شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جیو تی رادتیہ سندھیا نے اتراکھنڈ میں شہری ہوابازی کی وزارت کے شعبہ جاتی تقریب کا آغاز کیا


جولی گرانٹ ہوائی اڈے کی نئی ٹرمنل عمارت کا افتتاح کیا گیا اور اڑان راستوں کو ہری جھنڈی دکھائی گئی

Posted On: 08 OCT 2021 7:21PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیو تی رادتیہ سندھیا ،اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب پشکر سنگھ دھامی  اور شہر ی ہوابازی کے وزیر مملکت ریٹائر جنرل وی کے سنگھ نے اتراکھنڈ کی ریاستی سرکار اور ایف آئی سی سی آئی کے اشتراک سے آج شہری ہوا بازی کی وزارت کے شعبہ جاتی تقریب کا آغاز کیا ۔اس کے علاوہ آج  اتراکھنڈ میں دہر ادون کے جولی گرانٹ ہوائی اڈے کی نئی ٹرمنل عمارت کا افتتاح کیا گیا اور نئے اڑان راستوں کو ہری جھنڈی بھی دکھائی گئی۔

ویڈیو لنک کے ذریعہ تقریب میں راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ جناب نریش بنسل اور اسمبلی ممبر جناب ترویندر سنگھ راوت ،لوک سبھا کے ممبرڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے بھی شرکت کی ۔

شہری ہوا بازی کی وزارت کی جوائن سکریٹر محترمہ اوشا پادھی ،ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے چیئر مین جناب سنجیو کمار ،پون ہنس کے سی ایم ڈی ،جناب سنجیو رازدان کے ساتھ ساتھ شہری ہوا بازی کی وزارت اور ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے سینئر افسران کے علاوہ ریاستی سرکار کے سینئر افسران بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

325 کروڑ روپے کی لاگت سے یہ پروجیکٹ یعنی نئی ٹرمنل عمارت تیار کیا گیا ہے۔افتتاح کی گئی نئی عمارت 28729 مربع اسکوائر میٹر کے علاقہ میں پھیلی ہوئی ہے جو بھیڑ بھاڑ کے دوران 1200 مسافروں کو سنبھال سکے گی ۔اس طرح ہوائی اڈے کی گنجائش میں آٹھ گناہ اضافہ ہوگا۔

اس موقع پر افتتاحی تقریب کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے ایچ ایم سی اے نے کہا کہ یہ ہوائی اڈہ اتراکھنڈ کے لئے ترقی کے دروازے کھولے گا ۔انہوں نے دہر ادون ، پتھوڑا گڑھ۔دہرادون ،پتھوڑا گڑھ ،ہنڈن۔پتھوڑا گڑھ اور پنت نگر ۔ پتھوڑا گڑھ ، پنت نگر سیکٹر کے علاوہ تین نئے راستوں کے علاوہ ریاست کے پہاڑی علاقوں کوجوڑنے کیلئے 18 نئے ہیلی راستوں کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر معزز شخصیات نے دہرا دون ۔ ہلدوانی۔پنت نگر۔پتھوڑا گڑھ ۔ پنت نگر ۔ہلدوانی ۔ دہرادون سیکٹر اور چنیالی سور ۔سہسترادھارا ۔چنیالی سور سیکٹر پر ہیلی کاپٹر سروس کو ہر ی جھنڈی دکھا کر بھی روانہ کیا۔

پون ہنس اور ہیری ٹیج ہوابازی کے ذریعہ باالترتیب ہیلی کاپٹر خدمات فراہم کی جائے گی۔اتراکھنڈ خطے میں ہیلی راستوں کا افتتاح ملک میں پہاڑی علاقوں کے ہوائی راستوں کو بڑھانے کیلئے شہری ہوابازی کی وزارت کی اڑان اسکیم کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ریاست کے اندر بے روک ٹوک ہوائی رابطہ فراہم کرنے کیلئے اتراکھنڈ میں 13 مزید ہیلی پیڈ کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ہوابازی کی صنعت کو تقویت دینے کیلئے شہری ہوا بازی کی وزارت نے فیڈریشن آف انڈین ، چیمبرس آف انڈسٹری اینڈ کامرس (ایف آئی سی سی آئی)،اتراکھنڈ کی سرکار کے تعاون اور پون ہنس لیمیٹڈ کے اشتراک سے اس موقع پر ہیلی کاپٹر سمٹ 2021 کے تیسرے ایڈیشن کا اہتمام کیا ۔ہیلی کاپٹر سمٹ ایک پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد صنعت کے تمام شراکت داروں کو ایک ساتھ لانا ہے تاکہ ایسے نظریات کا تبادلہ ہوسکے جس سے ملک کی خدمت ہو اور عالمی سطح پر ہیلی کاپٹر صنعت کی درجہ بندی میں اضافہ ہو۔اس سال کا موضو ع ہے ‘انڈیا@75 :انڈین ہیلی کاپٹر صنعت کی ترقی کو تیز کرنا اور ہوائی راستے کو بڑھانا۔جناب سندھیا نے ہوا بازی کی ان  کمپنیوں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا جنہوں نے ہیلی سمٹ میں شرکت کی تھی جس کا اہتمام جولی گرانٹ ایئر پورٹ میں کیا گیا تھا۔

اتراکھنڈ ملک میں ایک سب سے سرگرم ریاست رہا ہے اور وہ ہندوستان میں ہیلی کاپٹر کی صنعت کو فروغ دینے کی کوششوں کیلئے جانا جاتا ہے۔اتراکھنڈ ہیلی شکتی تقریب کی میزبانی کا ایک پسندیدہ مقام بن گیا ہے۔

 

 

************

 

ش ح ۔ ح ا ۔ م ش

U. No.12025


(Release ID: 1765115) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Hindi