صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے ٹیکوں کی دستیابی کی تازہ ترین صورتحال
ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو اب تک 100 کروڑ سے زیادہ ٹیکے فراہم کرائے گئے ہیں
ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس ابھی بھی 10.53 کروڑ سے زائد ٹیکوں کی بچی ہوئی اور غیر استعمال شدہ خوراکیں دستیاب ہیں
Posted On:
15 OCT 2021 10:13AM by PIB Delhi
نئی دہلی :15 ؍اکتوبر2021:
مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے دائرے کی توسیع کرنے اور لوگوں کو ٹیکے لگانے کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ کووڈ -19 ٹیکہ کا ٹیکہ سبھی کو دستیاب کرانے کے لئے نیا مرحلہ 21 جون، 2021 سے شروع کیا گیا تھا ۔ ٹیکہ کاری مہم کی رفتار کو زیادہ سے زیادہ ویکسین کی فراہمی کے ذریعہ بڑھایا گیا ہے۔ اس کے تحت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ٹیکے کی دستیابی کے بارے میں پہلے سے معلومات فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ بہتر منصوبہ کے ساتھ ویکسین لگانے کا بندوبست کرسکیں اور ٹیکے کی سپلائی چین کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔
مرکزی حکومت ملک گیر کووڈ کے خلاف ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت کووڈ ٹیکے فراہم کرکے انہیں مکمل تعاون دے رہی ہے۔ ٹیکہ کو ہمہ گیر بنانے کی مہم کے نئے مرحلے میں ، مرکزی حکومت ویکسین بنانے والوں سے 75 فیصد ویکسین خریدکر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مفت فراہم کرے گی۔
ویکسین کی خوراکیں
|
(15 ؍اکتوبر 2021ءکے مطابق)
|
فراہم کی گئی خوراکیں
|
1,00,35,96,665
|
بچی ہوئی خوراکیں
|
10,53,11,155
|
بھارتی حکومت ( با لکل مفت چینل ) کے ذریعہ اور ریاستی سرکار سے براہ راست خریداری کے زمرے کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 100 کروڑ سے زیادہ (( 1,00,35,96,665) ویکسین کی خوراکیں دستیاب کرائی جا چکی ہیں –
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس ابھی بھی کووڈ19 ٹیکے کی 10.53 کروڑ سے زیادہ (105311155) بچی ہوئی اور غیراستعمال شدہ خوراکیں دستیاب ہیں، جنہیں لگایا جانا باقی ہے۔
************
ش ح۔ف ا ۔ م ص
15-10-2021
(U: 10088)
(Release ID: 1764193)
Visitor Counter : 194