امور داخلہ کی وزارت

مغربی اوروسطی خطے میں واقع مرکزی حکومت کے دفاتر،بینکوں اور پبلک سیکٹرس انڈر ٹیکنکس کے لیے گوا میں مشترکہ علاقائی سرکاری زبان سے متعلق کانفرنس کا اہتمام کیاگیا


ہندی کی ایک منفرد ثقافتی قدر ہے، جو دنیا میں ہندوستان کو غیرمعمولی بناتی ہے:داخلی امور کے وزیر مملکت اجے کمار مشرا

کسی ملک کی زبان اس کی شناخت کی ایک علامت ہے:بندرگاہوں جہاز رانی اور آبی شاہراہوں اور سیاحت کے وزیرشری پدیسونائک

Posted On: 22 OCT 2021 4:30PM by PIB Delhi

بھارت سرکار کی داخلی امور کی وزارت کے سرکاری زبانوں کے محکمے نے 22 اکتوبر 2021 کو مارگاؤ گوا کے رابندربھون میں مغربی اور وسطی زونس میں واقع مرکزی حکومت کے دفاتر، بینکوں اور پبلک سیکٹرانڈر ٹیکنکس وغیرہ کے لیے ایک مشترکہ علاقائی سرکاری زبان سے متعلق کانفرنس اور انعامات کی تقسیم کی ایک تقریب کا اہتمام کیا تھا۔داخلی امور کے وزیرمملکت جناب اجے کمار مشرااس تقریب کے چیئرمین تھے اور بندرگاہوں، جہاز رانی، آبی شاہراہوں اور سیاحت کے وزیرمملکت جناب شری پد یسونائک اس تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر وزیر مملکت جناب شری پد یسونائک اور داخلی امور کے وزیر مملکت جناب اجے کمار مشرا نے مختلف زمروں کے تحت سرکاری زبان میں مرکزی حکومت کے دفاتر، بینکوں اور پبلک انڈر ٹیکنکس کو ان کی مہارت اور بہترین کارکردگی کے لیے ایوارڈس سے نوازا۔ پروگرام میں سرکاری زبانوں کے سکریٹری جناب انشولی آریہ اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018REB.jpg

اس موقع پر داخلی امور کے وزیرمملکت جناب اجے کمار مشرا نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئی بھی زبان یا بولی نہ صرف نظریات یا خیالات کے اظہار کاذریعہ ہے بلکہ یہ کسی ملک کی ثقافت، تہذیب اور اقدار کی تعمیر کے لیے بھی ایک اہم مقام رکھتی ہے۔ہندی ایسی  امتیازی، ثقافتی اقدار رکھتی ہےجس کی وجہ سے ہم دنیا میں غیر معمولی اور امتیازی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندی ایسےکروڑوں بھارتی شہریوں کے جذبات کو شامل کرتی ہے جو ہندی میں سوچتے ہیں، ہندی میں بولتے ہیں اور جن کی زندگیاں ہندی میں ہی پروان چڑھی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004W93H.jpg

جناب مشرا نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے وزیراعظم اور داخلی امور کے وزیر نے ہندی کا استعمال کیا اور ہندی کے استعمال کی وسعت دی اور ہندی کو عام کرنے کو ترجیح دی اور اس چیز کو ذہن میں رکھا۔ہندی کوکووڈ 19 عالمی وباء کے بارے میں لوگوں کو باخبر رکھنے کے لیے استعمال کیا گیا۔جناب مشرا نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں ماسک پہننا، ہاتھ دھونا اور سماجی دوری برقرار رکھنے جیسی ہدایات کے ساتھ کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں ملک کے عوام نے کامیابی حاصل کی۔جناب اجے مشرا نے یہ بھی کہا کہ پہلے لوگ ہندی میں بولتے ہوئے ہچکچاتے تھے اور احساس کمتری کے شکار تھےلیکن گزشتہ پانچ سے سات سالوں میں وزیراعظم جناب نریندرمودی اورمرکزی وزیرداخلہ کی جانب سے ہندی کے استعمال کی وجہ سے اب لوگ ہندی کا آزادانہ طورپر استعمال کررہے ہیں۔

