کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جناب پیوش گوئل نے کشمیر میں250 ملی میٹر سیر واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کیا


پروجیکٹ سے تقریبا 10000 لوگ فیضیاب ہوں گے

جناب پیوش گوئل کا جموں و کشمیر کا دوروزہ دورہ اختتام پذیر

دورہ کے دوران تاریخی مفاہمت ناموں پر دستخط

مرکز کے زیرانتظام علاقہ جموں و کشمیر ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن-جناب گوئل

Posted On: 19 OCT 2021 8:40PM by PIB Delhi

تجارت و صنعت، امور صارفین اور خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائلس کے مرکزی وزیر نے مرکزی حکومت کے  لوگوں تک رسائی کے پروگرام کے حصے کے طور  پرپہلگام کے  اپنے دوروزہ دورے کو مکمل کیا۔

مرکزی وزیر نے گولف کورس پہلگام میں  پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سیاحوں کے کاٹیج کا افتتاح کیا۔جناب گوئل نے  محکمہ جنگلات کے  دیودار کے پودے لگانے کی مہم کاابھی افتتاح کیا جو گرین جموں و کشمیر مہم کے بینر تلے  چلائی جارہی ہے۔ اس مہم کے حصے کے طور پر مجموعی طور پر  1 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ وزیرموصوف نے  جب شجرکاری کے بعد کی  دیکھ ریکھ کے حوالے سے  سوال کیا توانہیں بتایا گیا کہ باڑ لگانے کے علاوہ نگرانی کے لئے دیگر مناسب اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔

پہلگام میں  لوگوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے  ترقیاتی عمل میں  شراکت داری کے لئے  کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کیا  اور  سیاحتی سرگرمیوں  کے فروغ کے سلسلے میں  ان کے لگن اور  خلوص پر مبنی اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ  مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کی حکومت کی طرف سے علاقے کی ترقی کی سمت میں    کئے گئے مستحکم  اقدامات  کے فوائد سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور  ملک کے باقی حصوں اور غیر ممالک سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں نے  مرکز کے زیر انتظام اس علاقے میں  سرمایہ کاری کرنے کی  خواہش ظاہر کی ہے۔

مرکزی وزیر نے  250 ملی میٹر سیر واٹر سپلائی اسکیم کا  افتتاح کیا۔ اس منصوبہ سے تقریبا 10 ہزار افراد کو فائدہ پہنچے گا، اور یہ جل جیون مشن کے زیرنگرانی تین ماہ کی مد ت میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے  ترقیاتی کاموں کی  تیز رفتار کو سراہا اور تمام لوگوں تک  نل کے پانی کے پہنچانے کے  وزیراعظم کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے سمت میں کام کرنے کے لئے صف اول کے کارکنان  کی تعریف کی۔

جناب گوئل نے اکڑ پارک میں قائم  راہی شال یونٹ کابھی دورہ کیا، انہوں نے  مقامی دستکاروں کے ساتھ بات چیت کی  اور  بہت سی  دستکاریوں جیسے زری، سوزنی اور کشیدہ کاری وغیرہ کامعائنہ بھی  کیا۔ وزیرموصوف نے  کاریگروں کے ذریعہ  اس پیچیدہ کام کو  انجام دیئے جانے کی بھی تعریف کی ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کی دستکاریاں  انیک علامتی کہانی سناتی ہیں، اورحکومت نے  اس کہانی کو پوری دنیا میں پہنچانے کا مضبوط عہد کررکھا ہے۔

 

image001ZZGO.jpg

 

2.jpg

 

 

مرکزی وزیر نے مرتاند میں سورج مندر کا بھی دورہ کیا ۔ پہاڑی کی چوٹی پر واقع یہ مندرقدیم ترین سورج مندروں میں سے ایک ہے  جو کورنارک اور مدھیرا سے بھی قدیم تر ہے۔

اس مقام کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ، وزیر موصوف نے ضلع انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ اس مندر کو  زبردست تشہیر دی جائے  اوراسے  سیاحتی نقشے میں شامل کیا جائے ۔ انہوں نے اسی طرح کے دیگر کم مشہور تاریخی مقامات کو بھی سیاحتی نقشے میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

تجارت و صنعت کے پرنسپل سکریٹری ،ڈی سی اننت ناگ اور ضلع انتظامیہ سے متعلق دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

 

****************

( ش ح ۔س ب۔ف ر)

U.No. 12024


(Release ID: 1765095) Visitor Counter : 217


Read this release in: English , Hindi