وزارت خزانہ
سی سی آئی نے اسٹرن میر بی وی کے ذریعے گلوبل کنٹینٹ الفا پارٹنرس ہولڈکو پی ٹی ای لمیٹڈ کی تحویل کو منظوری دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 OCT 2021 6:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 18/اکتوبر2021 ۔ بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے مسابقت قانون 2002 کی دفعہ 31 (1) کے تحت اسٹرن میر بی وی (اسٹرن میر) کے ذریعے گلوبل کنٹینٹ الفا پارٹنرس ہولڈکو پی ٹی ای لمیٹڈ (جی سی اے پی ایچ) کی تحویل کو منظوری دے دی ہے۔
حال ہی میں شامل کی گئی کمپنی اسٹرن میر بالآخر بیرنگ ایشیا پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ VII سے بنے فنڈز کے ذریعے بیرنگ پرائیویٹ ایکویٹی ایشیا پی ٹی ای سے متعلق ایک فنڈ کے اختیار و کنٹرول میں ہے۔ فنڈ بیرنگ پرائیویٹ ایکویٹی ایشیا پی ٹی ای لمیٹڈ (بی پی ای اے) سے متعلق ہے۔ بی پی ای اے ایک بین الاقوامی نجی ایکویٹی فرم ہے، جو ایشیا میں پرائیویٹ ایکویٹی انویسٹمنٹ پر توجہ مبذول کرتی ہے۔ بی پی ای اے اور اس کی معاون کمپنیاں فی الحال دیگر باتوں کے علاوہ بھارت میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور آئی ٹی انیبلڈ سروسیز (آئی ٹی ای ایس)، (پورٹ فولیو کمپنیوں) کے التزام میں مصروف متعدد اداروں میں سرمایہ کاری کرتی ہے۔
جی سی اے پی ایچ، آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس شعبہ (بالخصوص بزنس پروسیسنگ آؤٹ سورسنگ (بی پی او) سروسیز) کے اندر سروسیز کے التزام میں مصروف ہے اور ان صارفین کی ضرورتوں کو پیش نظر رکھتی ہے جو مواصلات، میڈیا اور خدمات کے شعبے نیز تعلیم کے شعبے میں مصروف عمل ہیں۔ بھارت میں جی سی اے پی ایچ اپنی معاون کمپنیوں لرننگ میٹ سالیوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ، ایس پی آئی ٹیکنالوجیز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، اسکوپ ای- نالیج سینٹر پرائیویٹ لمیٹڈ اور سائنٹفک پبلشنگ سروسیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے توسط سے موجود ہے۔
مسابقت قانون 2002 کی دفعہ 5 (اے) کے تحت نوٹیفائیڈ، مجوزہ تحویل ، اپنے موجودہ حصص داروں سے جی سی اے پی ایچ کے سبھی جاری کردہ شیئر کیپٹل تک کی مجوزہ تحویل سے متعلق ہے۔
سی سی آئی کا تفصیلی حکم نامہ اس کے بعد آئے گا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
11087U-NO.
(ریلیز آئی ڈی: 1764845)
وزیٹر کاؤنٹر : 208