جناب اجے مشرا نے کہا کہ آج جب ہم آزادی کا امرت مہوتسو منارہے ہیں تو ہمارے لیے یہ وقت ہے کہ ہم اپنے ملک کے مجاہدین آزادی کو یاد کریں۔ملک کی آزادی کے جدوجہد کے دوران سوراج، سودیشی اور سوبھاشاپر زور دیا گیاتھا۔ یہ وہ دورتھا جب ہندی نے ہمارے ہم وطنوں میں حب الوطنی اور یکجہتی کی ایک نئی بیداری کا احساس پیدا کیا تھا۔ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کے ہیرونے قومی یکجہتی کے ساتھ براہ راست ہندی کو جوڑا۔آچاریہ ونوبابھاوے، مہاتماگاندھی نے آزادی کی تحریک کو ایک عوامی تحریک بنایااورہندی زبان نے اس میں سب سے زیادہ مقام پایا۔

جناب اجے کمار مشرا نے کہا کہ بھارت کے آئین نے سرکاری زبان ہندی زبان کو فروغ دینے اور اسے وسعت دینے کی ذمہ داری سونپی ہیں۔یہ سب کچھ ہم سب کے تعاون اور جذبے سے ممکن ہوسکا۔رضاکارزبان کے استعمال کو بڑھاتے ہیں، زبان کو مالامال کرتے ہیں اور اس کی فطری نوعیت میں اضافہ کرتے ہیں۔آئین کی دفعہ 351 کے مطابق علاقائی زبانوں کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے اور سب سے مقبول الفاظ کو اپناکر ہندی کے الفاظ کو لگاتار بڑھانے کی ضرورت ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002H953.jpg

 

جناب مشرا نے کہا کہ نا تو دہشت گردی میں یقین رکھتے ہیں اور نا ہی ہم توسیع پسندی میں یقین رکھتے ہیں۔ہماری جمہوریت کا بنیادی منتر‘سروجن ہتے’ ہے، جس کامطلب ہے ‘سب کی بھلائی’ ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جمہوریت اسی وقت ہی پھل پھول سکتی ہے جب ہم اپنی ہی زبان میں اپنے مفادات کے بارے میں لوگوں تک پہنچیں گے۔سرکاری زبان ہندی ، قومی سطح پر اس ذمہ داری کو پوری کررہی ہے اور اس میں ذرابرابر بھی کوئی شک نہیں ہے۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بندرگاہوں، جہاز رانی،آبی شاہراہوں اور سیاحت کے وزیر مملکت جناب شری پد یسونائک نے کہا کہ کسی ملک کی زبان اس کی شناخت کی ایک علامت ہے۔آزادی کی تحریک سے لے کر اب تک ہندی قومی یکجہتی کا ایک سب سے طاقت ور وسیلہ رہی ہے۔ ہندی نہ صرف ہماری سرکاری زبان ہے بلکہ عام آدمی کی بھی زبان ہے۔ہندی ایک مالامال ، طاقت ور اورآسان زبان ہے۔جناب نائک نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ تحریک آزادی کے دوران ہندی نے ہمارے ہم وطنوں میں حب الوطنی اور اپنا احترام آپ کرنے کے جذبے کو جگانے میں اہم رول ادا کیاتھا اورپورے ملک کو متحد رکھااور کثرت میں وحدت کے تصور اورسوچ کے جذبے کو ذہن میں رکھا ۔آزادی کے جدوجہد کے دوران سوراج، سودیشی اور سوبھاشا پر زور دیاگیاتھا۔یہ قومی رائے تھی کہ سودیشی اور سوبھاشا کے بغیر اپنی حکومت بے معنی ہوگی۔یہ ہمارے قومی لیڈروں کا پختہ عزم تھا کہ کوئی بھی ملک اپنی زبان کی عدم موجودگی میں اپنی آزادی کی بنیادی تشریح یا تجربہ بیان نہیں کرسکتا۔اس تناظر میں مہاتماگاندھی نے کہا تھا کہ آزادی کی تحریک نہ صرف سوراج کا سوال ہے بلکہ سوبھاشاکا بھی ایک سوال ہے۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی شاہراہوں کے علاوہ سیاحت کے وزیرمملکت نے کہا کہ ہندی کے ساتھ ساتھ دوسری کئی بھارتی زبانوں میں زبردست لٹریچر تیار کیا گیا ہے۔کسی ملک کے دانشور اور ثقافت کی سطح وہاں تیار کیے گئے لٹریچر کی سطح سے جانی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نا تو ہمارے پاس غیرمعمولی باصلاحیت لوگوں کی کمی ہے اور نا ہی دانشورریڈرشپ کی کمی ہے۔آج جس بات کی مانگ ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، میڈیکل سائنس، قانون اور انجینئرنگ وغیرہ جیسے مختلف شعبوں میں مضامین پر اعلی معیار کی کتابوں کی ایک بڑی تعداد ہندی میں لکھی جانی چاہیے تاکہ ایک طرف ہندی ادب کو مزید فروغ دیا جاسکے اور دوسری طرف ہندی کے طلبا تک ان کتابوں کی رسائی ہوسکے جو اپنے سبجیکٹ (مضمون) کی ہندی میڈیم کی کتابوں کے ذریعے اعلی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VTXC.jpg

