عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مربوط تربیت کے ذریعے مربوط صلاحیت سازی  وقت کی ضرورت ہے  اور الگ الگ کام کرنے کا دور ختم ہو چکا ہے  : ڈاکٹر جتیندر سنگھ


مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ زندگی کے تمام شعبوں میں تیزی سے ترقی کے پیش نظر افسران اور عملے کی تربیت کا لگاتار جائزہ لینے اور اسے تازہ ترین بنائے جانے کی ضرورت ہے

Posted On: 12 OCT 2021 6:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12اکتوبر، 2021 / سائنس و ٹکنالوجی  کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، زمینی علوم کے وزیر مملکت آزادانہ چارج ، وزیر اعظم کے دفتر میں  وزیر مملکت ، عملے ، عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  آج افسران کے لیے مربوط تربیت کے ذریعے مربوط صلاحیت سازی پر زور دیا ہے۔  انہوں  نے کہاکہ الگ الگ کام کرنے کا دور ختم ہو گیا ہے۔

وہ 23 مرکزی تربیتی اداروں کی اب تک کی پہلی مشترکہ گول میز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام عوامی انتظامیہ کے بھارتی ادارے آئی آئی پی اے نے کیا تھا ۔ اس کا مقصد عام آدمی کے لیے خدمات کی مستعدی کے ساتھ فراہمی  اور گزر بسر میں آسانی پیدا کرنا  تھا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ افسران اور عملے کی تربیت کا زندگی کے تمام شعبوں میں تیزی سے ترقی کے پیش نظر لگاتار جائزہ لیے جانے اور اسے تازہ ترین شکل دیئے جانے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے کہاکہ  بہترین عالمی طور طریقے  تربیتی ماڈیولز میں شامل کیے جانے چاہیے اور مہارت کے لیے کچھ ترغیبات دی جانی چاہیے انہوں نے کہا کہ ہماری افرادی اور محکمہ جاتی ترجیحات کو ملک کی امنگوں اور ترجیحات کے مطابق بنائے جانے کی ضرورت ہے۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے خوشی کا اظہار کیا کہ ایک سال کے اندر اندر سبھی مرکزی تربیتی اداروں کو منسلک کرنے کے لائحہ عمل کے دائرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمومی کاری کا دور ختم ہو چکا ہے اور ایک مخصوص رول ماڈیول کی ضرورت ہے نیز پینل کی ضرورت ہے تاکہ شہریوں کو اہمیت دیتے ہوئے خدمات کی فراہمی کا نظام مہیا کرایا جا سکے۔ جو سبھی حکمرانی کے ماڈل کی بنیاد ہے۔ انہوں  نے آموزش اور تربیت کے ماڈیولز میں ٹکنالوجی کے اور زیادہ استعمال کے لیے کہا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ آزادی کے  بعد سے پہلی مرتبہ سبھی سی ٹی آئی ایک چھت کے نیچے جمع ہے اور ایک دوسرے کو اپنے بہترین طور طریقوں سے واقف کرا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مشن کرم یوگی کوئی ایک رات میں جنم نہیں لے لیتا ۔ انہوں نے ذکر کیا کہ 2017 میں جب جناب نریندر مودی نے ایل بی ایس این اے اے کا دورہ کیا تھا تو  42 سال میں کسی وزیر اعظم کا وہ پہلا دورہ تھا جہاں انہوں نے محسوس کیا  کہ ہم سب لوگ الگ الگ کام کرتے ہیں اور مختلف خدمات میں اپنے تجربات سے ایک دوسرے کو واقف نہیں کراتے۔

تمام خدمات میں سبھی کام کرنے والوں کے لیے ایک مشترک نظریہ اور ایک مشترک خاکہ تیار کیے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےکہا کہ اس سلسلے میں لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن  (ایل بی ایس این اے اے ) مسوری  نے پچھلے سال سے مشترکہ فاؤنڈیشن کورس شروع کیاہے جس میں پہلے صرف آئی اے ایس کو اور کچھ دیگر خدمات سے وابستہ افراد کو شامل کیاجاتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ ایسا ہے کہ اکیڈمی نے سرکاری شعبے کی 20 سے زیادہ مختلف خدمات کو شامل کر کے ایک مشترکہ فاؤنڈیشن کورس کا انعقاد کیا ہے۔

 

 

حکمرانی کی اصلاحات کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کے خیال کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پچھلے سال گجرات کے شہر کیوڑیا میں افسر شاہوں نے وزیر اعظم کے خطاب کا ذکر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی غیر جانبدارانہ اور بے لوث جذبے کے ساتھ کی گئی کوشش نئے بھارت کی مضبوط بنیاد ہے۔  اس نئے بھارت کے خواب کو پورا کرنے کے لیے 21ویں صدی کی سوچ اور خواب ہماری افسر شاہی میں ناگزیر ہیں۔ ایک ایسی افسر شاہی جو تخلیقی ہے، تعمیری ہے ، تخیلاتی ہے، اختراعی ہے ، سرگرم اور انکشار پر مبنی ہے، پیشہ ورانہ اور ترقی پسند ہے، توانائی سے بھرپور مستعد اور مؤثر ہے نیز شفاف اور ٹکنالوجی  سے لیس ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس کایا پلٹ میں سی ٹی آئی کا افسروں کی تربیت میں ان کی پوری پیشہ ورانہ زندگی میں بڑا رول ہے۔  وزیر موصوف نے کہا کہ ڈیجیٹل ذرائع سے اس بڑے پیمانے پر تبدیلی کو حاصل کرنے کے لیے، سی ٹی آئی ایک سیکھنے کا پلیٹ فارم بنانے جا رہے ہیں، جس تک سبھی سرکاری ملازم اپنی سہولت کے مطابق رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ اس میں سیکھنے کے مواد، ویڈیوز اور بائٹ سائزڈ کے کورسز ،  5 منٹ کے کورسز شامل ہوں گے جن تک کوئی بھی میٹرو یا اپنی کاروں میں سفر کرتے ہوئے بھی رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

----

 

 

 

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                          

10004U –



(Release ID: 1763777) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Hindi