وزارت دفاع

دفائی سیکریٹری نے ڈی جی ڈی ای کے آئی ڈی ای ایس افسران اور تکنیکی عملے کے لئے صلاحیت سازی کے پروگرام کا افتتاح کیا

Posted On: 18 OCT 2021 5:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18اکتوبر؍2021:

اہم باتیں:

  • ڈائریکٹر جنرل آف ڈیفنس اسٹیٹ(ڈی جی ڈی ای)نے پورے بھارت میں دفاعی اراضی کا کامیابی کے ساتھ ڈیجٹیلائزیشن کیا۔
  • 18لاکھ ایکڑ سے زیادہ املاک کے ساتھ ڈی جی ڈی آئی سرکاری زمین کے سب سے بڑے زمین –منتظم کاروں میں سے ایک ہے۔
  • یہ تربیت نیشنل ریموٹ سینسنگ سینٹر (این آر ایس سی)حیدرآباد دی جارہی ہے۔

 

دفاعی سیکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے اِنڈین ڈیفنس اسٹیٹس سروسز(آئی ڈی ای ایس) کے افسران اور  ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈیفنس اِسٹیس(ڈی جی ڈی ای)کے تکنیکی عملے کے لئے ریموٹ سینسنگ اور جغرافیائی اطلاعاتی نظم (جی آئی ایس)کا استعمال کرکے جدید ترین سروے ٹیکنالوجی اور دفاعی اراضی کی سرحدوں کی میپنگ پر ایک تربیتی پروگرام کا18 اکتوبر 2021ء کو  افتتاح کیا۔تربیت کا پہلابیچ نیشنل ریموٹ سینسنگ سینٹر (این آر ایس سی)حیدرآباد میں شروع ہوا، جبکہ نئی دہلی سے ویڈیوکانفرنس کے توسط سے پروگرام کا افتتاح کیا گیا۔

 

 

پروگرام کا مقصد ملک کے اہم اداروں کے توسط سے دفاعی املاک تنظیم (ڈی ای او)کے تکنیکی وسائل کو جدید ترین تکنیکوں میں تربیت فراہم کرنا اور اراضی کا سروے اور تحفظ کےلئے داخلی اہلیت پیدا کرنا ہے۔اِ س پروگرام کے توسط سے تربیت کاروں کو سٹیلائٹ اِیمیجری پروسیسنگ ، ڈرون ایمیجری پروسیسنگ  جیسی جدید تکنیک سے روشناس کرایا جائے گا۔ چھاؤنی بورڈوں کے کمپیوٹر پروگرام سمیت ڈی جی ڈی ای آرگنائزیشن کے تمام ٹیکنکل اسٹاف کو تربیت فراہم کرنے کی تجویز ہے۔ سب ڈویژنل افسران پر مشتمل پہلے بیچ کو 18 اکتوبر 2021ء سے این آر ایس سی حیدرآباد میں دو ہفتے کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

تربیتی پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے دفاعی سیکریٹری نے افسران سے دفاعی اراضی کے سروے  میں جدید ترین تکنیکوں کے ساتھ خود کو بھی اَپ ڈیٹ رکھنے پر زور دیا۔اُنہوں نے دفاعی اراضی کے سروے میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

 

دفاعی سیکریٹری نے اس موقع پر کہا کہ 18لاکھ ایکڑ سے زیادہ املاک کےساتھ ڈی جی ڈی ای ملک میں سرکاری اراضی کی سب سے بڑی انتظام کار تنظیموں میں سے ایک ہے۔یہ بھی ہے کہ یہ لینڈ پول مختلف طرح کا ہے۔کچھ حصوں میں شہری زمین شامل ہے، دیگر دور دراز اور بعض دشوار کن علاقوں میں ہے۔اس لئے یہ دیکھنا بے حد مسرت کن ہے کہ ڈی جی ڈی ای جدید ٹیکنالوجی کو اپنا رہا ہے اور اس سے یقینی طورسے اراضی کے انتظام کے نظام میں بہتری آئے گی۔