 

سرکاری زبان کے شعبے کی سکریٹری محترمہ انشلی آریہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو ہندی کے استعمال کے فروغ میں ایک اہم رول ادا کرنا ہے اور اس لیے سرکاری زبان کے شعبے کی طرف سے کئی مؤثر وسیلے فراہم کیے گئے ہیں تاکہ ہندی میں خوش اسلوبی سے کام کیا جاسکے۔سرکاری کام میں ہندی کے استعمال بنانے کے لیے سرکاری زبان کے شعبے نے ای-مہاشبدکوش موبائل ایپ’اور ‘ای-سرل ہندی سینٹنس کوش’ کے علاوہ دیگر ای-ٹولس اور اپلیکیشن تیار کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح ہم نے پونے کے سی-ڈی اے سی ، کی مدد سے یادپر مبنی ٹرانسلیشن سافٹ ویئر‘کنتھاشتھ’ تیار کیا ہےتاکہ ترجمے میں مدد حاصل ہوسکےاس کا استعمال کرتے ہوئے ہندی کو سرکاری کام میں فروغ دیا جاسکتا ہے۔ محترمہ آریہ نے کہا کہ وزیراعظم کی خودکفیل بھارت-بی ووکل فار لوکل کی اپیل سے تحریک لیتے ہوئے سرکاری زبان کا شعبہ یاد پر مبنی ٹرانسلیشن ٹول ‘کنتھاشتھا’ کو زیادہ مقبول بنانے کی کوشش کررہا ہے اور اسے مختلف تنظیموں میں وسعت دی گئی ہے۔اسی طرح انگلش زبان کے علاوہ کئی پروگرام ‘لیلا راج بھاشا’ اور ‘لیلاپراوہ’ بھی سرکاری زبان کے شعبے کی طرف سے بڑے پیمانے پر مشتہر کیے جارہے ہیں جو دیگر 14 بھارتی زبانوں میں ہندی خود سیکھنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

سرکاری زبان کے شعبے کی سکریٹری نے کہا کہ ماضی میں سرکاری زبان کے شعبے نے تحریک، حوصلہ اور خیرسگالی یا جذبے پر مبنی مرکز کی سرکار زبان کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے کچھ نئے کام شروع کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری زبان کے شعبے نے اپنی ویب سائٹ پر ای-میگزین لائبریری پلیٹ فارم بھی دستیاب کرایا ہے ۔ یہ ویب سائٹ مختلف مرکزی حکومت کے دفاتر کے لیے ہے جہاں وہ اپنے ان ہاؤس میگزینس اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ان میگزین کی بڑے پیمانے پر تشہیر ہوئی ہے۔ دوسری جانب یہ میگزین ایک مقام پر پڑھنے والوں کے لیے بھی دستیاب ہیں۔

 

************

 

ش ح۔ح ا۔ج ا

 (U: 12166)



(Release ID: 1766263) Visitor Counter : 174


Read this release in: English