیداران، ماہرین  نیز  حکام کی  27  اور 28  اکتوبر 2021  کو  تقدیمی میٹنگ کی میزبانی بھی کریں گے۔ دونوں میٹنگیں  ویڈیو کانفرنسنگ کے موڈ کے ذریعے منعقد کی جائیں گی۔

 ماہرین کا گروپ  اپنے تجربات ، بہترین  عوامل اور  میٹنگ کے ایجنڈے سے  تعلق رکھنے والے  ملک کے  حکمرانی  کے  اُن قوانین  پر تبادلہ خیال  اور اپنے  تجربات  بھی  ساجھا  کریں گے، جن میں انسانوں  ،خاص طور پر خواتین اور بچوں کی  ناجائز  تجارت  کی  لعنت   سے  مقابلہ کرنا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ  وہ پروٹوکول  کے مسودے کو حتمی شکل بھی دیں گے جس پر پروزیکیوٹرز جنرل کی میٹنگ میں دستخط کئے جانے ہیں۔

ایس سی او کے  پروزیکیوٹرز جنرل  کی 19  ویں میٹنگ میں رکن ممالک ،  انسانوں، خاص طور پر  خواتین اور بچوں کی ناجائز  تجارت کے بڑھتے ہوئے  خطرے  کے خلاف جدو جہد کرنے ، قانون کے شعبے میں معلومات  اور  بہترین عوامل  کا تبادلہ ،  تعلیمی تربیتی اداروں کے مابین  تعاون  اور  ایس سی او  رکن  ممالک  کے  انسانوں کی ناجائز  تجارت سے متعلق  اداروں پر بھی  تفصیلی تبادلہ  خیال کیا جا ئے گا۔

ایس سی او  رکن  ممالک   کے  پروزیکیوٹرز جنرل  کی 19  ویں میٹنگ   میں  کئے گئے  مذاکرات  اور  تبادلہ خیال  نیز فیصلوں  سمیت  ایک پروٹوکول (منٹس)  پر  دستخط کئے جائیں گے اور  ایس سی او  رکن ممالک کے ذریعے اسے اختیار کیا جائے گا۔

اس میٹنگ میں  ہندوستان ، قزا قستان، چین، جمہوریہ کرغستان، پاکستان، روسی فیڈریشن، تاجکستان اور ازبیکستان کی  قانون اور انصاف   کی وزارت سے   پروزیکیوٹرز اور اٹارنی جنرل نیز سینئر حکام  و ماہرین شرکت کریں گے۔ ایس سی او کا سکریٹریٹ اس تین روزہ  مذاکرات کے  دوران  ضروری معاونت فراہم کرے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- اع- ق ر)

U-12238



(Release ID: 1766849) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi