وزارت خزانہ

گو-کوانٹ کیمپ کا افتتاح–ہندوستان کے اعلی ترین بزنس اسکولوں کے طلباء کے لئے ایک منفرد تعلیمی مسابقتی پروگرام

Posted On: 26 OCT 2021 6:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی:26اکتوبر،2021۔بین الاقوامی مالیاتی خدمات مراکز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) کے زیراہتمام جی آئی ایف ٹی  سٹی کے تعاون سے بلومبرگ کی میزبانی میں منعقدہ گو-کوانٹ کیمپ پروگرام کا آغاز آج یہاں ایک ورچوئل تقریب میں جناب انجتی سری نواس، چیئرپرسن، آئی ایف ایس سی اے نے کیا۔ تقریب میں 30 سے زائد بزنس سکولوں کے 800 طلباء نے شرکت کی۔

کوانٹ کیمپ کے ذریعے حصہ لینے والے طلبا کو کوانٹم کمپیوٹنگ کے بنیادی اصولوں پر خود تشخیصی جزو کے ساتھ تربیت دی جائے گی، جس کے بعد وہ ان کوانٹ ماڈلز/حل پر مقابلہ کریں گے جو انہوں نے بنائے ہوں گے۔ صنعت کے ماہرین کا ایک پینل فاتحین کی شناخت کے لیے بہترین آئیڈیاز اور ماڈل کا انتخاب کرے گا، جنہیں عالمی سرمایہ کاری برادری کے سامنے ماڈلز کی نمائش کا موقع ملے گا۔

افتتاح کے موقع پر آئی ایف ایس سی اے  کے چیئرپرسن نے بلومبرگ اور ان کی پوری ٹیم کو ملک کے اعلیٰ بزنس اسکولوں کے ذہین نوجوان ٹیلنٹ کے لیے پوری طرح وقف ایک لرننگ ماڈیول تیار کرنے کے لیے سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالیاتی ٹیکنالوجی سیکٹر نے پچھلے پانچ سالوں میں ہندوستان میں غیر معمولی ترقی دیکھی ہے اور اس طرح کے اقدامات صرف رفتار میں اضافہ کریں گے۔ انہوں نے جی آئی ایف ٹی  آئی ایف ایس سی کو عالمی معیار کے مالیاتی ٹیکنالوجی مرکز کے طور پر ترقی دینے کے لیے آئی ایف ایس سی اے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پروگرام کے بارے میں تفصیلات https://bbgevent.app/go-quant-camp/#/landing پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 12227



(Release ID: 1766742) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi