وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے دیو بھومی کے لوگوں کو کووڈ-19کی 100 فیصد پہلی خوراک  لینے پر مبارکباد دی

Posted On: 18 OCT 2021 2:50PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے باشندگان ِدیو بھومی کو 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے کووڈ-19کی 100 فیصد پہلی خوراک لینے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اتراکھنڈ کی اس  کامیابی نے  کووڈ-19کے خلاف ملک کی لڑائی میں بہت اہم رول ادا کیا ہے۔

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب پشکر سنگھ دھامی کے ایک ٹویٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے یہ تبصرہ کیا ہے۔

****************

ش ح -  س ک

U. NO. 11069

 

 

 


(Release ID: 1764678)
Read this release in: English