صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتر ی غریب کلیان پیکج:کووڈ-19 سے نبرد آزما صحت ورکروں کیلئے انشورنس اسکیم میں مزید 180 دنوں کی توسیع


ابھی تک اسکیم کے تحت 1351 دعووں کا تصفیہ کیا گیا

Posted On: 20 OCT 2021 8:04PM by PIB Delhi

 

پردھان منتری غریب کلیان پیکج (پی ایم جی کے پی)کووڈ-19 سے لڑنے والے حفظان صحت کے ورکروں کیلئے انشورنس اسکیم 30 مارچ 2020 کو شروع کی گئی تھی تاکہ کمیونٹی صحت ورکروں اور پرائیویٹ ہیلتھ ورکروں سمیت 22.12 لاکھ حفظان صحت فراہم کرنے والوں کو 50 لاکھ روپے کا جامع ذاتی حادثاتی کور فراہم کیا جاسکے۔جن کا کووڈ-19 کے مریضوں کی دیکھ بھال اور ان سے براہ راست رابطہ رہا ہو اوران کے بھی متاثر ہونے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

ایسے میں غیر معمولی صورتحال کی وجہ سے پرائیویٹ اسپتال کے عملے / ریٹائرڈ/ رضاکار/مقامی شہری ادارے /کنٹریکٹ /ڈیلی اجرت /ایڈ ہاک /ریاستوں کے ذریعہ آؤٹ سورس اسٹاف/ مرکزی اسپتالوں /مرکز ،ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے خود مختار اسپتالوں ،ایمس اور انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل امپورٹنس (آئی این ائی)/مرکزی وزراکے اسپتالوں کو خصوصی طور پر کووڈ-19 مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے تیار کیا گیا ہے۔انہیں پی ایم جی کے پی کے تحت کور کیا گیا ہے۔

پالیسی کی موجودہ مدت 20 اکتوبر 2021 کو ختم ہورہی ہے ۔

چونکہ کووڈ-19 عالمی وبا ابھی بھی ختم نہیں ہوئی ہے اور کئی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب بھی کووڈ -19 سے متعلق ڈیوٹی میں تعینات صحت ورکروں کی موت درج کی جارہی ہے ایسے میں بیمہ پالیسی 21 اکتوبر2021 سے اگلے 180 دنوں کی مد ت کیلئے اور بڑھائی گئی ہے تاکہ کووڈ-19 مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے مقرر کئے گئے صحت ملازمین کے لواحقین کو تحفظ کور فراہم کرنا جاری رکھا جاسکے ۔اب تک اس اسکیم کے تحت 1351 دعووں کو تصفیہ کیا جاچکا ہے۔

صحت ورکروں میں بڑے پیمانے پر تشہیر کرنے کیلئے 20 اکتوبر2021 کو ایک لیٹر سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایڈشنل چیف سکریٹریوں (صحت ) پرنسپل سکریٹروں(صحت) / سکریٹریوں کو بھیجی گئی ۔

 

************

  ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.12053


(Release ID: 1765386) Visitor Counter : 229


Read this release in: Hindi , English , Marathi