وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

راجستھان رائفل ریجیمنٹل سنٹر ، دہلی کینٹ-10 کی بوائز اسپورٹس کمپنی کے باسکٹ بال اسپورٹس


زمرے میں ممتاز نوجوان لڑکوں کے داخلے کے لئے سلیکشن ریلی (ہریانہ ، راجستھان ، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کے لیے) 20 اکتوبر 2021 سے نافذ العمل

Posted On: 11 OCT 2021 5:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی:11؍اکتوبر2021:

 

1. بوائز اسپورٹس کمپنی ، راجستھان رائفل  رجمنٹل سنٹر ، دہلی کینٹ -10 رجمنٹ سنٹر میں 20 اکتوبر 2021 سےاسپورٹس کیڈٹس کے طور پربہترین کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے لیے ریاستی سطح کی انٹریز  کا اہتمام کرے گی۔ لڑکے بوائز اسپورٹس کمپنی دی راجستھان رائفل ریجمنٹل سنٹر دہلی کینٹ-10 میں باسکٹ بال زمرے کے لئے سلیکٹ کئے جائیں گے۔

2. اہلیت :

(a) عمر 11-14 سال کے درمیان۔

                         (امید وار کی پیدائش 20 اکتوبر 2007 سے 20 اکتوبر 2010 کے درمیان)۔

             (b) ڈومیسائلمندرجہ ذیل ریاستیں: -

(i) ہریانہ (ii) راجستھان (iii) اتر پردیش (iv) مدھیہ پردیش

             (c) تعلیم: کم سے کم کلاس 6  پاس ، انگریزی اور ہندی کا معقول علم ۔ زیادہ سے زیادہ دسویں کلاس  پاس۔

(d) میڈیکل فٹنس : راجستھان رائفل ریجیمنٹل سنٹر  کے  میڈیکل افسر اور آرمی اسپورٹس میڈیسن سنٹر کے اسپیشلٹ  کے ذریعہ تعین کیا جائے گا

(e) میڈل / سرٹیفکیٹ :           درخواست کنندہ  باسکٹ بال زمرے میں  جونیئر / جونیئر نیشنل ، انٹر اسکول اسٹیٹ لیول چیمپئن شپ میں میڈل / شرکت کا سرٹیفکیٹ جمع کرے گا اور باسکٹ بال  زمرے میں  پہلی / دوسری پوزیشن حاصل کرنیہوگی۔

(f)  ان   درخواست کنندگان کو منتخب نہیں کیا جائے گا جن کے  جسم کے کسی بھی حصے پر کسی بھی طرح کا  مستقل ٹیٹو ہوگا ۔

             (g) مندرجہ ذیل    لمبائی اور وزن کا  پیمانہ بی ایس سی  داخلے کے لیے قابل اطلاق ہے: -

نمبر شمار

زمرہ

انٹری لیول  پر  عمر

عمر (سال)

لمبائی (سینٹی میٹر)

وزن (کلوگرام)

(a)

باسکٹ بال

11 سے 14 سال

11

NA

NA

12

153

35

13

155

42

14

160

47

 

نوٹ. کوئی بھی انحراف  قابل قبول نہیںہو گا۔ تاہم ، مذکورہ بالا  لمبی اور وزن  کا پیمانہ  خاص طور پر ہونہار لڑکوں کے معاملے میں لچکدار ہوگا  جن کے پاس قومی اور بین الاقوامی  سرٹیفکیٹ اور میڈلز ہوں گے۔

3. بوائز اسپورٹس کمپنی میں اہم جمع کروائی جانے والی اہم دستاویزات۔ سلیکشن  ٹرائلز کے وقت امیدواروں کے پاس مندرجہ  ذیل دستاویزات کا ہونا لازمی ہے :-

            (a)  صرف میونسپل کارپوریشن/پیدائش اور اموات کے  رجسٹر  کے ذریعہ  جاری کیا گیا  پیدائش کا سرٹیفکیٹ  کی اصل کاپی

            (b) ذات  سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی۔

            (c) اسکول کے ایجوکیشن کے سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی۔

            (d) گرام پردھان/ اسکول سے کریکٹر سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی۔

            (e) رہائش/ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ (تحصیلدار / ایس ڈی ایم کے جاری کیا گیا )کی اصل کاپی

            (f) چھ تازہ ترین رنگینفوٹو۔

(g) ڈسٹرکٹ لیول یا اس سے اوپر کے لیول میں  اسپورٹس  میں شرکت کا سرٹیفکیٹ (اگر کوئیہو) کی اصل کاپی

