نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این وائی کے ایس نے کوڑاکرکٹ اور پلاسٹک کو گیٹ وے آف انڈیا کے اردگرد سے ہٹایا اور سوچھ بھارت مہم کااہتمام کیا


ماحولیات کی حفاظت کے لیے ضروری ہے کہ ہم پلاسٹک کےاستعمال کو کم سے کم کریں: سیکرٹری، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

سوچھ بھارت مہم کل ممبئی کے مشہور باندرہ قلعہ کے قریب ایم سی جی ایم گارڈن میں شروع کی جائے گی

Posted On: 18 OCT 2021 2:39PM by PIB Delhi

آج صبح ممبئی میں گیٹ وے آف انڈیا کے علاقے میں ایک صفائی مہم چلائی گئی جس میں فضا کوصاف ستھرا اور آلودگی سے پاک رکھنے اور پلاسٹک کا استعمال کوختم  کرنے کے تعلق سے عوام میں بیداری لانےکے لیے50 سےزائد رضاکاروں نےحصہ لیا ۔ نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس) کے زیر اہتمام منعقد یہ پروگرام کوڑاکرکٹ  خاص طور سے پلاسٹک کو جمع کرنے اورانہیں وہاں سے  ہٹانے کے لئے نوجوانوں کے اموراورکھیل کود کی وزارت کی جانب  سے یکم  اکتوبر کو شروع کئے گئے اور ایک ماہ تک چلنے والے  ملک گیر سوچھ بھارت ابھیان کا ایک حصہ ہے۔ یہ ملک گیر مہم بھارت کی آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر آزادی کے امرت مہوتسو کا جشن منانے کےلیے چلائی گئی ہے۔

 

1.jpg

 

اس صفائی مہم کے آغاز میں، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت  کی سکریٹری  محترمہ اوشا شرما کے ذریعہ ممبئی شہر کے قلابہ میں واقع گیٹ وے  آف انڈیا  کے آس پاس کے علاقوں میں صفائی مہم چلانے  والےمقامی نوجوانوں جن میں این و ائی کے ایس سے جڑے اور مقامی رضاکار شامل تھے، کو صفائی سے متعلق حلف دلایا گیا۔

 

2.jpg

 

اس اقدام کی اہمیت کے بارے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محترمہ شرما نے کہا کہ سوچھ بھارت کی یہ مہم 744 اضلاع کے 6 لاکھ گاؤں کا احاطہ کرے گی۔ انہوں نے کہا، ‘‘ہم  نے 75000 کلو گرام پلاسٹک جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ پلاسٹک کا فضلہ مقررہ ہدف سے زیادہ جمع کیا جائے گا’’۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک اس مہم کے نتائج بہت حوصلہ افزا رہے ہیں۔ لاکھوں رضاکاروں بشمول عوامی نمائندوں ، این جی اوز ، این سی سی اور این وائی کے ایس کے کیڈٹس ، سکول کے طلباء اور دیگر نے اس ملک گیر سوچھ بھارت مہم میں حصہ لیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضلع سطح کے افسران نے اس سوچھ بھارت مہم کو چلانے میں بہت تعاون کیا ہے۔

 

4.jpg3.jpg

 

محترمہ شرما نے مزید کہا کہ اگر ایک تنہانوجوان کچھ لوگوں کو  ماحول کو صاف رکھنے اور پلاسٹک وغیرہ کے استعمال کو روکنے کے بارے میں کچھ لوگوں میں بیداری لاسکتا ہے، تو ہم سب مل کر صفائی کے بارے میں ایک وسیع تر عوامی بیداری پیدا کرنے میں کامیاب کیوں نہیں ہوں گے۔ ہمارا یہ قدم اس بات کو یقینی بنائے گا کہ لوگ صفائی کی اہمیت اور پلاسٹک کے استعمال سے وابستہ خطرات کو بھی سمجھیں۔ انہوں نے کہا ،‘‘ ماحولیات کی حفاظت کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم پلاسٹک کے استعمال کو بہت کم کریں’’۔

 

5.jpg

 

کل صبح 9بجے این وائی کے ایس اور دیگر نوجوان رضاکاروں کی قیادت میں اسی طرح کی مہم کا انعقاد باندرہ قلعہ کے قریب میونسپل کارپوریشن   کے باغ میں کیا جائے گا ، جو ممبئی کے باندرہ مغرب میں واقع ایک اور مشہور سیاحتی مقام ہے۔

سوچھتا ابھیان کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ 2014 میں کیا گیا تھا اور تب سے اس سمت میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔ سوچھ بھارت کا یہ پروگرام نئی توجہ اور عزم کے ساتھ وزیر اعظم کی قیادت میں اٹھائے گئے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ نوجوانوں اور دیگر شہریوں کی اجتماعی کاوشوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے شہریوں کے لیے بہتر رہائشی ماحول بنایا جا سکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سوچھ بھارت ابھیان کے ذریعے ملک بھر میں اس مہم کے پہلے 10 دنوں میں 30 لاکھ کلوگرام کوڑا کرکٹ اور فضلات کو جمع کیا گیا ہے۔

****************

 

( ش ح ۔س ک۔ف ر)

U.No. 12028


(Release ID: 1765131) Visitor Counter : 234


Read this release in: English , Hindi , Marathi