دفاعی سیکریٹری نے ڈی جی ڈی آئی کے ذریعے دفاعی اراضی کے ریکارڈ کے ڈیجیٹلائزیشن کے کامیاب اختتام کو بھی یاد کیا کہ جس کے ذریعے یہ ممکن ہوسکا۔ اُنہوں نے کہا کہ دفاعی اراضی میں عوامی بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں ، جیسے سڑک، ریلوے لائن اور بجلی پروجیکٹوں وغیرہ کےلئے دوسری تنظیموں کی ضرورت پر آسانی کے ساتھ بات چیت کی جاسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پٹّوں کی جدید کاری کے عمل میں بھی آسانی ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹر اجے کمار نے ڈجی جی ڈی ای کی کوششوں کی طرف اشارہ کیا ۔ جیسے سٹیلائٹ کے ذریعے نگرانی سسٹم وضع کرنا ، زمین میں ہونے والی تبدیلیوں کی نگرانی کرنا تاکہ کسی بھی خلاف ورزی یا ناجائز قبضے کے معاملے میں کوئی اصلاحی کارروائی کی جاسکے۔

دفاعی سیکریٹری نے امید ظاہر کی کہ تربیت پوری ہونے کے بعد افسران نہ صرف ڈی جی ڈی ای کے ذریعے چلائے جارہے اراضی سروے کو جلد مکمل کرلیں گے،بلکہ  دیگر وزارتوں  و محکموں کی جانب سے کئے جانے والے اعلیٰ ترین عمل میں سے ایک کی شکل میں ڈی جی ڈی ای کی اس کوشش کو قبولیت فراہم کرنے کےلئے ان تکنیکوں کو اپنائیں گے۔

پہلے بیچ کی تربیت کا مقصد تربیت کاروں کو خاص طور سے ریموٹ سسٹم ، امیج انٹر پریٹیشن ، ڈیجیٹل امیج فنڈا منٹلز اور ریڈیو میٹرک اِن ہینسمنٹ ، جیو ریفرنسنگ آف امیج، پروجیکشن اینڈ کوآرڈی نیٹ سسٹم، انٹروڈکشن ٹو جیوگرافک انفارمیشن سسٹم(جی آئی ایس) ڈاٹا کنورزن ٹیکنک، ایرر ڈٹیکشن، ایڈیٹنگ اور ویلی ڈیشن آف اسپیٹیل ڈاٹا بیس، میپ کمپوزیشن، ہینڈس –آن  پریکٹکل سیشن جیسے امور میں انتہائی سود مند ثابت ہوگی۔

اگلے مرحلے میں آئی ڈی ای ایس افسران کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے متعارف کرانے کے لئے نومبر 2021ء میں ایک ہفتے کی تربیت دینے کا منصوبہ ہے۔یہ آئی ڈی ای ایس افسران اور عملے کے لئے ایک مسلسل عمل ہوگا، جب تک کہ دہلی میں ڈی جی ڈی ای کا اپنا تربیتی ادارہ (این آئی ڈی ای ایم)اس طرح کی تربیت فراہم کرنے کی صلاحیت خود نہیں پیدا کرلیتا۔

ڈیفنس اسٹیٹس کے ڈائریکٹر جنرل جناب اجے کمار شرما ، ایم او ڈی کی ایڈیشنل سیکریٹری محترمہ نویدٹا شکلا ورما، ایم او ڈی میں جوائنٹ سیکریٹری جناب راکیش متل، این آر آیس سی کے ڈائریکٹر راج کمار اور ایم او ڈی کی ڈائریکٹر محترمہ شرمسٹھا میترابھی اس افتتاحی تقریب میں موجود تھیں۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 11082)



(Release ID: 1764792) Visitor Counter : 188


Read this release in: English , Hindi , Tamil