             (h) آدھار کارڈ کی اصل کاپی۔

             نوٹ. اصل دکھانا ہوگا  اور اپلیکیشن فارم کے ساتھ  ایک سی ٹی سی جمع کرنا ہوگا ۔

4. انڈکشن ریلی کے دوران بورڈنگ اینڈ لوجنگ ۔ امیدواروں کو  اپنے  خرچ  پر سلیکشن ریلی میں شرکت موجود رہنا ہوگا ۔ اسکریننگ کی مدت کے دوران ، امیدواراور اس کے ساتھ آنے والے افراد کو اپنے قیام  اور دہلی کینٹ -10 میں ٹرانسپورٹیشن کا  بندوبست  خود سے کرنا ہوگا۔ یہ کمپنی بورڈنگ اور لاجنگ  کے لئے  ذمہ دار نہیں ہوگی۔ انڈکشن ریلی کے پورے عمل کے دوران امیدواروں کے ساتھ کسی بھی خاتون  کو رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

5. رجسٹریشن کے لیے رپورٹنگ کا وقت۔

            (a) مقام –راجستھان رائفل ریجمنٹ سنٹر ، دہلی کینٹ 10

            (b) تاریخ - 20 اکتوبر 2021۔

            (c) وقت –  7 بجے سے دس بجے تک

6. سلیکشن . ایس اے آئی ، ایس ایم سی اور بوائز اسپورٹس کمپنی کا ایکمخصوص عملہ  پورے شفاف ماحول میں ٹرائلز/ انڈکشن منعقد کرے گا۔ والدین / گارجین کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ  سلیکشن کے عمل میں دخل اندازی نہ کریں۔ کسی بھی سوال کا کواب  صرف سلیکشن ٹیم ہیدے گی۔ خواہش مند امیدواروں سے  درخواست کی جاتی ہے کہ وہ پریذائیڈنگ آفیسر ، سلیکشن ٹرایلز ، بوائز اسپورٹس کمپنی ، راجستھان  رائفل ریجمنٹل سنٹر دہلی کینٹ -10  کو 20 اکتوبر 2021 کو صبح سات بجے رپورٹ کریں۔

7. انٹریز سلیکشن   میں فوقیت  ڈسٹرکٹ / اسٹیٹ /  نیشنل لیول  میں تمغہ جیتنے والوں کو دی جائے گی۔

8. سلیکٹ ہونے والے  امیدواروں کو بوائز اسپورٹس کمپنی میں راجستھان رائفل رجمنٹل سنٹر دہلی کینٹ -10  کے ذریعہ انگلش میڈیم میں مفت اکیڈمک ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی )  کے کوچز/ آرمی کوچز کے ذریعہ بھی  سخت کوچنگ  فراہم کرے گی۔ دسویںکلاس کا امتحان پاس کرنے پر ، امیدواروںکوالیکشن کے  عمل  سے گزرنا ہوگا۔جیساکہ  آرمی میں داخلے کے لئے اپلیکیبل ہے۔ دسویں  ویںکلاس مکمل کرنے  اور  ساڑھے  17 سال کی عمر  ہونے پر اسپورٹس کیڈٹسآرمی میں داخلے کے لیے سلیکشن کے عمل سے گزریں گے  اور  انہیں داخلہ ملے گا ۔ کسی  وجہ سے آرمی میںداخلہ لینے  میں ناکامی کی صورت میں والدین کو اس طرح کے لڑکوں پر حکومت کے ذریعہ خرچ کی گئی رقم  کو ادا کرنا ہوگا۔

9. سلیکٹ ہونے والے لڑکوں کو بوائز اسپورٹ کمپنی ، راجستھان رائفل ریجمنٹل سنٹر دہلی کینٹ -10  میں داخلے کے لئے  ڈی جی ایم ٹی اور ایس اے آئی کی منظوری کے بعد سلیکشن ٹرائلز کی تاریخ سے 03 سے 06 مہینے کے اندر مطلع کیا جائے گا۔صحیح تاریخ اور جوائننگ کی ہدایات  کے بارے میں بعد میں مطلع کیا جائے گا ۔

10. کووڈ 19  سے متعلق احتیاطیاقدامات سبھی امیدواروں کو  ماسک اور دستانے رکھنے ہوں گے  اور ریلی کے لئے رپورٹنگ پر  آر ٹی ۔ پی سی آر نگیٹیو سرٹیفکیٹ پیش کرنی ہوگی۔

11۔ کسی بھی سوال / معلومات کے لیے براہ مہربانی مندرجہ ذیلپتہ پر رابطہ کریں:-

            آفیسر کمانڈنگ ، بوائز اسپورٹس کمپنی

راجستھان رائفل  رجمنٹل سینٹر ، دہلی کینٹ -10

پن نمبر  -900106

C/O 56 APO

موبائل نمبر :  7888821597 ، 7597670900۔

************

 

 

 

ش ح۔ف ا ۔ م  ص

(U: 9948)


(Release ID: 1763102) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi