وزارت خزانہ

سی سی آئی نے بیٹائن بی وی کے ذریعہ ہندوجا گلوبل سلیوشنز کی ہیلتھ کیئر بی پی او سروسز کے حصول کی منظوری دی

Posted On: 18 OCT 2021 6:55PM by PIB Delhi

ہندوستانی مسابقی کمیشن (سی سی آئی) نے بیٹائن بی وی کے ذریعہ ہندوجا گلوبل سلیوشنز لمیٹڈ کی عالمی ہیلتھ کیئر بی پی او سروسز کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ اتصال بیٹائن بی وی (بیٹائن) کے ذریعہ کچھ اثاثوں، بشمول معاہدوں اور ملازمین سمیت ہندوجا گلوبل سلیوشنز لمیٹڈ (ایچ جی ایس) کی عالمی ہیلتھ کیئر بزنس پراسیس آؤٹ سورسنگ (بی پی او) سروسز کے حصول سے متعلق ہے۔

اس مجوزہ لین دین کے مقصد کے لیے حال ہی میں نیدرلینڈ میں بیٹائن کا قیام کیا گیا ہے اور یہ دی بیئرنگ پرائیویٹ ایکویٹی ایشیا فنڈ VIII سمیت کئی فنڈوں کی مکمل ملکیت اور کنٹرول والی کمپنی ہے۔ دی بیئرنگ پرائیویٹ ایکویٹی ایشیا فنڈ VIII، بیئرنگ پرائیویٹ ایکویٹی ایشیا پرائیویٹ لمیٹڈ (بی پی ای اے) سے وابستہ فنڈ ہے۔ بیٹائن فی الحال ہندوستان میں کسی بھی کاروباری سرگرمی (براہ راست یا بالواسطہ) سے وابستہ نہیں ہے۔

بی پی ای اے ایشیا میں پرائیویٹ ایکویٹی سرمایہ کاری پر زور کے ساتھ ایک بین الاقوامی نجی ایکویٹی کمپنی ہے۔ بی پی ای اے اور اس کی ملحقہ کمپنیوں کی فی الحال دیگر کاموں کے ساتھ مختلف اکائیوں میں سرمایہ کاری ہے جو ہندوستان میں بی پی او سروسز کی فراہمی کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور آئی ٹی فعال سروسز سے جڑی ہوئی ہے۔

ایچ جی ایس آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس سروسز کی فراہمی سے وابستہ ہے اور دنیا بھر کے صارفین کو سروسز فراہم کرتی ہے۔ اس کے ذریعہ دی جانے والی سروسز میں مارکیٹنگ اور ڈجیٹل فعال خدمات اور صارفین سے بات چیت کی سروسز شامل ہیں۔ ہدف کاروبار میں ایچ جی ایس کے ذریعہ دی جانے والی بی پی او سروسز شامل ہیں اور یہ بنیادی طور پر صحت کے شعبے کے صارفین کو سروسز دیتی ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی آرڈر بعد میں آئے گا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 11088



(Release ID: 1764837) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi